Home / Fashion / مانولو بلاہنک اور ٹوز نے دنیا کے سب سے مشہور جوتے کو زیورات میں تبدیل کر دیا

مانولو بلاہنک اور ٹوز نے دنیا کے سب سے مشہور جوتے کو زیورات میں تبدیل کر دیا

AsiaNet 42988

نیو یارک، 25 جنوری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ٹوز اور مانولو بلاہنک نے ڈیزائنر کےمشہور  جوتوں کی ایک خصوصی زیورات شراکت داری کی شروعات کا اعلان  کردیا ہے۔

ٹوز نے مانولو بلاہنک کے ساتھ ہسپانوی ڈیزائنر کے سب سے مثالی نمونوں میں سے ایک خیالی ” کیمپری” کی بطور زیورات نمائش کے لیے قوتوں کو مجمتع کرلیا ہے۔ 1994ء میں ڈیزائن کردہ کیمپری مثالی سمجھا گیا جس کے لیے متعدد فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز کا شکریہ۔ ٹوز کے لیے مانولو بلاہنک مارچ میں دنیا بھر میں موجود 300 ٹوز بوتیکس میں پیش کردیا جائے گا جس کی شروعات میکسیکو اور پھر مین ہٹن میں  راک فیلر سے ہوگی۔ بعد ازاں مانولو بلاہنک بوتیکس اور لگژری دکانیں ٹوز کے لیے بین الاقوامی سطح پر مانولو کی پہلی قیمتی شے حاصل کریں گی۔

( تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110124/NY34079 )

مانولو بلاہنک نے گزشہ موسم گرما کے دوران میڈرڈ میں روزا ٹوز سے ایک ظہرانے میں ملاقات کی۔  انہوں نے ان کے حسن اور ان کے پہنے ہوئے پرکشش جھمکوں پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹوز کے لئے ایک پیس ڈیزائن کرنا بہت پسند کریں گی۔ دونوں نے غور کیا اور مانولو نے کہا کہ “چلیں میرے میری جین  جوتے ‘کیمپری’ کو دلفریب بنائیے!” روز نے کہا کہ “مجھے یہ پسند ہے! چلیں اسے ہیرے کے بٹن کے ساتھ سونے کی زنجیر سے لٹکاتے ہیں” اور اس طرح ٹوز کے لیے مانولو بلاہنک کا آغاز ہوا۔

مانولو بلاہنک نے تبصرہ کیا کہ “مجھے ٹوز پسند ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں۔ ہم خاندانی کاروبار چلانے والے ہیں، ہم ہسپانیہ کی بنیاد سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم دونوں حیران کرنے اور جدت  کے شوقین ہیں۔”

روزا ٹوز  متفق تھیں “میں معاہدے سے بہت خوش ہوں۔ مانولو بلاہنک جوتے خوبصورت اور رجحان و کلاسیکیت کا بہترین امتزاج ہیں۔”

مانولو بلاہنک کے بارے میں: تقریباً 40 سال سے مانولو بلاہنک کے ڈیزائن کردہ جوتے دنیا بھر کی خواتین کی جانب سے پہنے جاتے ہیں۔ بلاہنک نے 1972ء میں کیریئر کا آغاز امریکی ویگیو مدیر ڈیانہ وریلینڈ کے مشورے سے کیا۔ صراحت اور بہترین ڈیزائنز اور سجاوٹ  کے باعث پہنچانے جانے والی برانڈ ازخود معیار اور آرام  کی بلند سطح پر ہے۔ یہ ابھی دنیا کے 16سے زائد ممالک میں موجود ہے۔ http://www.manoloblahnik.com

ٹوز کے بارے میں: 1920ء میں قائم ہونے والا ٹوز  جدید جواہرات کے تصورات ڈیزائن کرتا ہے جو روائتی زیورات کی بہترین سطح میں سب سے نمایاں ہے۔ یہ خاندانی -ملکیت ادارہ اصلی قیمتی اشیاء منفرد انداز  میں ڈھال کر پیش کرتا ہے: دن سے رات تک زیورات ، ہمیشہ فیشن میں رہتے ہیں۔ آج ٹوز اپنی اشیاء، خوشبو اور گھڑیوں کے مجموعے کے ساتھ طرز زندگی کی برانڈ تک پھیل چکا ہے۔ بارسیلونا میں قائم ادارہ تقریباً 400 اسٹور کے ساتھ 45 ممالک میں موجود ہے۔ http://www.tous.com

ذریعہ: ٹوز

رابطہ: مانولو بلاہنک لندن دفتر: کیرولینا بوروسکا، +44-(0)20-7352-8622/3863 ایکس ٹینشن 224، www.manoloblahnik.com یا ٹوز بارسیلونا دفتر: کارلا پوجول، +34-938784444/ ایکس ٹینشن 624، www.tous.com

منسلک تصاویر کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=175505

Leave a Reply

Scroll To Top