Home / Medical/Health Care / جی ای ہیلتھ کیئر نے کورومیٹرکس مانیٹر فلیٹ کے لیے پی ایس 320 فیٹل سمولیٹر کا انتخاب کر لیا

جی ای ہیلتھ کیئر نے کورومیٹرکس مانیٹر فلیٹ کے لیے پی ایس 320 فیٹل سمولیٹر کا انتخاب کر لیا

ایوریٹ، واشنگٹن، 9 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

فلیوک بایومیڈیکل نے آج اعلان کیا ہے کہ جی ای ہیلتھ کیئر نے اپنے کورومیٹرکس 250، 250 سی ایکس اور 170 سیریز پیشنٹ مانیٹرز کو تقویت دینے کے لیے پی ایس 320 فیٹل سمولیٹر کو منتخب کر لیا ہے۔ جیبی حجم کا پی ایس 320 بچے اور ماں دونوں کی ای سی جی کے ساتھ ساتھ رحم میں ہونے والی سرگرمیوں کی نقل کرتاہے تاکہ رحم مادر میں موجود بچے کو مانیٹر کرنے والے آلات کی درست کارگزاری کو یقینی بنایا جائے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120709/SF36296)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120130/SF43337LOGO-b)

پی ایس 320 فیٹل سمولیٹر مختلف عضویاتی مقداروں، نمونوں اور حالات کے سگنل دیتا ہے اور جڑواں بچوں کی نقل کی صلاحیت میں بے مثال ہے۔ ایک اختیاری میکانیکی دل تجربے کے لیے بچوں کی دل کی دھڑکن کی آواز نکالتا ہے جو بچے کو مانیٹر کرنے والی الٹرا ساؤنڈ تاروں اور ٹرانسڈیوسرز کو ٹیسٹ کر تا ہے۔ حفاظتی دیکھ بھال تجربات، ٹربل شوٹنگ اور مرمت کے لیے مثالی پی ایس 320 ماں، بچے اور مانیٹر کے درمیان عمومی اور غیر معمولی عمل کو کس طرح سمجھنا ہے اس حوالے سے زہ-و-زچگی کے عملے کی تربیت سمیت کئی طبی منظرناموں کی وسیع رینج کی نقل کے لیے بہترین ہے۔

فلیوک بایومیڈیکل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کرسٹوفر رے برن نے کہا کہ “ہم یہ سن کر بہت خوش ہیں کہ جی ای ہیلتھ کیئر نے اپنے کورومیٹرکس فیٹل مانیٹرز کو ٹیسٹ کرنے کے لیے پی ایس 320 فیٹل سمولیٹرز کا انتخاب کیا ہے۔ ہمارے ادارے اپنے شعبے کے بہترین آلات اور مریض کے تحفظ کے لیے آزمودہ وابستگی کے باعث معروف ہیں۔”

پی ایس 320 فیٹل سمولیٹر کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کیجیے www.flukebiomedical.com/PS320۔

فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں

فلیوک بایومیڈیکل صحت کے شعبے کے لیے تجربے و پیمائش کے آلات اور خدمات فراہم کرنے والا ایک معروف عالمی ادارہ ہے۔ ہم عالمی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جدید حل فراہم کرنے میں مہارت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ ہم بایومیڈيکل انجینئرنگ، معیار کو یقینی بنانے والے ٹیکنیشنز،طبی طبیعیات کے ماہرین، ماہرین سلعیات (سرطان کے ماہر) اور تابکاری-حفاظت ماہرین کے لیے خدمات فراہم کرتے ہیں اور صحت و حفاظت کے ماہرین کے لیے وسیع پیمانے پر حل فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کا دائرہ مستقل بڑھاتے  رہے ہیں۔ فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.flukebiomedical.com۔

مزید معلومات کے لیے

مینڈی ایلن

مارکیٹنگ کمیونی کیشنز مینیجر

(425) 446-5494

mandy.allen@flukebiomedical.com

Leave a Reply

Scroll To Top