Home / Food & Beverage / جان واکر اینڈ سنز ملکہ کی تخت نشینی کی 60 ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے

جان واکر اینڈ سنز ملکہ کی تخت نشینی کی 60 ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے

رائل ڈی سائیڈ، اسکاٹ لینڈ، 7 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

جانی واکر اینڈ سنز کی جانب سے ڈائمنڈ جوبلی کی بوتل میں 1952ء میں کشید کی گئی نایاب اسکاچ وہسکی کا امتزاج موجود

ملکہ کی تخت نشینی کے ساٹھ سال بعد انہی کا مقررہ کردہ جان واکر اینڈ سنز اس موقع کا جشن جان واکر کی ڈائمنڈ جوبلی بوتل پیش کر کے منایا ہے؛ 1952ء سے کشید اور پختہ کی گئی جو اور اناج کے خصوصی و نایاب ملاپ سے بنی اسکاچ وہسکی، وہی سال جب انہوں نے تخت سنبھالا۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/53755-johnwalker

ملکہ محترمہ کے بالمورل اسٹیٹ کے قریب رائل لوچنگر شراب خانے میں جان واکر اینڈ سنز کے شاہی سند یافتہ ڈیوڈ گیٹس ملکہ کے جام کو بھرنے، اور ساتھ ساتھ 60 مزید نسخوں کی دنیا بھر میں فروخت کی بھی نگرانی کریں گے۔ ان نسخوں کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع  سے کوئین ایلزبتھ اسکالرشپ ٹرسٹ (QEST) کو کم از کم ایک ملین برطانوی پاؤنڈز کی فراہمی کی ضمانت دی جا رہی ہے اور جو شاہی سند کے مطابق اس مہارت و کاریگری کی مدد کرے گا۔

ڈیوڈ گیٹس نے تبصرہ کیا: “جان واکر اینڈ سنز کو پہلی بار 1934ء میں شاہ جارج پنجم نے شاہی سند عطا کی۔ ہم بہت فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہماری وہسکی کے معیار کو اس کی علامت سے پہچانا چاہتا ہے اور معیار و خدمات کے درجے سے ہماری وابستگی مستقل ہے۔ آج 2012ء میں ہم ملکہ کے شایان شان خراج تحسین کے ساتھ اس کار نمایاں کا جشن منانے کا اختیار ملنے کے قابل ہیں۔ ڈائمنڈ جوبلی از جان اینڈ واکر سنز، جس کی فروخت اس اعلی دستکاری کے اس ورثے کو قائم رکھنے میں مدد دے گی، جس کا ادارہ نمائندہ ہے۔”

ڈائمنڈ جوبلی از جان واکر اینڈ سنز کی تخلیق ماسٹر بلینڈر جم بیورج اور ان کے ساتھی میتھیو کرو کے لیے زندگی کا نایاب ترین موقع تھا جنہوں نے وہسکی کی تلاش، انتخاب اور ماہرانہ ملاپ کی نگرانی کی۔ ملاپ کا حتمی مرحلہ ایسے پیمانوں میں انجام دیا گیا جنہیں جان واکر اینڈ سنز کے پیپے بنانے والوں نے ملکہ کی اجازت سے ان کے نجی سینڈرنگھم اسٹیٹ سے لیے گئے شاہ بلوط سے بنایا تھا۔”

ماہر مرکب کار جم بیورج نے کہا کہ “اس اسکاچ وہسکی کی تیاری کے ہر مرحلے میں غیر معمولی طور پر احتیاط و توجہ ڈالی گئی ہے اور آج کے حوالے سے زبردست دلچسپی رہی ، جب جان واکر اینڈ سنز کی ڈائمنڈ جوبلی کے مکمل کردار اور ذائقے پہلی بار منظرعام پر آئیں گے۔”

جان واکر اینڈ سنز نے 60 سے زائد ماہر کاریگروں کی مہارتوں کو استعمال کیا ہے، جن میں ساتھی شاہی سند یافتہ اور QEST اسکالرز بھی شامل ہیں تاکہ وہسکی کو پیش اور اس کی ہم رکابی کی جائے۔

ہیرے کی شکل کی بکارٹ کرسٹل کی صراحیاں کرسٹل کی ایک بنیاد پر کھڑی ہیں جس کے چھ نصف قطر کے پائے ہوں گے جو ملکہ کے عہد کی ہر دہائی کے نمائندہ ہیں، اور اسے برطانیہ سلور سے آراستہ کیا گیا ہے۔ چاندی کے معروف اسکاچستانی کاريگر، ہملٹن اینڈ انچز، نے نصف قیراط کے ہیرے، شاہی نشانات، جان واکر اینڈ سنز کے مونوگرام اور انفرادی طور پر شمار بند نشانات کے مہروں کے ذریعے گلوبند کے مجموعے کو روپ دیا ہے۔

ہر نسخے میں معروف کمبریا کرسٹل گلاسوں کی جوڑی، جسے فلپ لاسن جانسٹن کی جانب سے کندہ کیا گیا ہے اور ایک یادگاری کتاب، جسے لارا ویسٹ نے اپنے آئل او اسکائی میں دفتر خانے میں جلد بند کیا ہے اور خطاط سیلی مینگم  کی جانب سے ہر مالک کے نام عزت مآب ملکہ کے حکم نامے سے لکھیں گی۔ یہ تمام اشیاء ایک صندوقچی میں بند ہوں گی جسے لکڑی کا کام کرنے والے این ای جے اسٹیون سن نے بنایا ہے، اور جو سینڈرنگھم کے شاہ بلوط اور ملکہ کے بالمورل اسٹیٹ سے کیلیڈونین صنوبر کے درخت سے تیار کی گئی ہے۔

کیو ای ایس ٹی کے چیئرمین رچرڈ واٹلنگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ: “اس خوبصورت فن پارے کی تخلیق، کاریگروں کی مہارت کی یادگار اور ملکہ عالیہ کے دور حکومت کے لیے ایک شاندار خراج تحسین ہے جو کیو ای ایس ٹی کے لیے زبردست اہمیت کا حامل رہاہے۔ عطیہ ہمیں ان وظیفوں کی تعداد میں زبردست اضافے کے قابل بنائے گا، جو ہم دیتے ہیں اور یوں آنے والی نسلوں کے لیے اہم فنی مہارتوں کو محفوظ بنانے میں مدد دے گی۔”

ہدایات برائے مدیران

دستیاب اثاثے

–        بی-رول کی ‘تخلیق’ اور مختصر فلم

–        ملکہ کی صراحی کی تصاویر

–        ڈائمنڈ جوبلی از جان واکر اینڈ سنز کی تیاری اور اسٹوڈیو فوٹوگرافی

ڈائمنڈ جوبلی از جان واکر اینڈ سنز کے بارے میں

جان واکر اینڈ سنز ڈیاگیو گروپ کا حصہ ہے۔

یہ دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسکاچ وہسکی برانڈ جانی واکر (ر) کی پشت پر بانی ادارہ ہے، دنیا بھر میں تقریباً 200 ممالک کے افراد اس وہسکی کا لطف اٹھاتے ہیں۔

ڈائمنڈ جوبلی از جان واکر اینڈ سنز کے 60 نسخے جان واکر اینڈ سنز کی جانب سے ایک لاکھ برطانوی پاؤنڈز (علاوہ برطانیہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس) کی قیمت پر جاری کیے جائیں گے۔

ڈائمنڈ جوبلی از جان واکر اینڈ سنز کی فروخت میں سے کم از کم ایک ملین برطانوی پاؤنڈز کا عطیہ کوئین ایلزبتھ اسکالرشپ ٹرسٹ (QEST) کو دیا جائے گا، جوانگلستان میں ایک مندرج خیراتی ادارہ ہے (نمبر 802557(۔ 10 فیصد کیو ای ایس ٹی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے ذریعے (جو اپنے تمام منافع خیراتی ادارے کو عطیہ کرتاہے) اور 90 فیصد براہ راست خیراتی ادارہ کو ادا کیا جائے گا۔

ڈیاگیو کے بارے میں

ڈیاگیو دنیا کا معروف ترین شراب ساز ادارہ ہے جو اسپرٹس، بیئر اور وائن میں الکحل کے معروف برانڈز کا حامل ہے۔ ان برانڈز میں جانی واکر (ر)، گنیز (ٹ م)، اسمرنوف (ٹ م)، جیپسلون بی (ٹ م)، بیلیز (ٹ م)، کروو (ٹ م)، تینکویرے ( ٹ م) اور کیپٹن مورگن ( ٹ م) شامل ہیں۔

ڈیاگیو ایک عالمی ادارہ ہے، اس کی مصنوعات دنیا بھر میں 180 سے زائد ممالک میں فروخت ہوتی ہیں۔ ادارہ نیو یارک اسٹاک ایکسچینج (DEO) اور لندن اسٹاک ایکسچینج (DGE) میں بھی مندرج بھی۔ڈیاگیو، اس کے افراد، برانڈز اور کارکردگی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے Diageo.com ملاحظہ کیجیے۔  بہتر مشق کے ٹولز، معلومات اور منصوبوں کے ذریعے ذمہ دارانہ شراب نوشی کے فروغ کے لیے ہمارے عالمی وسائل کے لیے DRINKiQ.com ملاحظہ کیجیے۔

زندگی کا جشن، ہر روز، ہر جگہ۔

ذریعہ: جان واکر اینڈ سنز

Leave a Reply

Scroll To Top