Contact

Search
Close this search box.

‫BSV بلاک چین نے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن اور صدارتی اقدام برائے AI اور کمپیوٹنگ کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔

اسلام آباد، پاکستان اورZUG، سوئٹزرلینڈ، 30 مارچ 2022 /PRNewswire/ — پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن اور صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ اور BSV بلاک چین کی سوئٹزرلینڈ میں قائم انڈسٹری ایسوسی ایشن نے پاکستان میں بلاک چین ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اور اس کی تعلیم کو فروغ دینے کے ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آزاد افرادی قوت کی نمائندگی کرنا ہے۔ صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ(PIAIC) کا آغاز صدر پاکستان محترم جناب ڈاکٹر عارف علوی نے کیا تھا جس کا مقصد چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجیز میں تعلیم، تحقیق اور کاروباری مواقع کو فروغ دینا ہے – جیسے مصنوعی ذہانت، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھِنگز اور کلاؤڈ نیٹِو کمپیوٹنگ۔https://mma.prnewswire.com/media/1776104/1.jpg

اس تعاون کے ایک حصے کے طور پر، BSV بلاک چین ایسوسی ایشن PAFLA اور PIAIC کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ ڈویلپرز، ایگزیکٹوز اور نئے سیکھنے والوں کے لیے BSV بلاک چین کے حوالے سے تعلیم اور پیشہ وارانہ ترقی میں معاونت دی جا سکے۔  ایسوسی ایشن سیکھنے والوں کے لیے متعلقہ سرٹیفیکیشن بھی فراہم کرے گی جو کورسز اور مناسب جائزے کامیابی سے مکمل کر لیں گے۔  شراکت دار تنظیمیں پاکستان میں ڈویلپرز کے لیے BSV عالمی ماحولیاتی نظام میں کسی بھی قسم کی مصنوعات یا سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کو فروغ دینے کے مواقع کی بھی حمایت کریں گی جو BSV بلاک چین کے لیے بنائی گئی ہوں یا اس میں استعمال کی جا سکتی ہوں۔

تعلیمی شراکت داری 17 جنوری 2022 کو پاکستان کے صدر جناب عارف علوی سے صدارتی محل میں 17 جنوری 2022 کو بلاک چین پر قومی سطح کی حکمت عملی بنانے کی اہمیت پر بات کرنے کے بعد اور 18 جنوری کو BSV بلاک چین ایسوسی ایشن اور پاکستان کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی (جس کا اہتمام ایجاد لیبز نے کیا) کی جانب سے پہلی پاکستان بلاک چین سمٹ کی میزبانی کے بعد طے پائی۔  اس کا بنیادی مقصد بلاک چین کے شعبے میں پیش رفت کرنا ہے جس سے پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔

اس تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے، PIAIC کے سیکرٹری جنرل، قاضی راحت علی نے کہا:

‘ہمیں BSV بلاک چین ایسوسی ایشن کے ساتھ کام کرنے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے تاکہ پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے پُرکشش منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری بلاک چین مہارتوں کو فروغ دیا جا سکے۔ بلاک چین ایک طاقتور ڈیٹا انفراسٹرکچر ہے جو کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے اور حکومت کے علاوہ نجی انٹرپرائز اور صارفین کے لیے بھی شفافیت کے عمل میں اضافہ کر سکتا ہے اور ہم پاکستان میں ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹ کو ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے درکار مہارتیں فراہم کرنے پر خوش ہیں۔ BSV لیڈرز قومی سطح پر مضبوط بلاک چین افادیت کی تعمیر کے لیے ہمارے وژن کا اشتراک کرتے ہیں جبکہ فری لانس پیشہ ور افراد کو بھی بااختیار بناتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ BSV بلاک چین ایکو سسٹم کے ساتھ بہت سے معاون اقدامات میں سے یہ پہلا ہو گا۔’

BSV بلاک چین ایسوسی ایشن کے بانی صدر جمی نگوین نے اس پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ:

‘پاکستان کے پاس چوتھے صنعتی انقلاب کی قیادت کرنے اور بلاک چین ڈیٹا سے چلنے والی ایک نئی ڈیجیٹل قوم کی تعمیر میں مدد کرنے کا ایک شاندار موقع موجود ہے۔  صرف BSV بلاک چین حکومت، انٹرپرائز اور صارفین کی خدمت کے لیے ایک ایسی دنیا کو استوار کر سکتا ہے جہاں بڑے ڈیٹا، IoT، مصنوعی ذہانت اور سمارٹ شہروں کے مطالبات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ہم ڈیجیٹل پاکستان کے لیے تعلیم اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے صدارتی اقدام برائے AI اور کمپیوٹنگ اور پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔’

محمد سلمان انجم، ہیڈ آف BSV ہب برائے MENA/جنوبی ایشیا اور چیف میٹ برائے InvoiceMate (ایک بلاک چین پر مبنی انوائس مینجمنٹ پلیٹ فارم) نے تبصرہ کرے ہوئے کہا کہ:

‘بلاک چین انڈسٹری میں کام کرنے والے ایک پاکستانی کے طور پر، مجھے اپنے ملک میں BSV بلاک چین کے ثمرات لانے میں مدد کرنے پر فخر ہے۔  مجھے امید ہے کہ یہ شراکت پاکستان میں عالمی معیار کے بلاک چین ٹیلنٹ کی ایک پوری نسل تیار کرے گی۔”

مزید جاننے اور BSV لیڈروں سے ملنے کے لیے، اسلام آباد میں 13 سے 15 مئی تک منعقد ہونے والی فیوچر فیسٹ میں شرکت کریں۔  دبئی، UAE میں ذاتی طور پر تشریف لائیں یا 24 سے 26 مئی تک ورچوئل طور پر منعقد ہونے والا BSV گلوبل بلاک چین کنونشن دیکھیں۔

BSV بلاک چین کے بارے میں

BSV انٹرپرائز اور سرکاری منصوبوں کے لیے ایک مثالی بلاک چین ہے۔  لامحدود آن چین اسکیلنگ کے ساتھ، BSV بلاک چین ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز کی ضروریات کو بڑے پیمانے پر پورا کرتا ہے: یعنی لین دین کا بڑا حجم، تیز رفتار، متوقع کم فیس، مائیکرو پیمنٹ کی صلاحیتیں اور ڈیٹا کی زیادہ گنجائش ہونا۔  اس کی طاقتور تکنیکی صلاحیتیں سمارٹ کنٹریکٹس، ٹوکنائزیشن، IoT ڈیوائس مینجمنٹ، کمپیوٹیشن اور مزید بہت کچھ کو قابل بناتی ہیں۔  پبلک لیجر کے طور پر، BSV حکومتوں، شہریوں اور کاروباری اداروں کے لیے شفافیت، آڈٹ ایبلٹی اور زیادہ ایمانداری کو بھی ممکن بناتا ہے۔  BSV پر ایپلی کیشنز اب صنعتی شعبوں کی ایک وسیع صف پر محیط ہیں – مثلاً میڈیا اور تفریح، سوشل میڈیا، آن لائن گیمز، میٹاورس/AR/VR، ڈیجیٹل اشتہارات، ڈیٹا کی سالمیت، ID مینجمنٹ، سرکاری خدمات، سپلائی چین، اکاؤنٹنگ، RegTech، ڈسٹریبیوٹِڈ نیٹ ورک، انٹیلی جنس چیزوں کا انٹرنیٹ اور مالیاتی خدمات۔

BSV کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، 24 سے 26 مئی تک دبئی، UAE میں ذاتی طور پر تشریف لائیں یا ورچوئل طور پر BSV گلوبل بلاک چین کنونشن میں شرکت کریں۔

تصویر- https://mma.prnewswire.com/media/1776104/1.jpg