Contact

Search
Close this search box.

‫دی مسلمز آف امریکہ نے شیخ سید مبارک علی شاہ جیلانی کے انتقال کا اعلان کردیا۔

ہینکوک،این۔وائی،21مئی 2021/پی آرنیوزوائر/– ہم نہایت غم اور دکھ کے ساتھ عزت مآب شیخ سید علی مبارک علی شاہ ،ایک انسانی حقوق کے کارکن،روحانی رہنما،عزیز شوہر اور والد، کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں۔وہ 15مئی 2021کے دن پاکستان کے شہر لاہور میں اپنے پیاروں کی موجودگی میں انتقال کرگئے،اور ایک ایسی شخصیت کی بے مثال زندگی کا اختتام ہوگیا جس نے خدا اور انسانیت کی خدمت کے لیے زندگی وقف کردی تھی۔

آخری پیغمبرﷺ کی نسل سے،شیخ جیلانی قادری سلسلے کے صوفی رہنما،حضرت میاں میر کی درگاہ کے روحانی نگہبان،دی مسلمز آف امریکہ انکارپوریشن(ٹی ایم او اے) کے روحانی رہنما،اور چھٹے سلطان الاولیاءتھے۔

شیخ جیلانی کے انسانی فلاحی کام دہائیوں پر محیط تھے،جس کی شروعات 1960 کے اوائل میں کلائمبرز کلب آف پاکستان کی تشکیل سے ہوئی،جس نے ایڈونچر کے ذریعے شخصیت کی تعمیر کو فروغ دیا،جو تصور آج بھی بین الاقوامی سطح پر موجودہے۔

1970کی دہائی نے شیخ جیلانی کو طائف سعودی عرب میں شاہ فہد(اس زمانے میں شہزادہ)کی درخواست پر الجیلانی متھڈالوجی(ای جی ایم) کو تشکیل دیتے دیکھا،جس کے ذریعے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کو لاعلاج ذہنی اور جسمانی امراض کے علاج کے لیے ایک متبادل طریقہ کار فراہم کرناتھا۔ای جی ایم ایک ایسا طریقہ کار ہے جسے ڈبلیو ایچ او کے ضابطہ کار کے تحت سعودی عرب میں ایک سائکائٹرک تحقیقی انسٹیٹیوٹ میں 8ممالک کے تحقیق کاروں کے ایک پینل کے آگے سائنسی طریقےسے انجام دیاجاتاہے۔ای جی ایم حال میں بین الاقوامی سطح پر طبی طور پر استعمال کیا جاتاہے۔

1980میں خدا کی رہنمائی اور اس سے متاثر ہوکر،اشیخ جیلانی نے امریکہ کا سفر کیا،جہاں انھوں نے ایک ایسا مظلوم افریقی امریکی مسلمانوں کا معاشرہ پایا جو ایک ایماندا رہنما اور مذہبی استاد کی تلاش میں تھے۔شیخ جیلانی کو انھوں نے بطور روحانی رہنماقبول کرلیا۔انھوں نے امریکی مسلمانوں کو اسلام کی تفصیلی تعلیم اور معاشرتی ابھار فراہم کیا۔انھوں نے ٹی ایم او اے کی بنیاد رکھی اور انصاف اور برابری کی بنیاد پر جینے کا ایک،اخلاقی اور معاشرتی ضابطہ اخلاق بنایا۔شیخ جیلانی نے شمالی امریکہ اور کیریبین میں خود کفیل گاوٗں بنائے،جن میں 4نسلوں کے تعلیم یافتہ شہری بطور اساتذہ،وکلا،انجینئر،فلاحی کارکنان وغیرہ کے معاشرے میں اپنا کردار اداکررہےہیں۔

شیخ جیلانی کی نمازہ جنازہ لاہور میں میاں میر درگاہ میں ادا کی گئی اور بین الاقوامی طور پر بھی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی گئیں۔شیخ جیلانی کی تدفین جیلانی ویل لاہور میں ہوئی۔

رابطہ : محمد میتھیو گارڈنر

ڈائریکٹر ٹی ایم اواے رفاہ عامہ 

فون :1 (434) 352-1166        

ای میل :public.relations@tmoamerica.org 

تصویر :https://mma.prnewswire.com/media/1515629/Abuji_2015_copy.jpg