Contact

Search
Close this search box.

‫جینان ملٹی نیشنل کارپوریشنز (جینان) کے ایگزیکٹوز کے لئے 2021 کے ڈائیلاگ سیشنز اور چین ۔ جاپان انڈسٹریل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ ایکسچینج کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

جینان، چین، 22 مئی 2021 /ژن ہوا ایشیانیٹ/– ملٹی نیشنل کارپوریشنز (جینان) کے ایگزیکٹوز کے لئے 2021 کے ڈائیلاگ سیشنز اور چین ۔ جاپان انڈسٹریل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ ایکسچینج کانفرنس 27 سے 28 مئی تک صوبہ شینڈونگ کے دارالحکومت جینان میں منعقد ہوگی۔

شینڈونگ چین کے ان صوبوں میں سے ایک ہے جو معیشت اور تجارت کے لحاظ سے جاپان سے سب سے زیادہ قریبی تعلق رکھتا ہے۔ چین میں یہ آبادی کے لحاظ سے دوسرے اور معیشت میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اپنے دارالحکومت کے طور پر جینان صوبہ شینڈونگ کا سیاسی، معاشی، ثقافتی، تکنیکی، تعلیمی اور مالیاتی مرکز ہے۔

ملٹی نیشنل کارپوریشنز (جینان) اور چین ۔ جاپان انڈسٹریل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ ایکسچینج کانفرنس کے ایگزیکٹوز کے لئے 2021 کے ڈائیلاگ سیشن 27 سے 28 مئی تک جینان میں منعقد ہوں گے۔

جیان انویسٹمنٹ پروموشن بیورو کے مطابق اس تقریب کی میزبانی پیپلز گورنمنٹ جینان، وزارت کامرس کی سرمایہ کاری فروغ ایجنسی اور صوبہ شینڈونگ کے محکمہ کامرس مشترکہ طور پر کریں گے۔ اس تقریب کا مقصد صحت، ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کے اخراج میں کمی، اسمارٹ مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں جاپانی ملٹی نیشنل کارپوریشنز، معروف کمپنیوں اور بین الاقوامی کاروباری تنظیموں کے ساتھ عملی سوچ کے تبادلے اور تعاون کو آسان بنانا ہے۔

جینان اسپرنگس کا ایک عالمی شہرت یافتہ شہر ہے اور یہ تصویر باؤتو اسپرنگ میں لی گئی ہے جو جینان کی تین بڑی پرکشش جگہوں میں سے ایک ہے۔

تقریب کے دوران منتظمین 4 (“1 پلس 3″) بڑی سرگرمیاں منعقد کریں گے۔”1” ایک تھیم پر مبنی سرگرمی کی نمائندگی کرتا ہے جس کا مقصد جیانان اور جاپان کے درمیان تعاون کے نئے مواقع کو حاضرین تک ایڈورٹائز کرنا ہے۔ فارچون 500 کمپنیاں، معروف ملٹی نیشنل کارپوریشنز اور جاپان سے تعلق رکھنے والے صنعتی رہنما جیسے سومیتومو، ماروبینی، سوجیٹز، پیناسونک، فوجی، کینن اور مٹسوبیشی، بین الاقوامی تنظیمیں اور کاروباری ایسوسی ایشنز جیسے جاپان مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور چین جاپان ڈیجیٹل جنرل چیمبر آف کامرس اس سرگرمی میں شرکت کریں گے۔

ایک جانب اہم منصوبوں پر دستخط کی تقریبات اور جینان اور کیوٹو میں چین جاپان میڈیکل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز کی افتتاحی تقریب ہوگی۔ “3” صحت، ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کے اخراج میں کمی اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں چینی اور جاپانی کمپنیوں کے درمیان تبادلے اور تعاون پر بات چیت کے لئے ایک ساتھ تین سرگرمیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ تقریب کے دوران جاپانی کمپنیوں کو بڑے صنعتی پارکوں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

جینان امیدوں اور مواقع سے بھراپورشہر ہے۔

اس سال سے شروع ہونے والے جینان ہر مئی کے آخری ہفتے کے جمعرات اور جمعہ کو باقاعدگی سے “ملٹی نیشنل کارپوریشنز (جینان) کے ایگزیکٹوز کے لئے مکالمہ پرمبنی سیشنز اور چین جاپان انڈسٹریل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ ایکسچینج کانفرنس” منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہمیں جاپان کے تمام شعبوں کو جینان کے بارے میں جاننے اور سرمایہ کاری کرنے کے لئے آنے کی امید ہے تاکہ تعاون کے لئے وسیع مواقع میسر کیے جا سکے۔

ماخذ: جینان انویسٹمنٹ پروموشن بیورو
تصویر منسلک کرنے کے لنکس:

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=391783
لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=391792
لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=391794