Home / Food & Beverage / OPIC بورڈ نے بوٹلنگ پلانٹ میں کونٹر گلوبل حل کے توانائی کی صفائی کے منصوبے کی امداد کیلئے 250 ملین ڈالر کی منظوری دیدی

OPIC بورڈ نے بوٹلنگ پلانٹ میں کونٹر گلوبل حل کے توانائی کی صفائی کے منصوبے کی امداد کیلئے 250 ملین ڈالر کی منظوری دیدی

New York and Washigton, Apr. 7/PRNewswire-AsiaNet/–

2009ء کے معاہدے کا نتیجہ

اوور سیزپرائیویٹ انویسٹ منٹ کارپوریشن(OPIC) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے  آج کاونٹرگلوبل حل کے energy-efficiency منصوبے  کی امداد کیلئے250ملین ڈالرتک کی منظوری دی ہے، جوکہ کوکاکولابوٹلرکو اس قابل بنائے گا کہ کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج میں نمایاں طورپر کمی واقع ہوسکے، جبکہ توانائی کے خرچ  اور لاگت میں بھی کمی ہو ۔

OPIC کی قرض کی سہولت کاونٹرگلوبل حل ہولڈنگ المحدوداور اس کے ذیلی  اداروں  کے اس پروگرام کی  مدد کرے گا، جس کے تحت مشرقی یورپ اور نائیجریا میں وسیع پیمانے پر کوکاکولا ہیلنک بوٹلنگ کمپنی   میں حرارت اور توانائی کے مشترکہ پلانٹ(CHPs)  کی تنصیب اور آپریشن شامل ہے۔CHPs بوٹلنگ کے عمل میں بجلی، حرارت، بھاپ، گرم پانی، ٹھنڈا پانی اور غذائی سطح کی CO2 اورCCH بیوریج بوٹلنگ سہولیات  مہیاکرتا ہے۔

CHPsکی تونائی کی کارکردگی روائتی گیس فائرڈ سادہ سائیکل پلانٹ  کی  35-40 فیصد کے مقابلے   مقابلے میں 90 فیصد تک ہوسکتی ہے۔علاوہ ازیں کونٹر گلوبل کے(TM) QuadGen عمل میں کاربن کو پکڑنے کی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جوCHPs سے خارج ہونے والی گیس سےتقریباً 95 فیصدCO2 کوہٹاسکتی ہے۔ اس کے بعد خالص CO2 بوٹلراور دیگرصارفین ،جنہیں غذائی  گریڈ کی CO2 درکارہوتی ہے، استعمال کرتے ہیں ۔

OPICکے ایکٹنگ صدر ڈاکٹر لارنس اسپی نیلی کہتے ہیں کہ” ایک صاف ٹیکنالوجی کی مدد جو توانائی کی پیداوار میں درکار ایندھن اور توانائی  کے استعمال کو کم کرے OPIC کی اولین ترجیح ہے، اور یہ اس کی نظیر اس  جدت طراز منصوبہ سے ملتی ہے،جو ابھرتی ہوئی کءی مارکٹوں کی معاشی ترقی میں بھی معاون ہوگی”۔”ہمیں  کونٹر گلوبل کے ساتھ اس منصوبے پر کام  کرنے کی خوشی ہے، جس کے کئی ترقیاتی فوائد ہیں”۔

کونٹر گلوبل کے صدر اور چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر جوزف سی برانڈٹ نے کہا کہ” پائیداری کے ساتھ مصنوعات  پیدا کرنا صارفی اشیاء کی صنعت کیلئے  کلیدی چیلنج ہے۔ہم OPIC کی مسلسل امداد کے بہت زیادہ ممنون ہیں، جس نے ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک میں جدید ٹیکنالوجی اور منصوبے متعارف کرایں”۔”یہ منہگا منصوبہ ہمارے اس  شراکتی معاہدے کا قدرتی نتیجہ ہے جس پر ہم نے OPIC  کے ساتھ گذشتہ اکتوبر میں دستخط کئے تھے کہ ہم مل کرافریقہ اور مشرقی یورپ میں اس قسم کے جدت طراز منصوبے پر کام کریں “۔

کونٹر گلوبل سولوشنز ہولڈنگ المحدود مکمل طورپر کونٹر گلوبل کی ملکیت ہے۔ کونٹر گلوبل پاور اور توانائی کو چلانے اور فروغ دینے والی کمپنی ہے جس کا ہیڈ کوارٹر نیویارک میں ہے اور پوری دنیا میں تقریباً  900 ملازمین کام کرتے ہیں اور 1300 میگاواٹ استعداد کے ساتھ  کام کرتی ہے، زیر تعمیر ہے یا فروغ میں مختلف مارکٹوں جن میں ریاست ہائے متحدہ،یورپین یونین، برازیل،کولمبیا،ٹوگو، روانڈا، نائیجریا اور یوکرین شامل ہیں، سرگرم ہے۔کمپنی بجلی اور حرارت اور توانائی کے مشترکہ کاروبار کو پوری دنیا میں حکومتوں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے ترقی دینے کے علاوہ آپریٹ بھی کرتی ہے۔کونٹر گلوبل اپنی توجہ دونوں پہلووں پر مرکوز رکھتی ہے یعنی ترقی یافتہ مارکٹوں میں بلند تر پیداوار ،کم خدمات کی مارکٹوں، اور جدت طراز منافع بخش گوشے  میں توانائی  کی تجدید اور مشترکہ حرارت اور طاقت۔

OPIC نے پہلے ہی ٹوگو  میں کونٹر گلوبل کے ذیلی ادارے کو سومیگا واٹ کے پاور پلانٹ کیلئے   مالیاتی اور سیاسی خطرات کا بیمہ مہیا کیا ہے، جو کہ اس ملک  میں بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد دے رہاہے۔ یہ مغربی افریقہ میں25  برس میں لگنے والے پاورپروجیت میں سب سے بڑا ہے۔ اس سال کے شروع میں OPIC کی کونٹر گلوبل کوٹوگو منصوبے کیلئے دی گئی مالی امداد کو”African Private Power Deal of the Year “ کاایوارڈ یورو منی کے پروجیکٹ فنانس میگزین کی طرف سے دیا گیا۔

اکتوبر6 ،2009 کو OPIC کونٹر گلوبل کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت  پر متفق ہوئی، تاکہ ابھرتی ہوئی مارکٹوں میں پاورپروجیکٹس کیلئے مالیاتی اور سیاسی رسک کا بیمہ کرایا جاسکے ،بشمول  بلند تر توانائی کی کارکردگی کی سہولیات جو حقیقی معنی میں کاربن ڈاءی آکسائڈ کے اخراج کو کم کرسکے۔

کوکاکولا ہیلنک بوٹلنگ کمپنی بوٹنگ،سیلز اورڈسٹری بیوشن  کی کوکاکولا برانڈ کی بڑی ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔یہ منصوبہ CCH کی توانائی اور لاگت میں کمی  اورآپریشن کے دوران کاربن کے کم اخراج کی  کوشش  کی مدد کرتا ہے ۔

OPIC ریاست ہاءے متحدہ کی حکومت کی ایک ایجنسی کے طورپر 1971ء میں قاءم ہوئی۔یہ امریکا کے  سمندر پار سرمایہ کاری کے کاروبار میں مدد دیتا ہے۔نئی اور ابھرتی ہوئی مارکٹوں میں معاشی ترقی پر پروان چڑھاتا ہے،نجی شعبے میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری سے متعلق  خطرات سے نمٹنے،اور امریکی خارجہ پالیسی میں تعاون کرتا ہے۔چونکہ OPIC اپنی مصنوعات کیلئے مارکیٹ کی بنیاد پر فیس وصول کرتا ہے ، اسلئے خود انحصاری کی بنیاد پر کام کرتا ہے اور ٹیکس دہندگان پر کسی قسم کا بوجھ نہیں بنتا۔

OPIC کی سیاسی رسک انشورنس اور فنانسنگ 150 سے زائد ابھرتی مارکٹوں اور ترقی پذیر ممالک میں ہر سائز کی سرمایہ کاری کے کاروبار میں امریکاکی مدد کرتا ہے۔ایجنسی کے38 برس سے زاءد کی تاریخ میں OPICنے188بلین ڈالر کی سرمایہ کاری میں مدد دی ہے ، جو ترقی پذیر ممالک میں سے 830,000 ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد دی۔ OPIC منصوبوں نے امریکی برآمد میں 72 بلین ڈالر کا اضافہ کیا ہے اور 273,000 امریکی ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد دی ہے۔

Visit OPIC on the web at http://www.opic.gov

Visit ContourGlobal on the web at http://www.contourglobal.com

SOURCE  ContourGlobal; OPIC

CONTACT:  Timothy Harwood at OPIC, +1-202-336-8744 or Lee Muller at ContourGlobal, +1-212-610-9142

Leave a Reply

Scroll To Top