Home / Sport / K-Swiss نے ویل نیس ایکسپرٹ جیلیان مائیکلز کے ساتھ توثیقی معاہدے پر اوربااختیار میڈیا LLC کے ساتھ شراکتی معاہدے پردستخط کردئیے

K-Swiss نے ویل نیس ایکسپرٹ جیلیان مائیکلز کے ساتھ توثیقی معاہدے پر اوربااختیار میڈیا LLC کے ساتھ شراکتی معاہدے پردستخط کردئیے

ویسٹ لیک ویلیج، کیلف، اپریل6 ،/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

روائتی جوتے اور اسپورٹ پہناوے کے برانڈ K-Swissفخر کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ اس نے ویل نیس ایکسپرٹ جیلیان مائیکلز کے ساتھ عالمی توثیقی معاہدہ کیاہے،جو آج سے نافز العمل ہے۔ کئی برسوں پر مشتمل شراکت کے تحت، ٹرینر اور لائف کوچ جو عالمی سطح پر اپنی قابل توجہ ٹیلے ویژن سیریز کے باعث بہت زیادہ پہچانی جاتی ہیں، سال بھر K-Swiss کی نمائندگی کرتے ہوئے صارفین کاسامنا کریں گی ۔مستقبل میں وہ کیلیفورنیا اسپورٹس برانڈ کے تعاون سے مصنوعات کو فروغ دیں گی۔مائیکلز کیلئے یہ برانڈ توثیق کی پہلی رسمی کارگزاری  ہو گی۔

جیلیان مائیکلز نیویارک ٹائمز کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنفہ اور ٹیلے ویژن شخصیت ہیں۔یکم جون کو NBC  ایک نئی سیریز “Losing it with Jillian” شروع کررہاہے، جو ان غیر صحت مند خاندانوں کواپنی زندگیاں دوبارہ بہتر بنانے کیلئے  ضروری معلومات فراہم کرنے   کیلئے وقف ہوگی۔مائیکلز کی شراکت میں قائم کردہ بااختیار میڈیالوگوں کو یہ سمجھائے گا کہ وہ زندگی تبدیل کرنے والے مقاصد تک کس طرح رسائی حاصل کریں۔کمپنی کا مقصد ”Inspired by Jillian, empowered by YOU!”  ہے۔

K-Swissکے ایگزیکیوٹیو نائب صدر ڈیوڈ نکولس کا کہنا ہے کہ”جیلیان ہمارے کیلیفورنیا اسپورٹس برانڈ کیلئے عظیم سفیر ہوں گی”۔”کیلیفورنیا کی رہنے والی ہونے کی حیثیت میں انہوں نے لوگوں کو صحت مند اور سرگرم لائف اسٹائل اپنانے پر آمادہ کرنے کے حوالے سے کامیاب کیرئیربنایاہے۔ہم ان کے دوسروں ذاتی زندگی کو بہتر بنانے میں مدددینے کے اس کمٹ منٹ اور جذبے کوشیئرکرتے ہیں، تفریح جس کے ساتھ ہوتی ہے”۔

جیلیان مائیکلز نے کہا کہ”بنیادی طورپر یہ شراکت اس طرح شروع  جب میں نے محسوس کیا کہ K-Swiss کے ٹیوبس پہنے کے بعد  مجھے کس قدر لذت اور کام کرنے میں آسانی ہوئی”۔یہ قابل خرید، آرام دہ اور اسٹائلش ہیں۔اس بات نے مجھے اس برانڈ کیلئے کام کرنے پر آمادہ کیا،جس کی میں گرویدہ ہوں”۔

بااختیار میڈیا کے شریک بانی اور سی ای اوگیانکارلوشیرسیش کا کہنا ہے کہ”جلیان اور میں نے ایتھلیٹک برانڈ کی شراکت کے انتخاب میں ایک مختلف  رجحان اختیار کرنے کے خواہشمند تھے۔ہم نے ایسی کمپنی دیکھ رہے تھے  جو اساسی اپروچ رکھتی ہو اور جو ہمارے برانڈ کی معقولیت ، محسوسات اورنظر آنے کو سمجھتی ہو”۔”ہم سمجھتے ہیں کہK-Swiss  ایک صحیح شراکت کے تمام پہلووں پر پورا اترتی ہے۔وہ صارفین کیلئے جدت طراز،اسٹائلش اور قابل خریدمصنوعات کی تیاری میں  اس نمایاں مقام پر قائم ہے ، جو جیلیان کے آبائی شہر کیلیفورنیاکے جذبے اور لائف اسٹائل کو ظاہر کرتی ہے”۔

مائیکلزاس سال  K-Swissکےٹیوبس(TM)Run100  پہن کرٹیلے ویژن پروگراموں میں نمودار ہوئیں۔ان جوتوں(ٹیوبس) میں ہیل سے ٹو تک  پوری لمبائی کے سیلنڈر ہیں،جبکہ چھوٹے سیلنڈرتزویراتی اندازمیں لگائے گئے ہیں تاکہ استحکام برقرار رہے۔ ٹیوب Run100 نارڈاسٹارم، ڈکس اسپورٹنگ گڈز، ہبٹس، اسپورٹ شیلےاورhttp://www.k-swiss.com پر75 ڈالر میں دستیاب ہیں۔

K-Swiss کے بارے میں:

K-Swiss عوامی تجارتی کمپنی ہے جووان نوئس ،کیلیفورنیامیں قائم ہے، جس  کے   قیام کو   چالیس سال سے زائد عرصہ  ہوگیا ہے۔K-Swissنے 1966 ء  میں مکمل چمڑے کے ٹینس کے جوتے کلاسک متعارف کرائے۔اپنے قیام کے وقت سے  K-Swiss نے خود کو کیلیفورنیا اسپورٹس کے ساتھ اس مقصد کے ساتھ سے جوڑے رکھا ہے کہ وہ مارکیٹ میں انتہائی تحرک آمیز اورجدت طراز اسپورٹس برانڈ لاسکے۔آج کمپنی جوٹوں کی اعلیٰ اور لائف اسٹائل اقسام اور اپریل کی مختلف اقسام کیلیفورنیا اسپورٹس کی چھٹری تلے پیش کرتا ہے، جس میں ٹینس ہیریٹیج، کیلیفورنیا فٹ(جو دوڑنے، ٹرائی تھلون اور فٹنس کیلئے  استعمال ہوتے ہیں)   اور کیلیفورنیا یوتھ تیار کرتا ہے۔ K-Swissکے بارے میں مزید معلومات کیلئے http://www.kswiss.com کادورہ کریں

Empowered Media LLCکے بارے میں:

Empowered Media LLC، جیلیان مائیکلز ویل نیس برانڈ کے تحت کام کرتا ہے۔اس کمپنی کا مقصد لوگوں کو صحت مند اور سرگرم زندگی گذارنے کیلئے بااختیار بناناہے۔مارکیٹ کی گءی مصنوعات اس مکمل لائف اسٹائل حل کا حصہ ہوتی ہیں جو جیلیان مائیکلز کے فلسفے کی بنیاد پرتخلیق کیاگیاہے۔

ذریعہ: K-Swiss

رابطہ: Jennifer Macfarland of K-Swiss

+1-818-706-5136

JMacfarland@K-Swiss.com

or Melanie Dennig of Turner PR

+1-212-889-1700

Melanie@turnerpr.com

for K-Swiss

Leave a Reply

Scroll To Top