Contact

Search
Close this search box.

‫Wood Mackenzie کا پاور اینڈ رینیوایبلز APAC کی افتتاحی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

صنعتی قائدین موسمیاتی تبدیلی کی پالیسیوں اور APAC منڈیوں پر کل صفر اخراج کے اثر کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے Wood Mackenzie Lens® پاور کی پہلی عوامی پریزنٹیشن 

سنگاپور، 7 جون 2021/ PRNewswire/–
Wood Mackenzie نے پاور اینڈ رینیوایبلز ایشیاء پیسیفک (APAC) کی 22-24 جون کو افتتاحی کانفرنس کے لئے رجسٹریشن کرانے کی دعوت دی ہے۔

جیسا کہ مغربی معیشتوں اور بڑی کارپوریشنز نے کاربن کے استعمال کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے، ایشیاء پیسیفک کے خطے کو بھی، فوسل فیول کی طلب کے دنیا کے سب سے بڑے مرکز کے طور پر، کاربن کے استعمال میں کمی کی کوششوں میں مساوی طور پر اقدامات اٹھانے چاہیں۔https://mma.prnewswire.com/media/1482968/Wood_Mackenzie_Logo.jpg

Wood Mackenzie کے ایشیاء پیسیفک سربراہ برائے پاور اینڈ رینیوایبلز، الیکس وٹورتھ نے کہا: “چين، جاپان اور جنوبی کوریا تینوں نے 2050 اور 2060 تک کل صفر اخراج کے اہداف پورے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کلیدی منڈیوں میں آب و ہوا کی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے اور صنعتی کھلاڑیوں کے لئے آگے بڑھنے کی توقعات کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے یہ ورچوئل کانفرنس ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔”

ورچوئل کانفرنس میں چين، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور ابھرتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیاء سمیت کلیدی منڈیوں کے لئے مختص سٹریمز شامل ہونگی۔ تین روزہ تقریب میں ایسی پالیسیوں، اگلی نسل کی ٹیکنالوجیوں اور سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں کے بارے میں موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا جو APAC منڈیوں کو توانائی کی منتقلی کے حوالے سے مدد دیں گی۔

Wood Mackenzie ایک انقلابی اور تجزیاتی پلیٹ فارم Lens® پاور – ڈیٹا اور تجزیے پر مبنی ایک انقلابی پلیٹ فارم – کی نقاب کشائی بھی کرے گا جو اداروں کو صاف توانائی میں سرمایہ کاری کے مواقع کو زيادہ سے زيادہ بڑھانے اور توانائی کی متنقلی میں آگے آگے رہنے کے لئے بااختیار بنائے گا۔

Wood Mackenzie کی جانب سے خصوصی پریزنٹیشنز اور چوٹی کے مقررین کی ایک فہرست کے علاوہ، ورچوئل کانفرنس قابل تجدید توانائی کے سرکردہ ڈیولپرز اور یوٹیلٹیز کے ساتھ مربوط ہونے کے مواقع بھی پیش کرے گی۔ مندوبین ٹرانسمشن آپریٹرز، قومی اور توانائی کے انضباطی اداروں، سرمایہ کاری کے اداروں اور ٹیکنالوجی فراہم کنندگان کے ساتھ بھی مربوط ہو سکتے ہیں۔

کلیدی بیرونی مقررین میں شامل ہیں:

  • رکی کوجیما، TEPCO Renewable Power کے ایگزیکیٹیو نائب صدر اور CFO؛
  • ڈاکٹر الیکس ونہاس، AEMO کے چیف سسٹم ڈیزائن اور انجنیئرنگ افسر؛
  • شنیچی کاٹو، RWE کے کنٹری ڈائریکٹر اور صدر برائے جاپان؛
  • مییوکی زینیا، Dai-Ichi لائف انشورنس کی نائب سربراہ برائے گلوبل سسٹینیبلٹی؛
  • ڈینیئل مالو، Société Générale کے ایشیاء پیسیفک کے نیچلرل ریسورسز اینڈ انفراسٹرکچر کے منیجنگ ڈائریکٹر – سربراہ؛
  • سری رام ماڈاپورا، ایشیاء میں شیل کے رینیوایبلز اینڈ انرجی سلیوشنز میں آن شور رینیوایبل پاور کے سربراہ
  • ونوتھا ہوسور، BayWa r.e. کے سربراہ برائے حکمت عملی برائے APAC؛
  • ڈاکٹر ایٹیلیو پگنیری، CEO، H2U؛
  • شنیچی یاسوڈا، ڈیولپمنٹ بینک آف جاپان کے سینیئر نائب صدر برائے سٹرکچرڈ فائنینس
  • ٹونا کلڈس، Vena Energy کے جنرل منیجر، انجنیئرنگ کے سربراہ
  • ٹورو آنو، Goldman Sachs کے نائب صدر، سٹرکچرڈ فائنینس کے سربراہ۔

Wood Mackenzie کی پاور اینڈ رینیوایبلز APAC کانفرنس کے لئے اندراج کروانے کے لئے، براہ کرم یہاں کلک کریں۔

Wood Mackenzie کے بارے میں:

Wood Mackenzie، جو Verisk Analytics کا کاروباری ادارہ ہے، دنیا کے قدرتی وسائل کے شعبے کے لئے تجارتی انٹیلیجنس کا ایک بااعتماد ذریعہ ہے۔ ہم اثاثہ جات، کمپنیوں اور منڈیوں کے بارے میں معروضی تجزیہ اور مشورہ فراہم کر کے، گاہکوں کو بہتر تزویراتی فیصلے کرنے کے لئے بااختیار بناتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: www.woodmac.com یا ٹوٹر پر پیروی کریں @WoodMackenzie۔

Logo – https://mma.prnewswire.com/media/1482968/Wood_Mackenzie_Logo.jpg

گفتگو کرنے اور پروگرام کے بارے میں استفسارات کے لئے:  
یوان مونگ
865456 7929 (0) 44+
juan.monge@woodmac.com