Contact

Search
Close this search box.

‫بین الاقوامی مالیاتی فورم نے آئی ایف ایف چائنہ رپورٹ2021ء کا اجرا کردیا

بیجنگ، 31 مئی، 2021 / پی آر نیوز وائر / — بین الاقوامی مالیاتی فورم(آئی ایف ایف) نےآئی ایف ایف چائنہ رپورٹ2021ءکے اجرا کا اعلان کردیاہے ، جس میں کووڈ-19اور اس بعد کے تناظر میں چین کے اہم اقدامات اور عالمی تعاون کے مواقع کاایک خاکہ پیش کیاگیا ہے ۔ اس رپورٹ کی 30،000نقول 170 سے زائد ممالک کو جاری کی گئی ہیں۔

اس رپورٹ میں پانچ موضوعات : وباءکے بعد کے دور میں عالمی معاشی نمو، بیلٹ اینڈ روڈ اقدام (بی آر آئی)، سبز سرمایہ کاری، عالمی سرمائے کی مارکیٹیں اور فنٹیک،کے تحت عالمی رہنماؤں، سرکردہپالیسی سازوں اور مالی اعانت کاروں کے 31 مضامین شامل ہیں۔

شریک چیئرمین ، آئی ایف ایف ، سلک روڈ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (ایس آر آئی اے) ، ہان سیونگسولکھتے ہیں،”کوویڈ ۔ 19کی وجہ سے عالمی معیشت پر کافیبرااثر پڑا ہے۔ تاہم ، وبائی مرض کا ماحولیاتی اثربھی معاشیاثر کی طرح تباہ کن ہے ، کیوں کہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ایک گہرے معاشی مسئلے کی علامت ہے جو اس کو اندروانی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ، ‘نئے گرین انفراسٹرکچر’کی طرف توجہ کو مرکوز کرنا کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔”

وہ رپورٹمیں لکھتے ہیں،”ایس آر آئی اے کے مشن کو کووڈ-19کے بعد ‘نئے معمول’ سے نمٹنے کے لئے ضروری سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئےمتحد ہونا چاہئے۔ بی آر آئی کے راستےکے ساتھ آنے والی تمام بنجر زمین پر بڑے پیمانے پر شمسی اور ہوا سے بجلی تیار کرنے سے مشرق کے لئے صاف بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی ، جو ایس آر آئی اےکے لئے ایک ترجیح ہونی چاہئے ۔”

کووڈ کے بعد کے دور میں تیزی سے عالمی معاشی بحالیکے کلیدی اقدامات کو نمایاں کرتے ہوئے ، عالمی بینک کے 12 ویں صدر جم یونگ کم نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ “ترقی پزیر ممالککووبائی بیماری سےزیادہ تیزی سے بحالی میں مدد دینے کے لئے انفرااسٹرکچرمیں سرمایہ کاری بنیادی ترجیحات میں سے ایک ہونا چاہئے۔”نیو ڈویلپمنٹ بینک کے صدر مارکوس ٹیوجولکھتےہیں کہ “نئے انفرا اسٹرکچرکو چوتھے صنعتی انقلاب کےمسائل کا حلہونا چاہئے۔”

اس رپورٹ میں سلک روڈ فنڈ کے ذریعہ عالمی ترقی کے سلسلے میں پائیداری کو فروغ دینے میں بی آر آئی کے کردار اور گرین ٹرانزیشن کو فروغ دینے میں ممبر ممالک کی مشترکہ کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ گرین ٹرانزیشنکو تیز کرنے کے لئے ، رپورٹ میں بی آر آئی ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عالمی استحکام کے مقاصد کے مطابق کاربن کی غیر اثر پزیری کے اہداف مرتب کریں اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قانون سازی نافذ کریں۔

آئی ایف ایف کے بارے میں

2003 میں قائم کردہ، آئی ایف ایف ایک غیر منافع بخش اور غیر حکومتی اور غیر سرکاری بین الاقوامی فورم کیتنظیم ہے۔ بیجنگ میں صدر دفتر کی حامل، یہ ایک اعلی سطحی مکالمے اور علمی تبادلے کا میکنزم ہے جس میں عالمی مالیاتی برادری اور تعلیمی حلقوں سے کاروباری رہنماؤں اور اسکالرز نے تعاون شامل کیا ہے۔

مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://www.iff.org.cn/php/list.php?tid=403

اسٹیل شین

10-5087-3634(86)
steel.shen@iff.org.cn