Contact

Search
Close this search box.

‫سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین برائے حج کے سفر میں سہولت کے لئے ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم نُسُک کا آغاز کردیا

ریاض، سعودی عرب، 26 ستمبر 2022ء/پی آرنیوزوائر/– وزارت حج و عمرہ نے آج سعودی عرب کے سرکاری مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم نُسُک (nusuk.sa) کے اجراء کا اعلان کیا ہے جو تمام عازمین حج اور زائرین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے لیے استعمال میں آسان منصوبہ بندی کا راستہ فراہم کرتا ہے۔ اس ای- پلیٹ فارم کا مقصد دنیا بھر سے مملکت سعودی عرب کا دورہ کرنے والے مسلمانوں کے تجربے میں اضافہ کرنا اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے زائرین کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔ نُسُک وژن 2030 حجاج کے تجربے کے پروگرام کا ایک اقدام ہے۔Saudi Arabia launches Nusuk, an integrated digital platform, to facilitate pilgrim journeys for visitors from around the world

نُسُک حجاج اور زائرین کے لئے معلومات اور خدمات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے ، جس سے وہ عمرہ کی رسومات کو آسانی اور آرام سے انجام دے سکتے ہیں۔ یہ سعودی وژن 2030 کے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بھی بلند کرے گا اور زائرین کے مذہبی اور ثقافتی تجربے کو تقویت بخشے گا۔

نُسُک کا آغاز سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون اور شراکت داری سے کیا گیا ہے تاکہ وزٹ سعودی ایکو سسٹم میں ویزوں، پرمٹ، بکنگ پروسز اور طریقہ کار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے خدمات کی مکمل رینج فراہم کی جاسکے۔ نُسُک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا دورہ کرنے والے مسلمانوں کے تجربے کو  بہتر بنانے کے لئے مختلف پیکیجز اور پروگرام بھی پیش کرتا ہے۔

بعدکے مرحلے میں، اضافی خدمات میں انٹرایکٹو نقشے، پیشکشوں اور سرگرمیوں کا ایک کیلنڈر، صحت کی دیکھ بھال کی معلومات اور خدمات، اور تمام پالیسی ہدایات کے لئے ایک ڈیجیٹل گائیڈ شامل ہوگی جو کئی زبانوں میں فراہم کی جائیں گی۔ نُسُک نجی شعبے کے لئے بھی مواقع فراہم کرتا ہے، جو سروس فراہم کنندگان کو حجاج اور زائرین کو الیکٹرانک طور پر اپنی خدمات پیش کرنے کے قابل بناتا ہے۔ مقام کا پلیٹ فارم عمرہ ٹرپ پروگرام کی منصوبہ بندی میں تعاون جاری رکھے گا جب تک کہ اس کی خدمات آنے والے وقت میں نُسُک منتقل نہیں ہوجاتی ہیں۔

حج و عمرہ کے وزیر، کمیٹی برائے حجاج تجربے کے پروگرام کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ نُسُک جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ مزید برآں ، نُسُک ، متعدد سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ، طریقہ کار کو آسان بنانے اور حجاج اور زائرین کو آسانی اور آرام کے ساتھ اپنے روحانی سفر سے لطف اندوز کرنے کے قابل بنانے کے لئے کام کرے گا۔

جبکہ سعودی وزیر سیاحت، سعودی ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد الخطیب نے حجاج تجربے کے پروگرام کے تحت نُسُک کی اہمیت اور اتھارٹی اور وزارت حج و عمرہ کے مابین تعاون اور انضمام کے فریم ورک کے اندر اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ عمرہ کے عمل کو آسان بنانے اور تمام مسلمانوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے ذریعے سعودی عرب کے وژن 2030 کے مقاصد کے حصول میں یہ ایک اہم قدم ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں : www.nusuk.sa

 نُسُک کے بارے میں

نُسُک ، سعودی عرب کا پہلا باضابطہ انٹیگریٹڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو تمام عازمین حج اور زائرین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور اس سے آگے کے سفر کے لیے استعمال میں آسان منصوبہ بندی کا راستہ  فراہم کرتا ہے۔ دنیا بھر کے مسافر، ای ویزا کے لئے درخواست دینے سے لے کر ہوٹلوں اور پروازوں کی بکنگ تک، آسانی سے اپنے پورے دورے کو نُسُک کے ساتھ منظم کرسکتے ہیں۔ بعد کے مرحلے میں، نُسُک کو اہم جگہوں کے دوروں کو شیڈول کرنے ، ذرائع نقل و حمل تلاش کرنے ، سفر نامے اور انٹرایکٹو نقشوں کو ترتیب دینے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

تصویر:https://mma.prnewswire.com/media/1907444/Nusuk_platform_eng_Infographic.jpg