Home / Press Release / ‫2018ء فٹ بال بخار کے دوران روس میں 300 یوٹونگ بسیں زیر استعمال

‫2018ء فٹ بال بخار کے دوران روس میں 300 یوٹونگ بسیں زیر استعمال

ماسکو، 3 جولائی 2018ء/پی آرنیوزوائر/– چینگچو یوٹونگ بس کمپنی لمیٹڈ (“یوٹونگ بس”) نے 2018ء فیفا ورلڈ کپ کے دوران روس میں نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 300 بسیں ایس پی بی ٹرانس بس کو فراہم کیں۔ ہو ہوائبان، یوٹونگ بس کے جنرل مینیجر برائے انٹرنیشنل بزنس، نے ماسکو میں چین-روس اقتصادی فورم میں ادارے کے بعد از فیفا کاروباری منصوبے پر بھی خطاب کیا۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20180703/2178910-1-a

https://photos.prnasia.com/prnvar/20180703/2178910-1-a

بس بنانے کی صنعت میں پیش پیش ادارے کی حیثیت سے یوٹونگ بس 2018ء ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں اور پرستاروں کی خدمت کے لیے اعلیٰ معیار کی بسیں لانے پر خوش ہے۔” ہو نے کہا۔ “ہماری نظریں مزید مقامی گاہکوں اور مسافروں کی خدمت پر مرکوز ہیں تاکہ زیادہ چین اور روس کے درمیان بین الاقوامی کاروباری مواقع تخلیق ہونے کی امید ہو۔”

2003ء سے یوٹونگ بس مقامی آپریٹرز کے ساتھ شراکت داری میں روس کے لیے 3,233 بسیں درآمد کرچکا ہے، جو مقامی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور ٹؤر بسوں کی ضروریات کا احاطہ کر رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے دوران یوٹونگ بس نے برازیل، پاناما، ڈنمارک، مصر، آسٹریلیا، سینیگال، پیرو، اسپین، یوروگوئے، جاپان اور پرتگال کے کھلاڑیوں کے لیے خدمات انجام دیں۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20180703/2178910-1-b

https://photos.prnasia.com/prnvar/20180703/2178910-1-b

منصوبے کی تیاری کے لیے یوٹونگ بس نے مقامی ماحول اور مسافروں کی ضروریات پر تحقیق کی۔ انہوں نے روس میں عام زیادہ سرد ماحول میں بہتر کارکردگی پیش کرنے والی بسیں تیار کیں۔ اسی طرح انہوں نے چلانے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے گاڑیوں کی عمر بڑھانے پر بھی توجہ رکھی۔

روسی مسافروں کے لیے موزوں ترین گاڑیاں بنانے کے لیے یوٹونگ بس نے مقامی تحقیق کی اور ایسی بسیں بنائيں جو روس کے ٹھنڈے ماحول کا خیال رکھیں، چلانے کے معیار کو یقینی بنائے اور گاڑیوں کی عمر میں بھی اضافہ کریں۔ یوٹونگ بس نے روس میں 19 مقامی آپریشن مراکز، پانچ خصوصی ایکسیسری ڈیلرز اور 19 ثانوی تقسیم کاروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے جو ان شہروں کا 100 فیصد احاطہ کرتے ہیں جہاں یوٹونگ کی بسیں چلتی ہیں۔

عالمی مارکیٹ پر نظریں جمائے یوٹونگ بس 2000ء سے ہی بیرون ملک پھیلنا شروع ہو گیا تھا اور 55,000 سے زیادہ گاڑیاں برآمد کر چکا ہے، جو چھ براعظموں کی بڑی مارکیٹوں کا احاطہ کر رہی ہیں۔ بس بنانے کے علاوہ یوٹونگ بس ایک ہی مقام پر تمام حل اور افرادی قوت کی تربیت فراہم کرتا ہے، جس میں نقل و حمل کی منصوبہ بندی، گاڑی کی ڈیزائن اور گاڑی کی مانیٹرنگ کا نظام وغیرہ شامل ہیں، ساتھ ہی مقامی آپریٹرز کو عملی تربیت بھی پیش کر رہا ہے۔

یوٹونگ بس کے بارے میں

چینگچو یوٹونگ بس کمپنی لمیٹڈ ایک بڑے پیمانے پر پھیلی جدید مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جو بسوں پر تحقیق و پیشرفت، ساخت گری اور فروخت میں مہارت رکھتی ہے۔ یوٹونگ بس دنیا بھر میں بڑی اور درمیانے حجم کی بسوں کے لیے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے سب سے بڑی اور جدید ترین مینوفیکچرنگ بنیاد بن چکا ہے۔ یوٹونگ بس چین کی بس صنعت میں پہلا مندرجہ ادارہ تھا (اسٹاک کوڈ: 600066)۔ 2017ء میں 33.2 ارب یوآن کی آمدنی کے ساتھ یوٹونگ بس 6 براعظموں کے 30 سے زیادہ ممالک میں فروخت کا قابل قدر حجم رکھتا ہے جن میں فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، وینیزویلا، روس، سعودی عرب، ملائیشیا، کولمبیا، پاکستان، فلپائنز اور پیرو شامل ہیں جن میں چین میں 30 فیصد سے زیادہ اور دنیا بھر میں 15 فیصد سے زیادہ مارکیٹ شیئر رکھتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.yutong.com

فرنانڈو لی
86-371-6671-8999+

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180703/2178910-1-a
تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180703/2178910-1-b

Comments are closed.

Scroll To Top