Home / Technology / ہک وژن نے پیکسٹن نیٹ2 ایکسس کنٹرول کے ساتھ تکمیل کا اعلان کردیا

ہک وژن نے پیکسٹن نیٹ2 ایکسس کنٹرول کے ساتھ تکمیل کا اعلان کردیا

ہانگچو، چین، 22 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/– وڈیو نگرانی مصنوعات اور حل پیش کرنے والے معروف عالمی ہک وژن نے برطانیہ کے معروف برقی آئی پی ایکسس کنٹرول اور دروازے سے داخل ہونے کے حل پیش کرنے والے پیکسن کے نیٹ2 ایکسس کنٹرول کے ساتھ اپنے نیٹ ورک کیمرے اور نیٹ ورک وڈیو ریکارڈز کی مکمل رینج کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے۔ یہ تکمیل ایک عمارتی تحفظ کو زیادہ آسانی سے سنبھالنے کے لیے صارف دوست انٹرفیس فراہم کرے گی۔

یہ ہموار تکمیل ہک وژن نیٹ ورک وڈيو ریکارڈر (این وی آر) کی آسان صورت گری اور نیٹ2 ایکسس کنٹرول سسٹم کے ساتھ کیمرہ ڈٹیکشن کی سہولت دیتی ہے۔ ہک وژن کیمرے انفردای دروازوں سے بھی جوڑے جا سکتے ہیں، جو صارف کو مواقع رسائی سے منسلک وڈیو کو مانیٹر کرنے کے قابل بناتےہیں۔ یہ صارفین کے لیے زیادہ جامع سروس فراہم کرتے ہیں اور ان کے لیے فوری اور بعد از واقعہ اٹھانے کے لیے ضروری  اقدامات ممکن بناتے ہیں۔

ہک وژن میں انٹرنیشنل مارکیٹنگ ڈائریکٹر کین یاؤ نے کہا کہ “یہ تکمیل ہک وژن اور پیکسٹن صارفین کے لیے ایک بہتر حل فراہم کرتی ہے۔ یہ مشتبہ سرگرمیوں کی شناخت کرنے اور نمٹنے میں مدد دے گی اور سیکورٹی سسٹم مینجمنٹ کو سادہ اور وقت کے لحاظ سے زیادہ موثر بنائے گی۔”

گیرتھ اوہارا، پیکسٹن کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ “پیکسٹن میں ہم اصل سوچ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم ایسے جدید حل بناتے ہیں جو ادارے کی سادگی اور معیار کی اخلاقیات کی نمائندگی کریں، جبکہ سیکورٹی مارکیٹ کی ضروریات کو بھی پورا کریں۔ ہک وژن کے ساتھ کام کرنا خوش آئندہ ہے کیونکہ وہ ایسا ادارہ ہے جو مصنوعات کی جدت طرازی اور تنوع کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حل تنصیب کرنے والوں کی وسیع اقسام کے لیے متاثر کن پیشکش ہوگا۔

پیکسٹس ایکسس لمیٹڈ کے بارے میں

پیکسٹس صنعت کے معروف ایکسس کنٹرول سسٹمز فراہم کرتا ہے جو سیکورٹی مارکیٹ کے چیلنجز اور رحجانات کو پورا کرتے ہیں۔ 30 سے زیادہ سالوں کے تجربے کے ساتھ ادارہ انجینئرنگ مہارت پیش کرتا ہے جو سادہ لیکن ہوشیار اور جدت طراز مصنوعات پیش کرتا ہے جس کے ڈیزائن میں سادگی یقینی بنا رہی ہے کہ یہ تنصیب، استعمال اور دیکھ بھال صاف اور سیدھی ہو۔ نیٹ2 برطانیہ کا مقبول ترین ایکسس کنٹرول حل ہے، ہر ہفتے مزید 150 سے زیادہ عمارات میں یہ نصب ہو رہا ہے۔ سیکورٹی سسٹم مرکزی انتظام اور سائٹس کا کنٹول فراہم کرتا ہے جو ایک سے سینکڑوں دروازوں اور ہزاروں صارفین تک پھیلا ہوا ہے۔ مزید معلومات کے لیے پیکسٹن کی ویب سائٹ www.paxton.co.uk دیکھیں۔

ہک وژن کے بارے میں

ہک وژن وڈیو نگرانی مصنوعات اور حل پیش کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے۔ صنعت میں سب سے بڑی آر اینڈ ڈی ٹیم کے ساتھ ہک وژن کسی بھی حفاظتی ضرورت کے لیے جدید سی سی ٹی وی اور وڈیو نگرانی مصنوعات بنانے کے لیے اپنی شاندار پیداواری تنصیبات کا استعمال کررہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہک وژن کی ویب سائٹ www.hikvision.comملاحظہ کریں۔

Comments are closed.

Scroll To Top