Home / Business & Finance / گیسی کیلی نے کورن/فیری انٹرنیشنل کی عالمی صنعتی مارکیٹ میں شمولیت اختیار کر لی

گیسی کیلی نے کورن/فیری انٹرنیشنل کی عالمی صنعتی مارکیٹ میں شمولیت اختیار کر لی

سنگاپور، 14 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

ٹیلنٹ مینجمنٹ کے حل پیش کرنے والا معروف عالمی ادارہ کورن/فیری انٹرنیشنل (این وائی ایس ای: KFY) اپنی صنعتی و رسدی زنجیر کے کاموں میں کیسی کیلی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ادارے کے سنگاپور دفتر میں قیام کے ساتھ جناب کیلی صنعتی مارکیٹوں میں بین الاقوامی سی-سویٹ اور بورڈ تلاشوں میں مہارت رکھتے ہیں اور کورن/فیری کے صارفین کو اپنے باصلاحیت افراد اور ادارے کی ترقی، اور اہم عہدوں کے لیے ایگزیکٹوز کی بھرتی پر مشاورت دے گا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120214/LA53428)

جناب کیلی اے بی بی، اسمتھ کلائن بیچم اور کیتھے پیسفک ایئرویز  کے ساتھ گلوبل ایگزیکٹو اور لائن مینجمنٹ میں بیس سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ مستقل رسدی زنجیر کی زبردست معلومات کے ساتھ اور ایک عالمی کاروباری رہنما کی حیثیت سے جناب کیلی کارگزاری فضیلت کی مشاورت پر اپنی صلاحیتوں کامزید اطلاق کریں گے۔ سات سے زائد سالوں سے وہ نو آموز ،  اہم موڑ اور از سر نو ڈھانچہ بنانے والے اداروں کو نجی ایکوئٹی، سوویرن فنڈز اور کثیر القومی صارفین کے لیے مشاورت دے چکے ہیں۔وہ رسدی زنجیر کے انتظام کو تبدیل کرنے والے منصوبوں کو چلانے کے لیے رسدی زنجیر کی منصوبہ بندی، حصول، صارفی خدمت، کانٹریکٹ کے قیام اور نقل و حمل اور نظم و انصرام  کرنے والی بڑی کثیر العوامل ٹیموں کی قیادت کر چکے ہیں۔

جناب کیلی 500 ملین سے 22 ارب امریکی ڈالرز تک کی رسدی زنجیروں کے انتظام، حصول، آپریشن اور صنعتی تقسیم کو سنبھالنے کا عمیق تجربہ رکھتے ہیں جس میں انہوں نے اداروں کو درکار تجربہ کار باصلاحیت افراد کو شناخت کرنے میں صارفین کی مدد کی۔ وہ ایشیا بحر الکاہل، روس/سی آئی ایس، ای ایم ای اے اور امریکین میں 1985ء سے صنعتی مارکیٹوں میں شامل رہے ہیں اور دنیا بھر میں وسیع نیٹ ورکس بنا چکے ہیں۔

کورن/فیری میں شمولیت سے قبل جناب کیلی ہیڈرک اینڈ اسٹرگلز میں شراکت دار تھے اور ایشیا بحر الکاہل میں ادارے کے سپلائی چین اینڈ آپریشنز اور ٹرانسپورٹیشن اینڈ لاجسٹکس کے شعبوں کے علاقائی سربراہ تھے۔

اے پی اے سی میں کورن/فیری کے مینیجنگ ڈائریکٹر برائے عالمی صنعتی مارکیٹس پیٹر ایوریئرٹ نے کہا کہ “کیسی تبدیلی کے عالمی رہنما کی حیثیت سے تسلیم شخصیت ہیں اور وہ متعدد اداروں کو اپنے کاموں اور وسائل کو از سر نو منظم کرنے میں مدد دے چکے ہیں۔ ان کا عالمی تجربہ، لوگوں کے لیے جذبہ اور فوقیت ایشیا بحر الکاہل خطے میں کورن/فیری کی مزید توسیع سے زبردست مطابقت رکھتے ہیں۔”

جناب کیلی نے بیلوئے کالج، وسکونسن سے بین الاقوامی تعلقات/اقتصادیات اور مینجمنٹ میں بیچلرز سند حاصل کی ہے اور اپسالا یونیورسٹی، سویڈن میں اقتصادی ترقی کی منصوبہ بندی کے موضوع پر گریجویٹ تعلیم مکمل کی ہے۔ وہ بول چال میں چینی مینڈرین کے ساتھ ساتھ متعدد زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔

کورن/فیری انٹرنیشنل ایشیا پیسفک کے بارے میں

امریکین، ایشیا بحر الکاہل، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں موجودگی کے ساتھ کورن/فیری انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجمنٹ کے حل فراہم کرنے والا دنیا کا معروف ادارہ ہے۔ لاس اینجلس میں قائم کورن/فیری ایشیا بحر الکاہل میں کام شروع کرنے والا پہلا بڑا عالمی ایگزیکٹو تلاش ادارہ ہے جب اس نے 1973ء میں ٹوکیو میں اپنے دروازے وا کیے۔ آج یہ خطے کے کلیدی کاروباری مراکز میں اٹھارہ سے زائد دفاتر کا حامل ہے۔ کورن/فیری صارفین کو باصلاحیت افراد کو کھینچنے، شامل کرنے، نشو و نما کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے متعدد حل فراہم کرتا ہے۔

کورن/فیری انٹرنیشنل خاندان کے اداروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.kornferry.com، اور فکری قیادت، ملکیت دانش اور تحقیق کے لیے www.kornferryinstitute.com ملاحظہ کریں۔

رابطہ: شیریں نشا برائے کورن/فیری انٹرنیشنل، +65 6231 6123، shireen.nisha@kornferry.com

Leave a Reply

Scroll To Top