Home / Business & Finance / گورنر اسٹیٹ بینک پانچویں پاکستان مائکرو فنانس اجلاس کا افتتاح کریں گے

گورنر اسٹیٹ بینک پانچویں پاکستان مائکرو فنانس اجلاس کا افتتاح کریں گے

لاہور: نومبر ، 201 1 – اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر؛ جناب یاسین انورکراچی میں 2 دسمبر 2011، کو پانچویں پاکستان مائکرو فنانس فورم 2011 ، کا افتتاح کریں گے۔یہ اجلاس شیمراک کانفرنسز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اجلاس کے معاون اداروں میں مازارز ایشیاء – سنگاپور، تعمیر مائکرو فنانس بینک اور خوشحالی بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔

اس اجلاس کا بنیادی موضوع ” پسماندہ علاقوں میں مالیاتی سہولیات تک رسائی ” ہو گا ۔ اجلاس کی مختلف نشستوں کے دوران ترقیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال اور اہم تجزیات پیش کئے جائیں گے۔ دیگر موضوعات میں: صنعتی ترقی کا جمود، افزائش میں رکاوٹ کی وجوہات، کے علاوہ دور دراز علاقوں تک مالیاتی سہولیات کی رسائی، سرمایہ کاری کے وسائل، مالیاتی ترقی کے اطوار سے آگاہی، افرادی قوت کی تربیت، اور بنیادی ڈھانچے کا وسیع تر پیمانے پر پھیلاؤ، سمیت بہت سے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تعمیر مائکروفنانس بینک کے پریذیڈنٹ اور CEO – ندیم حسین، محمد علی جناح یونیورسٹی کے ڈین – ڈاکٹر عبدالوہاب، پاکستان مائکرو فنانس نیٹ ورک کے چیئرمین – ڈاکٹر راشد باجوہ، کشف مائکرو فنانس بینک کے پریذیڈنٹ اور CEO – مدثر عقیل، کے علاوہ مازارز ایشیاء – سنگاپور کی سینئر مشیر- مس میری کلارک سمیت بہت سے ماہرین اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔

گذشتہ پانچ سالوں کے دوران اس سالانہ اجلاس میں نامور اداروں کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اور اس سال بھی مقامی اور بین الاقوامی مائکروفنانس اداروں سمیت ماہرین، قانون سازوں، حکومتی عہدیداروں، فلاحی اداروں ، اساتذہ اور میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد اجلاس میں شرکت کا ارادہ ظاہر کر چکی ہے ۔ اس ایک روزہ کانفرنس میں چار مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کے لئے مختلف نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں مقررین اس شعبے کی موجودہ صورتحال، آزمائشوں اور ترقیاتی مواقع سے متعلق معلومات اور تجاویز پیش کریں گے۔ اس طرح موجودہ حکمت عملی اور قوانین کا جائزہ لیا جائے گا ، تاکہ اس اہم شعبے کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے۔

اجلاس میں شرکاء کے بیٹھنے کی گنجائش محدود ہے ، اس لئے مائکروفنانس کے شعبے سے وابستہ افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ ، شیمراک کانفرنسز کی ویب سائیٹ (www.shamrockconferences.net) پر تمام تفصیلات ملاحظہ کریں ، اور شرکت کے لئے اپنے کوائف کا اندراج بھی کروائیں تاکہ ان کی بہتر میزبانی کی جا سکے۔

About SHAMROCK Conferences International:
شیمراک کانفرنسز انٹرنیشنل(SCI) شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ،(www.shamrockcom.net) کا ایک ڈویژن ہے جسے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مارکیٹنگ اورپبلک ریلیشنزکے شعبے میں خدمات فراہم کرنے کا ایک وسیع تجربہ اور مہارت حاصل ہے۔ مزید معلومات کے لیے اس پتے پر ای میل کریں info@shamrockconferences.net یا رابطہ کریں 021-5823694, 5823695. فیکس نمبر021-5823695

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
فون: 042-35861219 / 0300-8522254

Leave a Reply

Scroll To Top