Home / Technology / کیپویئر ٹیکنالوجیز نے ایشیا بحر الکاہل، اوقیانوسیہ میں کلیدی شراکت داریوں کا اعلان کردیا

کیپویئر ٹیکنالوجیز نے ایشیا بحر الکاہل، اوقیانوسیہ میں کلیدی شراکت داریوں کا اعلان کردیا

– اتحاد علاقائی صارفی سپورٹ کو مضبوط کریں گے اور عالمی توسیع کو سہارا دیں گے

پورٹ لینڈ، مین، 13 مئی 2014ء/پی آرنیوزوائر/–

خودکاری کے لیے رابطوں پر توجہ رکھنے والے سافٹویئر تیار کنندہ کیپویئر ٹیکنالوجیزنے آج ایشیا بحر الکاہل اور اوقیانوسیہ خطوں میں دس کلیدی شراکت داریوں کا اعلان کردیا۔ یہ ترجیحی شراکت دار کیپویئر کے مصنوعاتی پورٹ فولیو میں موجود تمام سافٹویئر حلوں کی ترویج، تقسیم اور پیشکش کریں گے۔

Kepware%20Technologies کیپویئر ٹیکنالوجیز نے ایشیا بحر الکاہل، اوقیانوسیہ میں کلیدی شراکت داریوں کا اعلان کردیا

Kepware Technologies.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO

کیپویئر اپنے 2014ء ترجیح شراکت دار پروگرام میں مندرجہ ذیل اداروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا  ہے:

کیپویئر ٹیکنالوجیز کے صدر بریٹ آسٹن نے کہا کہ “ان اداروں کی ساکھ اور مقامی مارکیٹ کی گہری معلومات انہیں ایشیا بحر الکاہل اور اوقیانوسیہ میں معیاری مصنوعات و خدمات کی فراہمی کے لیے بہترین شراکت دار بناتی ہے ، جو کیپویئر کے مترادف ہے۔ ایشیا بحر الکاہل اور اوقیانوسیہ ہمارے کاروبار کے لیے کلیدی خطے بن چکے ہیں، اور ہمیں ان خطوں میں اپنے منسلک شراکت داروں کے جال کو پھیلانے پر خوشی ہے۔”

کیپویئر ترجیحی شراکت دار کے ساتھ کام صارفین کو ایسا ذریعہ فراہم کرتا ہے جو خطے میں انوکھی صارفی تجربہ اور مخصوص صنعتی چیلنجز  دونوں کی معلومات دیتا ہے۔ شراکت دار صارفین کے منطقہ وقت اور مقامی زبان میں سپورٹ، قابل بھروسہ سسٹم انٹیگریٹرز، تکنیکی مشاورت اور تربیتی صلاحیتیں  فراہم کرتا ہے۔ ہر شراکت دار کامیابی کا ثابت شدہ ریکارڈ رکھتا ہے اور رہنمائی قواعد کا حامل ہے جو کیپویئر کے کاروباری مقاصد اور امتیازی وابستگی کے مطابق ہیں۔

بین الاقوامی طور پر منسلک تقسیم کاروں کی مکمل فہرست کے لیے کیپویئر کو آن لائن ملاحظہ کریں۔ کیپویئر کے تقسیمی چینل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے sales@kepware.comپر ای میل یا +1-207-775-1660پر کال کریں ۔

کیپویئر ٹیکنالوجیز کے بارے میں

کیپویئر ٹیکنالوجیز سافٹویئر بنانے والا ایک نجی ادارہ ہے جس کے صدر دفاتر پورٹ لینڈ، مین میں ہیں۔ کیپویئر سافٹویئر حلوں کا ایک پورٹ فولیو پیش کرتا ہے جو اداروں کو متنوع خودکار سازی آلات اور سافٹویئر ایپلی کیشنز کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد دیتا ہے۔ کارخانے کی منزل سے لے کر کنویں کے مقام یا پون بجلی گھر تک، کیپویئر بین الاقوامی عمودی مارکیٹوں میں کئی اقسام کے صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے جن میں ساخت گری، تیل و گیس، عمارتی خودکاری سازی، بجلی کی تقسیم اور دیگر شامل ہیں۔ 1995ء میں قائم ہونے والےاور اب 100 سے زیادہ ممالک میں تقسیم ہونے والے کیپویئر کے سافٹویئر حل ہزاروں اداروں کو اپنے کام اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید جانیں  www.kepware.comپر، اور یہاں موجود کیپویئر کارپوریٹ جائزے کی وڈیو کے ذریعے ادارے کے اندر کا نظارہ کریں اور اس کے کلچر کے بارے میں جانیں ۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

راین للی
rlilly@matternow.com
1-978-518-4533+
www.matternow.com

Leave a Reply

Scroll To Top