Home / Food & Beverage / کوکا۔ کولا نے دنیا کے صف اول کے برانڈ ہونے کی اپنی حیثیت برقرار رکھی

کوکا۔ کولا نے دنیا کے صف اول کے برانڈ ہونے کی اپنی حیثیت برقرار رکھی

کراچی 1 0 اکتوبر 2011:

دنیا کے صف اول کی مشروبات کی کمپنی کوکا۔کولا نے انٹر برانڈ کی د نیا کے 100 بہترین برانڈز کی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ 12 سال قبل جب سے انٹر برانڈ نے اپنے گلوبل برانڈ رپورٹ ایوارڈ کااجراء کیا ہے،اس وقت سے ہی دی کوکا۔کولا کمپنی اپنی پہلی پوزیشن مسلسل برقرار رکھتی آرہی ہے۔دی کوکا۔کولا کمپنی کا برانڈ اسپرائٹ بھی لسٹ میں مسلسل دو سال سے 63 نمبر پر موجود ہے جس کی مالیت تقریبآٓ 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہے۔

سال 2011 میں انٹر برانڈ نے کوکا۔کولا کے برانڈ کی مالیت کا تخمینہ تقریبآٓ 7 کروڑ 1 9 لاکھ ڈالرز لگایا ہے جو 2010 کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔مخلتف شعبوں سے منسلک ٹیکنالوجی کے برانڈز میں اضافے اور ان کے غلبے کے باوجود کوکا۔ کولا نے مختلف شعبوں جیسے بزنس سروسز،کمپیوٹر سروسز،انٹرنیٹ سروسز ،الیکٹرانک اور میڈیا سے منسلک مقابلے کی ڈوڑ میں شامل برانڈز اور مشروبات کے شعبے میں براہ راست مقابلے والے برانڈز پر اپنی برتری ثابت کردی۔

پاکستان اور افغانستان کے لئے کوکا۔کولا کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا ’’ ہم اپنے صارفین کے ساتھ رابطہ رکھنے اور ان کو وعدے کے مطابق اشیاء کی فراہمی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔یہ ایک بنیادی وجہ ہے کہ ہم نے ایک عشرے سے زائد عرصے سے اپنی نمبر 1 برانڈ کی حیثیت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔‘‘

انٹر برانڈ ایک صف اول کی برانڈ کنسلٹنسی ،اپنی سالانہ بیسٹ گلوبل برانڈ رپورٹ جاری سرمایہ کاری اور منجمنٹ اَف برانڈ کاروبار کے اثاثے کی حیثیت کی بنیاد پر مرتب کرتا ہے۔ان کا طریقہ کار ہے اس عنصر کا تجزیہ کرنا جس کے تحت برانڈ ادارے کے لئے سود مند رہا ہو ۔ٹیلنٹ کو اپنی جانب متوجہ کرنے اور اپنے ساتھ رکھنے سے کسٹمر تک اس کی توقعات کے مطابق ڈلیوری تک۔

سال 2011 کی برانڈ رپورٹ کے مطابق ’’ کوکا۔ کولا برانڈ گزرے وقت کے اثرات سے محفوظ رہا اور اس نے اپنے قیام کے 125 سال مکمل کر لیئے ہیں۔کمپنی جیتی ہے اور اس کے برانڈز اور خوشی کا مکمل احساس ہر کونے سے آشکارا ہے۔کوکا۔کولا اپنے آپ کو معنیٰ خیز ترغیب سے جوڑتا ہے جو دنیا بھر میں تباہ کاریوں میں سہولیات فراہم کرنے ،نوجوانوں کو اختیارات دینے اور استحکام سے منسلک ہوتے ہیں۔ گذشتہ سال کمپنی نے بڑے پیمانے پر پلانٹ بوٹل کا بھی اجراء کیا ،ایک دیر پا اور ری سائیکل ہونے والی بوتل جو جزوی طور پر پودوں کے مواد سے بنی ہوتی ہے۔کمپنی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر روز 1.7 ارب صارفین روزانہ خود کو فرحت اور تازگی پہنچانے کے لئے کوکا۔کولا کی مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔

سال 2011 کے بدلتے مارکیٹ مزاج اور غیر یقینی کاروبار ی صورتحال کی وجہ سے برانڈز کو ایک نئی حقیقت میں خود کو ڈھالنا پڑا ۔کوکا۔کولا کی 2011 کے بہترین برانڈ کی مسلسل حیثیت برقرار رکھنا برانڈ کی اس صلاحیت کی نشاندہی کرتا ہے کہ برانڈ بدلتے ہوئے حالات میں آج کے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مسلسل ارتقاء اور جدت پیدا کر رہا ہے۔انٹر برانڈ نے کہا ’’ ڈیجیٹل حکمت عملی میں مزید بہتری لا کر اور سماجی نیٹ ورک کو مزید مستحکم کر کے آج کے سب سے قیمتی برانڈ نے زیادہ وسیع تر اور زیادہ مخصوص تجربات کے مواقع سے فائدہ اُٹھایا ہے جو طویل المعیاد وابستگی اور قدریں صارفین اور پارٹنرز کو دے رہا ہے۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:
خرم ضیا ء خان یا افسر خان
فون: 35867576-35837674

Leave a Reply

Scroll To Top