Home / General / کوکا۔کولا کا مثبت رجحانات کے فروغ کے لئے شرمین عبید چنائے کے ساتھ اشتراک

کوکا۔کولا کا مثبت رجحانات کے فروغ کے لئے شرمین عبید چنائے کے ساتھ اشتراک

کراچی ،04 مئی 2012: آسکر جیتنے والی شرمین عبید چنائے اور کوکا۔ کولا پاکستان متاثر کن پاکستانیوں پر چھ ڈاکومینٹریز کا ایک سلسلہ پیش کریں گے۔یہ سرگر می کوکا۔کولا کی ہو یقین مہم کا حصہ ہے ۔ معاشرے میں موجود بہت سے منفی رجحانات کے باوجود یہ مہم پاکستان میں یقین رکھنے کے بہت سے اسباب کو نمایاں کرتی ہے۔پہلی ڈاکومینٹری جمعے کو کراچی میں دکھائی گئی اور اس کو دیکھنے کے لئے معاشرے کے مختلف طبقات کے لوگ موجود تھے جن میں کارپوریٹ ایگزیٹو،پروفیشنلز،طالب علم،فنون اور انٹر ٹینمنٹ کے شعبے سے وابستہ افراد اور پاکستان کے میڈیا کے نمائندگان شامل تھے۔

ڈاکومینٹریز کے اس سلسلے کا عنوان ہے ’ ہو یقین ‘ اور ہر ڈاکومینٹری میں ملک کے مختلف علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص کی مثبت کہانی سنائی جائے گی۔پہلی ڈاکومینٹری ایک خاتون سبین کھتری کی انتہائی بہادری کی کہانی ہے جس نے کراچی کے علاقے لیاری کے کم آمدنی والے مسائل سے پر علاقے میں کام کر رہی ہیں ۔سبین نے اپنے علاقے میں موجود نادار بچوں کو تعلیم فراہم کرنا اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے اور اس مقصد کے حصول میں حائل رکاوٹوں کا وہ انتہائی حوصلے سے مقابلہ کر رہی ہیں ۔

کوکا۔کولا کے جنرل منیجر برائے پاکستان اور افغانستان،رضوان یو خان نے اس شراکت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ’’ شرمیں کی ڈاکومینٹریز کا کوکا۔کولا کی مہم کے ساتھ فطری تعلق ہے کیونکہ یہ ڈاکو مینٹریز ان گمنام لوگوں کی کہانیوں کو نمایاں کر رہی ہیں جنہوں نے اپنے معاشرے اور اپنے اطراف موجود لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے بے غرضی کے ساتھ اور بغیر کسی انعام کی لالچ کے کردار ادا کیا ہے۔

پریمیئرکے موقع پر اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) جیتنے والی شرمین عبید چنائے نے کہا ’’ ہو یقین کراچی سے کشمیر تک نا قابل یقین اور شاندار کہانیاں سامنے لا رہا ہے۔ہمارے کردار وہ عام شہری ہیں جنہوں نے غیر معمولی کارنامے انجام دیئے ہیں اپنے مصمم ارادے کے بل پر اور اس خواہش پر کہ وہ ملک میں تبدیلی لائیں ۔میں امید کرتی ہوں کہ ان کی جدوجہد اور کامیابی شرکاء کو متحرک کرے گی اور پورے ملک کے شہری ان کی مثال کی تقلید کریں گے ۔‘‘

ڈاکومینٹریز مکمل طور پر شرمین عبید چنائے اور انکی ٹیم نے بنائی ہیں اپنی اسی تخلیقی حس کا استعمال کرتے ہوئے جس کی بدولت وہ اس سال کے اوائل میں اپنی ڈاکومینٹری سیونگ فیس پر آسکر ایوارڈ جیتی تھیں۔کوکا۔کولا کی طرح وہ بھی اس با ت پر یقین رکھتی ہیں کہ جب اپنے ذاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کی جائیگی تب ہی پیغام واضح طور پر مثبت ہوگا دوسروں میں مثبت رجحانات فروغ دینے کے لئے۔متحرک لوگوں کو نمایاں کر کے معاشرے کے گمنام ہیرو ہیں ،پیغام بالکل واضح ہے کہ تبدیلی جبھی ممکن ہے جب عوام اکھٹے ہو کر ملک کی بہتری کے لئے اقدمات کرتے ہیں۔کوکا۔کولا20 مئی سے یہ ڈاکومینٹریز متعدد چینلز پر نشر کرنے کا سلسلہ شروع کر ے گا۔

کوکا۔کولا کے بارے میں

کوکا کولا کمپنی(این وائی ایس ای: کے او) دنیا کی سب سے بڑی مشروب شاز کمپنی ہے، جو صارفین کو اپنے 500 مشہور برانڈز سے فرحت بخشتی ہے۔ ہماری کمپنی کی پورٹ فولیو میں کوکا کولادنیا کے سب سے بہترین برانڈ زکی قیادت کرتی ہے جن میں ڈائٹ کوک،فانٹا،سپرائٹ،کوکا کولا زیرو،وٹامن واٹر،پاورایڈ، منٹ میڈ، سمپلی، جارجیا اور ڈیل ویلے سمیت15ارب ڈالر کے برانڈز کی حامل ہے۔ عالمی سطح پرہم بہترین مشروبات، پینے کے لئے تیار کافی اورجوس مشروبات فراہم کرنے والی نمبر 1 کمپنی ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی مشروبات کی تقسیم کے نظام کے ذریعے 200 سے زائد ممالک میں صارفین ایک دن میں 1.8 ارب مشروب روزانہ کی شرح سے ہمارے مشروبات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پائیدار کمیونٹیز کی تعمیر کے لئے ایک مستقل عزم کے ساتھ ہماری کمپنی ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لئے،فعال اور صحت مند زندگی کی حمایت، اپنے ایسوسی ایٹس کے لئے کام کرنے کا محفوظ ماحول اور جہاں آپریٹ کرتی ہے وہاں کے معاشرے کی اقتصادی ترقی میں اضافہ کرنے کے لئے اقدامت کرتی ہے۔اپنے بوٹلنگ پارٹنرز اور 700,000 ملازمین کے ساتھ ہم دنیا کے 10 سب سے زیادہ ملا زمین رکھنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہیں۔

مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی www.thecoca colacompany.com پر جائیے یا twitter.com / CocaColaCo پر پیروی کریں

Leave a Reply

Scroll To Top