Home / Food & Beverage / کوکا۔کولا کا سیلاب متاثرین کی بحالی اور ڈینگی کی وبا سے بچاؤ میں معاونت کے لئے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے امداد کا اعلان

کوکا۔کولا کا سیلاب متاثرین کی بحالی اور ڈینگی کی وبا سے بچاؤ میں معاونت کے لئے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے امداد کا اعلان

کراچی 04 اکتوبر 2011:

دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن نے سندھ بھر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بہبود اور پنجاب میں پھوٹنے والی ڈینگی کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے آج اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔کوکا۔کولا نے ان انسانی مقاصد کے لئے1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے ، جس سے پاکستان میں دو ماہ سے ایک بڑے علاقے پر تباہ کاری برپا کرنے والی ان دہری آفات کے متاثرین کی معاونت کی جائے گی۔۔ایک محتاط تخمینے کے مطابق مونسون کی بارش اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر چکی ہے ، شدید متاثرہ علاقوں میں تقریباََ 14 لاکھ گھر اور% 72 فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔اب تک ڈینگی سے ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر سرکاری اداروں سہارا اور جے ایس سی ڈی کے ساتھ کوکا۔کولا سیلاب متاثرین کی زندگیاں بچانے کے لے اشتراک کرے گا۔ہنگامی سائبان،پانی اور خشک خوراک کی فراہمی اپنی زمینوں سے جبری طور پر بے دخل ہونے والوں کو فوری آرام اور تحفظ فراہم کرے گا ۔

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 10,000 سے تجاوز کر گئی ہے اور اس تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے ۔پچھلے سالوں کے مقابلے میں یہ ایک نمایاں اضافہ ہے اور صوبے میں درجن بھر سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ہسپتال بڑی تعداد میں آنے والے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مریضوں کی اس بڑہتی ہوئی تعداد کو علاج فراہم کرنے کے لئے لاہور کے بہت سے ہسپتالوں کے انتظامی کمروں کو وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔کوکا۔کولا اس دباؤ کو ختم کرنے کے لئے سرکاری ہسپتالوں کو سی بی سی بلڈ ٹیسٹ مشینیں اور مچھر دانیاں فراہم کرے گا اور بیماری کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بیک وقت ایک آگہی مہم بھی شروع کرے گا۔

کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان اور افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا ’’ اس ہنگامی صورتحال اور نا مساعد حالات میں ہم سمجھتے ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جانے والی امداد کی کوئی حد نہیں ہونی چاہیئے۔تباہی کی اس صورتحال میں کوکا۔ کولا پاکستان کا رد عمل معاشرے کی بہبود کے ہمارے عزم کا مظہر ہے ایک کاروباری حیثیت سے نہیں بلکہ ایک ایسے شہری کے طور پر جو ان معاشروں کی خدمت کرتا ہے جہاں وہ موجود ہے۔‘‘

آج کوکا ۔کولا ملک میں ایک انتہائی معروف ادارے کی حیثیت میں موجود ہے ۔کمپنی کی کارپوریٹ سماجی ذ مہ داریوں کی کوششوں کو وسیع پیمانے پر سراہا جاتا ہے اور سال 2010 میں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد کے اعلان سے کمپنی ان ابتدائی کمپنیوں میں شامل ہوگئی جنہوں نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ پانچوں اضلاح میں سیلاب سے اعانت اور بہبود کے لئے امداد کا اعلان کیا۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:
خرم ضیا ء خان یا افسر خان
ایشیاٹک پبلک رلیشنز نیٹورک پروائیوٹ لمیٹڈ
فون: 35867576-35837674
ای-میل: afsar.kn@gmail.com

Leave a Reply

Scroll To Top