Home / General / کوٹی انکارپوریٹڈ عالمی صدر دفاتر کے تعاون اور ترقی میں مدد کے لیے نئے جنیوا پرچم بردار دفاتر تخلیق کر لیے

کوٹی انکارپوریٹڈ عالمی صدر دفاتر کے تعاون اور ترقی میں مدد کے لیے نئے جنیوا پرچم بردار دفاتر تخلیق کر لیے

جنیوا، 2 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

حسن و آرائش کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ نے آج جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے قریب ایک نئی کارپوریٹ تنصیب کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ پرچم بردار دفاتر، جو ورسوئے (کینٹن جنیوا) میں واقع ہیں، نیو یارک، امریکہ اور پیرس، فرانس میں کوٹی صدر دفاتر کی سرگرمیوں کو مکمل کریں گے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120402/NY78462 )

کوٹی ماہرین کے درمیان بین الشعبہ جاتی اور مشترکہ صدر دفاتر تعاون کو مزید بڑھانے کے ہدف کے ساتھ جنیوا دفتر کوٹی کے کارپوریٹ صدر دفاتر ڈھانچے میں تیسرا جز تشکیل دیتا ہے۔ اس میں شامل ہے ایک جدید تحقیقی و ڈیولپمنٹ گروپ جو فریگرینس سینٹر آف ایکسی لینس، کوٹی بیوٹی اور کوٹی پرسٹیج ڈویژنز کی عالمی و علاقائی کمرشل ٹیموں، تحصیل و رسدی زنجیر کے آپریشنز، اور ایک علاقائی شمالی یورپی مالیاتی مرکز کے ساتھ منسلک ہے۔

کوٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ بیٹز نے کہا کہ “جنیوا میں ایک تیسرے صدر دفتر کا قیام حسن و آرائش میں عالمی ابھرتے ہوئے حقیقی رہنما کی حیثیت سے کوٹی کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمارے باصلاحیت افراد شرکت کاری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، چاہے وہ مختلف شعبوں کے درمیان کام کے لیے ہو یا بین السرحدی۔”

ورسوئے میں واقع نیا مرکز اپنے اہم ترین خوشبویات فراہم کنندگان کے ساتھ مضبوط تر تعلقات کے قیام میں رہنمائی کرے گا۔ یہ موناکو، ہسپانیہ اور امریکہ میں واقع ساخت گری مراکز کے ساتھ لندن، نیو یارک اور پیرس میں موجود کوٹی مارکیٹنگ اور نئی مصنوعات تیار کرنے والی ٹیموں کی بھی مدد کرے گا۔

کوٹی کے سینئر نائب صدر برائے اسٹریٹجک بزنس ڈیولپمنٹ پیٹر شیفر، جو کوٹی سوئٹزرلینڈ کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدر کی حیثیت سےخدمات انجام دیں گے،  نے کہا کہ “مستقبل کے حوالے سے اپنے نظریے کا ادراک کرنے کے ساتھ کوٹی کی کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے جنیوا انتہائی اہم مقام بن گیا ہے۔”

نیا دفتر نیو یارک اور پیرس کے بعد دنیا بھر میں ادارے کے مرکزی کارپوریٹ مقامات کی تعداد تین کرتا ہے۔ ورسوئے میں دفاتر 3220 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو چیمن دے لا پاپی تیری پر ایک سابق کاغذ کے کارخانے میں واقع ہے۔ توقع ہے کہ ابتدائی طور پر یہ تقریباً 150 ملازمین کا خیر مقدم کرے گا۔

کوٹی کے سینئر نائب صدر اور چیف سائنٹیفک آفیسر رالف ماچیو نے کہا کہ “میں معلومات کو پھیلانے اور تحقیق کے فروغ کے لیے اپنی سائنٹیفک ٹیموں کو ایک متحرک جدید تجربہ گاہ میں جمع کرنے پر خوش ہوں جو کوٹی کی جدت طرازی کو تقویت بخشے گی۔ اپنے محترم شراکت داروں کے قریب ہونا جنیوا کا پیش کردہ ایک اضافی فائدہ ہے۔”

جنیوا میں کوٹی کی حالیہ تاریخ 2005ء میں یو سی آئی کے حصول سے جا ملتی ہے، جس نے اسے خوشبویات کی معروف مارکیٹ میں زبردست موجودگی بخشی۔ اس خرید کے ساتھ کوٹی نے کیلون کلائن اور کلو کو خوشبویات میں تبدیل کیا جو مارکیٹ حصص میں اضافہ کا سبب بنے۔

جنیوا کوٹی کے عالمی سفری کاروبار کی میزبانی اور متعدد یورپی کمرشل سرگرمیوں کی نگرانی جاری رکھے گا۔نئے دفتر کے دیگر افعال میں ادارے کے دو کلیدی آپریٹنگ شعبہ جات کوٹی بیوٹی اور کوٹی پرسٹیج کی مدد کے لیے داخلی کاروباری سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ جنیوا میں مزید سرمایہ کاری کا کوٹی کا فیصلہ اس کے بین الاقوامی مقام، ماہر افراد کار اور اپنے ماہرین کے لیے درکار کاروباری سفر کو توازن بخشنے کے لیے تھا۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی 1904ء میں فرانکو کوٹی کی جانب سے پیرس میں تخلیق کیا گیا تھا جنہیں خوشبویات کی جدید صنعت کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔

آج کوٹی انکارپوریٹڈ زیبائش و آرائش کی عالمی صنعت میں ایک تسلیم شدہ رہنما ادارہ ہے جس کی سالانہ خالص فروخت  4 ارب ڈالرز کے قریب ہے۔ مہم جویانہ جذبے، جوش، جدت طرازی اور تخلیق سے تقویت پانے والا کوٹی انکارپوریٹڈ معروف برانڈز کا بے مثال پورٹ فولیو تشکیل دے چکا ہے اور اپنی جدید مصنوعات کو دنیا بھر میں 135 مارکیٹوں میں صارفین کو پہنچاتاہے۔

کوٹی پرسٹیج برانڈ پورٹ فولیو معروف و انتہائی مشہور اسٹورز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بیلن سیاگا، بوتیگا وینیتا، کیلون کلائن، کیروتی، کلو، چوپارڈ، ڈیویڈوف، جینیفر لوپیز، جل سینڈر، جوپ!، کارل لیگرفیلڈ، کینتھ کول، گوین اسٹیفنی، لنکاسٹر، مارک جیکبز، نکوس، فلاسفی، رابرٹو کیوالی، سارا جیسیکا پارکر، ٹرتھ اور ڈیئر از میڈونا ویرا وینگ، ووین ویسٹ ووڈ اور وولف گینگ جوپ شامل ہیں۔

کوٹی بیوٹی برانڈ پورٹفولیو مزید تقسیم کیا جاتا ہے اور اس میں ایڈیڈاس، استور، بیبی فیٹ، بیونسے نولز، سیلین ڈیون، چپاچپس، ڈیوڈ اینڈ وکٹوریا بیکہم، ایلیٹ ماڈلز، اسپرٹ، ایکس کلے میشن، فیتھ ہل، گیس؟، ہیل بیری، ہائیڈی کلوم، یووان، کیٹ موس، کائلی مینوگ، لیڈی گاگا، مین ہٹن، مین ہٹن کلیئرفیس، مس اسپورٹی، ناٹیکا، این وائی سی نیو یارک کلر، نکول بائے او پی آئی، او پی آئی، پیری کارڈن(1)، پلے بوائے، ریمل، سیلی ہین سن، اسٹیٹ سن، ٹم میک گرا، ٹی جوائے اورتونینو لیمبروگھنی شامل ہیں۔

کوٹی اور پوئیگ فیشن اور بیوٹی ایس ایل نے کینیڈا اور امریکہ میں انتونیو بیندراس، کیرولینا ہیریرا، نینا ریچی، پراڈا، شکیرا اور ویلن تینو کی خوشبویات کی تقسیم کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کررکھی ہے۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

(1) شمالی امریکہ میں دستیاب نہیں

رابطہ: نیو یارک، سائسیٹ بورسیٹ، +1-212-479-4549، cysette_burset@cotyinc.com، یا پیرس، ایرک کون، +33-6-85-11-1882، eric.kuhn@echokilo.com

Leave a Reply

Scroll To Top