Home / General / کوٹی انکارپوریٹڈ اور ایل جی ہاؤس ہولڈ اینڈ ہیلتھ کیئر نے کوٹی کوریا کے قیام کا اعلان کر دیا

کوٹی انکارپوریٹڈ اور ایل جی ہاؤس ہولڈ اینڈ ہیلتھ کیئر نے کوٹی کوریا کے قیام کا اعلان کر دیا

شراکت داری دونوں اداروں کے کوریائی کاسمیٹکس مارکیٹ میں اسٹریٹجک اثرات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کو تقویت دینے کے لےی کوٹی اور ایل جی ایچ اینڈ ایچ کے مشترکہ مفاد کا عہد کرتی ہے۔

نیویارک، 25 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

حسن و آرائش میں ابھرتے ہوئے نئے عالمی رہنما کوٹی انکارپوریٹڈ کوریا کی معروف کاسمیٹک کمپنی ایل جی ہاؤس ہولڈ اینڈ ہیلتھ کیئر (“ایل جی ایچ اینڈ ایچ”) کے ساتھ مل کو کوٹی کوریا کی تخلیق کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے، یہ ایک مشترکہ منصوبہ ہے جو کوریا کی کاسمیٹکس مارکیٹ میں دونوںاداروں کی موجودگی کو وسعت دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

یہ شراکت داری ایشیا میں موجودگی میں مزید اضافے کے لیے کوٹی کی ایک اہم پیشرفت ہے اور اسٹریٹجک اعتبار سے اس کے کاسمیٹکس اور اسکن کیئر بزنس کو عالمی سطح پر پھیلا رہی ہے۔ جبکہ ایل جی ایچ اینڈ ایچ کے لیے  شراکت داری کوریا کی صارفی مارکیٹ میں ایل جی ایچ اینڈ ایچ کی قیادت کو مزید بہتر بنائے گی، جو بغیر رکے نامیاتی ترقی اور حصول اور نئے منصوبوں کے مستقل حصول پر قائم کی گئی تھی۔ کوٹی کوریا کی قیادت کوٹی ایگزیکٹو نئے منصوبے کے سی ای او کی حیثیت سے کریں گے۔

کوٹی پرسٹیج کی صدر مچل اسکیناوینی نے کہا کہ “کوریا حسن و آرائش کی صنعت کے لیے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، اور یہاں کے لیے کامیابی کے منصوبے پر ہمارے متعلقہ اداروں نے مل کر جامع انداز میں کام کیا ہے۔ ایشیا میں کوٹی کی موجودگی میں اضافے میں سرفہرست یہ شراکت داری دنیا بھر میں اپنے کاسمیٹک کاروبار کو پھیلانے کے بلند نظر ہدف کی جانب اہم قدم کا نمائندہ ہے۔ ہمارے ‘تیز تر، مزید، آزاد تر’ کلچر کا مارکیٹ میں ایل جی ایچ اینڈ ایچ کی متحرک قیادت سے ملاپ ہمیں اپنے ادارے کےلیے مقررہ کردہ جدت طراز وژن کو حاصل کرنے میں مدد دےگا۔”

ایل جی ایچ اینڈ ایچ کے سی ای او سوک چا نے کہا کہ “ہم کوٹی انکارپوریٹڈ کے لیے اسٹریٹجک شراکت دار بننے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں کوٹی کو اپنے کاسمیٹک مصنوعات کے پورٹ فولیو کو مزید آگے بڑھانے میں اولین اقدامات کا حصہ  بننے پر بہت خوش ہیں۔ یہ شراکت داری ایل جی ایچ اینڈ ایچ کی کوریا میں قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم کرے گا۔ ہماری نظریں کوٹی کے ساتھ طویل المیعاد اور ثمر آور تعلقات پر مرکوز ہیں، جو حسن و آرائش کے شعبے میں ایک بڑا عالمی ادارہ ہے۔ یہ اک ایسا ادارہ ہے جس کا کلچر اور اہداف ہم سے ملتے جلتے ہیں اور جس کے ذریعےہم بیرون ملک ممکنہ طور پر دیگر عام منصوبوں پر ممکنہ طور پر بات چیت کر سکتے ہیں۔”

اس خزاں میں کوٹی کوریا کوریائی مارکیٹ میں آئیکونک بیوٹی برانڈ فلاسفی متعارف کروا کے اپنی کوششوں کا آغاز کرے گا۔ حسن و آرائش کی غیر معمولی مصنوعات کی فہرست کے باعث معروف فلاسفی برانڈ، خصوصا ایشیا بھر میں جلدی دیکھ بھال کے لیے، کوٹی کے مصنوعاتی پورٹ فولیو کی توسیع میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ جلدی دیکھ بھال کی مصنوعات کی اہمیت کا ایشیائی مارکیٹ –خصوصا کوریا، چین اور جاپان،  میں کبھی غلط اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، کیونکہ یہاں ہموار جلد کی خواہشمند عورتوں کی کلر کاسمیٹکس پر اسکن کیئر کو برتری حاصل ہےi

فلاسفی کے اجراء سے آگے کوٹی کوریا مارکیٹ میں مزید پھیلنے اور موجودگي کو بہتر بنانے کے مواقع کو دیکھے گا۔

فلاسفی اور تمام کوٹی برانڈز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی کو خوشبویات کی جدید صنعت کے بانی سمجھے جانے والے فرانکو کوٹی نے 1904ء میں پیرس میں قائم کیا تھا۔

آج کوٹی انکارپوریٹڈ حسن و آرائش میں ایک نیا ابھرتا ہوا رہنما ادارہ ہے جس کی سالانہ خالص فروخت 4.5 ارب ڈالرز ہے۔ قائدانہ جذبے، جوش، جدت طرازی اور تخلیق کے ذریعے چلنے والے کوٹی انکارپوریٹڈ نے معروف برانڈز کا ایک بے مثال پورٹ فولیو تخلیق کیا ہے اور دنیا بھر میں 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں صارفین تک اپنی جدید مصنوعات پیش کرتا ہے۔

کوٹی پرسٹیج برانڈ پورٹ فولیو پرسٹیج اور الٹرا-پرسٹیج اسٹورز میں تقسیم کیا جاتا ہے  اور اس میں بیلن سیاگا، بوتیگا وینیتا، کیلون کلائن، کیروتی، کلو، چوپارڈ، ڈیویڈوف، جینیفر لوپیز، جل سینڈر، جوپ!، کارل لیگرفیلڈ، کینتھ کول، گوین اسٹیفنی، مارک جیکبز، نکوس، فلاسفی، روبرٹو کیوالی، سارا جیسیکا پارکر، ٹرتھ اور ڈیئر بائے میڈونا، ویرا وینگ، ویوین ویسٹ ووڈ اور وولف گینگ جوپ شامل ہیں۔

کوٹی بیوٹی برانڈ پورٹ فولیو مزید بڑے پیمانے پر تقسیم کیا جاتا ہے اور اس میں شامل ہیں ایڈیڈاس، استور، بیونسے نولز، سیلن ڈیون، ڈیوڈ اینڈ وکٹوریہ بیکہم، ایلیٹ ماڈلز، اسپرٹ، ایکس کلے میشن، فیتھ ہلز، گیس؟، ہال بیری، ہائیڈی کلوم، جووان، کیٹ موس، کائلی مینوگ، لیڈی گاگا، مین ہٹن، مین ہٹن کلیئرفیس، مس اسپورٹی، ناٹیکا، این وائی سی نیو یارک کلر، نکول بائے او پی آئی، او پی آئی، پیری کارڈین1، پلے بوائے، ریمل، سیلی ہینسن، اسٹیٹسن، ٹم میک گرا، ٹی جوائے اور ٹونینو لیمبروگھینی۔

کوٹی اور پیوگ ایس ایل امریکہ اور کینیڈا میں انتونیو بینڈراس، کیرولینا ہیریرا، نینا ریچی، پاکو ربانے، پراڈا، شکیرا اور ویلن تینو کی پرفیوم لائنز کی تقسیم کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کے حامل ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں اضافی معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

1۔ شمالی امریکہ میں دستیاب نہیں۔

ایل جی کے بارے میں

ایل جی 124 ارب ڈالرز کی سالانہ خالص فروخت رکھنے والا ایک عالمی ادارہ ہے ۔ ادارہ دنیا بھر میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد کی افرادی قوت رکھتا ہے اور اس کی کل سالانہ فروخت کا 70 فیصد سے زائد حصہ غیر ملکی آپریشنز سے حاصل ہوتا ہے۔

ایل جی کے بارے میں اضافی معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.lgcorp.com۔

ایل جی ایچ اینڈ ایچ کےبارے میں

1947ء میں قائم ہونے والا ایل جی ہاؤس ہولڈ اینڈ ہیلتھ کیئر ایل جی کا ایک ماتحت ادارہ ہے۔ ادارہ کوریا میں سب سے بڑا ایف ایم سی جی ادارہ ہے۔

ایل جی ایچ اینڈ ایچ کے بارے میں اضافی معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.lgcare.com/english/۔

http://www.marieclaire.com/hair-beauty/trends/skincare-tips-korea

Leave a Reply

Scroll To Top