Home / Business & Finance / کولڈ اسٹون کریمری (ر) کی متاثر کن بین الاقوامی برانڈ توسیع جاری

کولڈ اسٹون کریمری (ر) کی متاثر کن بین الاقوامی برانڈ توسیع جاری

– کولڈ اسٹون کریمری سعودی عرب اور پاکستان تک پھیل گیا

اسکاٹس ڈیل، ایریزونا، 24 اپریل 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

کولڈ اسٹون کریمری برانڈ سعودی عرب اور پاکستان میں نئے مقامات کے ساتھ مستقلاً بین الاقوامی توسیع کے راستے کو ہموار کر رہا ہے۔ برانڈ امریکہ کے جدید ترین آئس کریم خیال کو دنیا بھر کی کلیدی مارکیٹوں تک پہنچانے کے لیے مختلف اہم شراکت داروں کے ساتھ اشتراک کر کے 20 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ کولڈ اسٹون کریمری کی مالک کمپنی کہالا (ٹ م) نے وینس پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ 10 سالہ ماسٹر فرنچائز معاہدے کیے ہیں اور کلیدی مارکیٹوں میں بہترین آئس کریم تجربہ (ٹ م) پہنچانے کے لیے دی اپیرل گروپ کے ساتھ موجودہ شراکت داری میں توسیع کر دی ہے، جس کا مقصد اگلے 5 سالوں میں ہر مارکیٹ میں 15 مزید اسٹورز کھولنا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120905/LA69139LOGO)

20130424005119ENPRNPRN COLD STONE CREAMERY LOGO 9512 1y 2 1366764679MR کولڈ اسٹون کریمری (ر) کی متاثر کن بین الاقوامی برانڈ توسیع جاری

lOGO

کہالا میں صدر انٹرنیشنل مائیکل میک گل نے کہا کہ “کولڈ اسٹون کریمری کی بین الاقوامی سطح پر کامیابی کی کنجیوں میں سے ایک عالمی معیار کے اداروں کے ساتھ اشتراک کی صلاحیت ہے۔ وینس پاکستان جیسے اعلیٰ درجے کی شہرت اور ساکھ رکھنے والے اداروں کے ساتھ شراکت داری کا موقع ہمارے تمام عالمی شراکت داروں کے لیے بہترین ثبوت ہے اور کولڈ اسٹون کریمری برانڈ کے استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم وینس پاکستان کو کولڈ اسٹون کریمری کلچر اور تجربے کو پاکستان میں لاتا دیکھنے کے متمنی ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ آنے والی کئی نسلوں تک پاکستانی صارفین کو خوشیاں دے گا۔

18 اکتوبر 2007ء کو دبئی میں پہلا اسٹور کھولنے سے لے کر اب تک دی اپیرل گروپ نے کولڈ اسٹون کریمری برانڈ کو کامیابی سے آگے بڑھانے سے مستقل وابستگی کو مثال بنا دیا ہے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک میں آئس کریم کے چاہنے والوں کے شوق کو تسکین پہنچا رہا ہے۔ اب کولڈ اسٹون کریمری کی جزیرہ نما عرب کے سب سے بڑے ملک میں آمد کے ساتھ ہم مسرور ہیں کہ سعودی عرب میں آئس کریم کے چاہنے والے بہترین آئس کریم تجربہ کا لطف اٹھانے کے قابل ہوں گے۔”

کولڈ اسٹون کریمری کے ساتھ مانوس دی اپیرل گروپ جی سی سی (خلیج تعاون کونسل) کے ممالک میں 38 کولڈ اسٹون کریمری مقامات کھول چکا ہے اور انہیں چلا رہا ہے۔ عالمی فیشن اور طرز زندگی کی خوردہ اشیاء کے میدان میں مستحکم کمپنی کی حیثیت سے معروف  ادارہ ایک اور ملک سعودی عرب میں کولڈ اسٹون کریمری کے آغاز پر مسرور ہے۔ 2012ء کے اواخر میں ریاض کے حیات مال میں پہلے اسٹور کے ساتھ وہ 2013ء اور اس سے آگے کے لیے مستقل ترقیاتی منصوبے رکھتا ہے۔

اپیرل گروپ کے چیئرمین نیلش وید نے کہا کہ “اپیرل گروپ صارفین کو ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ نظریں دوڑاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے کولڈ اسٹون کریمری کے ساتھ شراکت داری کی ہے؛ مملکت سعودی عرب میں آئس کریم کے شیدائیوں کو بہترین آئس کریم تجربہ فراہم کرنے کے لیے۔”

خلیج فارس کے مشرق میں پاکستان میں وینس پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ 2013ء کی تیسری سہ ماہی میں پہلا کولڈ اسٹون کریمری اسٹور کھولے گا۔ وینس پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ 1986ء میں اسد جان حمید کی جانب سے قائم کی گئی تھی اور غذائی صنعت میں مختلف مصنوعات اور سروسز پیش کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ کولڈ اسٹون کریمری اور وینس پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ دونوں پاکستان بھر کے مختلف مقامات پر بہترین آئس کریم فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وینس گروپ عدنان اسد نے کہا کہ “کولڈ اسٹون کریمری 25 سالوں نے اپنے صارفین کو بہترین آئس کریم تجربہ فراہم کر رہی ہے۔ ایک عالمی، درجہ اول کےبہترین ساکھ رکھنے والے ادارے کی حیثیت سےوہ صنعتی تجربے، برانڈ شعور اور انتہائی خیرخواہ صارفین فراہم کرتے ہیں۔ وینس میں ہم صرف بہترین اور انوکھے ترین  عالمی برانڈز کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد قائم کرتے ہیں۔ کولڈ اسٹون کریمری پاکستان کے ذی شعور صارفین کے لیے ایک معیاری برانڈ ہے، جو روایات سے جڑی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو سراہنے کی تاریخ رکھتے ہیں۔ مجھے توقع ہے کہ کولڈ اسٹون کریمری پاکستانی مارکیٹ میں زبردست کامیابی سمیٹے گا، خصوصاً وینس جیسے شراکت دار کے ساتھ جو پاکستان کی غذائی صنعت میں ایک رہنما اور اہم برانڈ ہے۔”

کولڈ اسٹون کریمری نے حالیہ سالوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں مستقل اہم و کلیدی اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہ موجودہ توسیع کولڈ اسٹون کریمری کے ممالک کی تعداد کو بڑھا کر 24 تک پہنچا دے گی۔ کولڈ اسٹون کریمری کی بین الاقوامی توسیع کا آغاز نومبر 2005ء میں ہوا جب کمپنی نے ٹوکیو، جاپان میں اپنا پہلا بین الاقوامی اسٹور کھولا۔ آج کولڈ اسٹون کریمری 420 سے زائد ممالک پر آپریٹ کرتی ہے اور 20 مختلف ممالک میں کام کرتی ہے جن میں قبرص، کویت، قطر، ٹرینیڈاڈ، نائیجیریا، مصر اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

کولڈ اسٹون کریمری کے بارے میں

کولڈ اسٹون کریمری آئس کریم کو چاہنے والی فرنچائزز کی کمیونٹی کے ذریعے بہترین آئس کریم تجربہ فراہم کرتی ہے۔ ملائم اور ملائی دار آئس کریم کی خفیہ ترکیب روزانہ ہر اسٹور پر ہاتھوں سے تیار کی جاتی ہے، اور اس کے بعد اسے گرینائٹ کے ایک جمے ہوئے پتھر پر مختلف چیزوں سے سجا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اسکاٹس ڈیل، ایریزونا میں صدر دفاتر کے ساتھ کولڈ اسٹون کریمری دنیا کی سب سے تیزی سے ابھرتی ہوئی فرنچائزنگ کمپنیوں میں سے ایک کہالا کا ماتحت ادارہ ہے جس کے پورٹ فولیو میں 15 فوری سروس ریستوراں برانڈز ہیں۔ کولڈ اسٹون کریمری 20 ممالک میں 1500 سے زائد مقامات پر آپریٹ کرتی ہے۔

کولڈ اسٹون کریمری کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے، www.coldstonecreamery.com۔

کہالا کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھیں، www.kahalamgmt.com۔

Leave a Reply

Scroll To Top