Home / General / ڈی کے ایم ایس چھٹے سالانہ گالا: لنکڈ اگینسٹ بلڈ کینسر کی مدد کے لیے کوٹی اور ڈی کے ایم ایس کا ریکارڈ 3.2 ملین ڈالرز کا عطیہ

ڈی کے ایم ایس چھٹے سالانہ گالا: لنکڈ اگینسٹ بلڈ کینسر کی مدد کے لیے کوٹی اور ڈی کے ایم ایس کا ریکارڈ 3.2 ملین ڈالرز کا عطیہ

نیو یارک، 30 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

ڈی کے ایم ایس چھٹا سالانہ گالا: لنکڈ اگینسٹ بلڈ کینسر ، جمعرات کی شب کو کپریانی وال اسٹریٹ کو ڈی کے ایم ایس امریکاز کی چیف انسپریشن آفیسر کیٹرینا ہارف کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے۔ گالا نے ایک مرتبہ پھر گزشتہ سالوں کے ریکارڈز توڑ دیے، اور خون کے سرطان کے خلاف مدد کے لیے 3.2 ملین ڈالرز جمع کیے۔ حسن و آرائش کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ اور ہڈیوں کا گودا عطیہ کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ادارے ڈی کے ایم ایس نے نئے عطیہ کنندگان کے اندراج اور دنیا بھر میں مریضوں کی مدد کے لیے مشترکہ طور پر رقوم جمع کیں۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120430/NY97247)

کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ای او اور تقریب کے اعزازی چیئرمین برنڈ بیٹز نے کہا کہ “کوٹی خاندان ڈی کے ایم ایس کی مدد اور زندگیاں بچانے سے وابستگی کے بارے میں جذبہ شوق سے سرشار ہے۔ ہمیں بہت فخر ہے کہ اس سال، کوٹی ملازمین، شراکت داروں اور حامیوں کی  مدد کی بدولت ہم عطیات جمع کرنے میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھونے کے قابل ہوئے ہیں۔”

دو سے زائد دہائیوں میں ڈی کے ایم ایس 3 ملین سے زائد عطیہ کنندگان کا اندراج کر چکا ہے اور دنیا بھر میں 30 ہزار سے زائد زندگیوں کو بچانے میں مدد فراہم کر چکا ہے۔ لیکن اب بھی، دس میں سے چھ افراد ایک ملتا جلتا عطیہ پانے کے قابل ہیں۔

گالا کے دوران بیٹز نے بین الاقوامی سطح پر معروف سپر ماڈل اور کوٹی کی کاروباری شراکت دار ہائیڈی کلوم کو سرطان کے خلاف جنگ کی کوششوں سمیت دیگر انتھک مخیرانہ کام پر “ڈی کے ایم ایس لنکڈ اگینسٹ کینسر ایوارڈ” پیش کیا۔

ڈی کے ایم ایس کے بانی پیٹر ہارف نے طویل عرصے سے ڈی کے ایم ایس کے بورڈ رکن اور سچے خیر خواہ، سینئر مینیجنگ ڈائریکٹر، کواڈرینٹ کیپٹل ایڈوائزرز کو مقصد سے وابستہ اداروں اور خیراتی اداروں کی مدد پر “فائٹ اگینسٹ بلڈ کینسر ایوارڈ” دینے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

کیٹرینا ہارف نے کہا کہ “ہم اپنے تاسیسی کاروباری مددگار کوٹی کی مدد اور خون کے سرطان کے خلاف جنگ میں شمولیت کے تہہ دل سے مشکور ہیں، ہمارے جمع کردہ 3.2 ملین ڈالرز، ہم ہڈیوں کا گودا عطیہ کرنے والے تقریباً50 ہزار نئے  افراد کے اندراج کے قابل ہوں گے جو ہمیں زندگیاں بچانے میں مدد دے گا۔ ہم ایک عطیہ کنندہ اور مریض کے معجزے کا گالا کے دوران مظاہرہ دیکھ چکے ہیں اور آپ کی مدد سے ہم مزید معجزے رونما کر سکتے ہیں۔”

شام کی سب سے نمایاں جھلک “مومنٹ آف دی میچ” تھا جب کیٹرینا ہارف نے منڈی فنچ اور ان کے ننھے صاحبزادے، گریگری، کو کیٹی ڈی انٹریمنٹ سے ملایا، جنہوں نے گریگری کی زندگی بچائی تھی۔ تینوں نے اسٹیج پر پہلی بار ملاقات کی۔ چھ سالہ گریگری اور اس کی من موہنی مسکراہٹ نے کمرے میں موجود دل کو جیت لیا۔

ڈیزائنر اور ٹیلی وژن شخصیت نیٹ برکس بلیک-ٹائی تقریب کی میزبانی کی، جس میں پانچ مرتبہ کے گریمی نامزد گلوکار اسکائیلر گرے اور گلوکار-نغمہ نگار ایل پی کی خصوصی کارکردگیاں شامل تھیں، ایل پی ریہانا اور کرسٹینا ایگویلیرا کے لیے نغمے لکھ چکے ہیں اور حال ہی میں اسکوائیر کے 2012ء کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں شامل قرار پائے ہیں۔ ستاروں سے مزين اس تقریب کے مہمانوں میں سولنگے نولز، نیلی، اشانتی، ڈکوٹا فیننگ، ویرا وینگ، کائل میک لیچ لین، انیا روبک، ڈیرک لام اور کوکو روچا شامل تھے۔

قبل ازیں کوٹی-ڈی کے ایم ایس لنکڈ اگینسٹ بلڈ کینسر شراکت داری اور ڈی کے ایم ایس چھٹے سالانہ گالا کے اعزاز میں ہائیڈی کلوم نے نیو یارک شہر کی تاریخی عمارت امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو سرخ اور سفید روشنیوں سے منور کیا۔

کلوم نے کہا کہ “میں خون کے سرطان کے خلاف جنگ میں تمام جدوجہد پر کوٹی اور ڈی کے ایم ایس کی شکر گزار ہوں ، اور اس جنگ میں ان کا ساتھ دینے پر مجھے فخر ہے۔ میں استور اوراپنی خوشبو، شائن، کے چہرے کے طور پر کوٹی کے ساتھ کام کر رہی ہوں، تو برنڈ اور پورے کوٹی خاندان کے ساتھ اپنے تعلق کو ایسے عظیم مقصد کو پورا کرتے ہوئے مستحکم کرنا ایک شاندار موقع ہے۔ ڈی کے ایم ایس اور خون کے سرطان کے خلاف اشتراک جیسے عظیم کام کا حصہ بننا ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔”

کوٹی نے اکتوبر 2006ء میں خون کے سرطان کے خلاف جدوجہد میں ڈی کے ایم ایس کا ساتھ دینا شروع کیا تھا۔ خون کے سرطان نے 1991ء میں بہت ذاتی حیثیت سے کوٹی انکارپوریٹڈ پر اثر انگیز ہوا تھا، جب طویل عرصے تک کوٹی انکارپوریٹڈ کے چیئرمین رہنے والے پیٹر ہارف کی اہلیہ لیوکیمیا کے ہاتھوں جنگ ہار بیٹھی تھیں۔

ڈی کے ایم ایس چھٹے سالانہ گالا کی تمام تر براہ راست آمدنی ہڈیوں کا گودا عطیہ کر کے جانیں بچانے والے عطیہ کنندگان میں اضافے اور سرطان کے علاج اور دیکھ بھال میں مزید بہتری پر خرچ ہوگی۔ ہر سال، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد میں خون کے سرطان کی شناخت ہوتی ہیں، جس میں لیوکیمیا بھی شامل ہے، جو بچوں اور نابالغوں میں سب سے عام قسم ہے۔

کوٹی-ڈی کے ایم ایس لنکڈ اگینسٹ بلڈ کینسر شراکت داری کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.getswabbed.org۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی 1904ء میں فرانکو کوٹی کی جانب سے پیرس میں تخلیق کیا گیا تھا جنہیں خوشبویات کی جدید صنعت کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔

آج کوٹی انکارپوریٹڈ زیبائش و آرائش کی عالمی صنعت میں ایک تسلیم شدہ رہنما ادارہ ہے جس کی سالانہ خالص فروخت  4.1 ارب ڈالرز ہے۔ مہم جویانہ جذبے، جذبات، جدت طرازی اور تخلیق سے تقویت پانے والا کوٹی انکارپوریٹڈ معروف برانڈز کا بے مثال پورٹ فولیو تشکیل دے چکا ہے اور اپنی جدید مصنوعات کو دنیا بھر میں 135 مارکیٹوں میں صارفین کو پہنچاتاہے۔

کوٹی پریسٹیج برانڈ پورٹ فولیو معروف و انتہائی مشہور اسٹورز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بیلن سیاگا، بوتیگا وینیتا، کیلون کلائن، کیروتی، کلو، چوپارڈ، ڈیویڈوف، جینیفر لوپیز، جل سینڈر، جوپ!، کارل لیگرفیلڈ، کینتھ کول، گوین اسٹیفنی، لنکاسٹر، مارک جیکبز، نکوس، فلاسفی، روبرتو کیوالی، سارا جیسیکا پارکر، ٹرتھ اور ڈیئر بائے میڈونا، ویرا وینگ، ووین ویسٹ ووڈ اور وولف گینگ جوپ شامل ہیں۔

کوٹی بیوٹی برانڈ پورٹفولیو مزید تقسیم کیا جاتا ہے اور اس میں ایڈیڈاس، استور، بیبی فیٹ، بیونسے نولز، سیلین ڈیون، چپاچپس، ڈیوڈ اینڈ وکٹوریا بیکہم، ایلیٹ ماڈلز، اسپرٹ، ایکس کلے میشن، فیتھ ہل، گیس؟، ہیل بیری، ہائیڈی کلوم، یووان، کیٹ موس، کائلی مینوگ، لیڈی گاگا، مین ہٹن، مین ہٹن کلیئرفیس، مس اسپورٹی، ناٹیکا، این وائی سی نیو یارک کلر، نکول بائے او پی آئی، او پی آئی، پیری کارڈن(1)، پلے بوائے، ریمل، سیلی ہین سن، اسٹیٹ سن، ٹم میک گرا، ٹی جوائے اورتونینو لیمبروگھنی شامل ہیں۔

کوٹی اور پوئیگ ایس ایل نے کینیڈا اور امریکہ میں انتونیو بیندراس، کیرولینا ہیریرا، نینا ریچی، پاکو ریبین، پراڈا، شکیرا اور ویلن تینوں کی خوشبویات کی تقسیم کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کررکھی ہے۔

کوٹی انکارپوریٹد کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

(1) شمالی امریکہ میں دستیاب نہیں

کوٹی-ڈی کے ایم ایس لنکڈ اگینسٹ بلڈ کینسر پارٹنرشپ کے بارےمیں

اکتوبر 2006ء میں حسن و زیبائش کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ نے کوٹی-ڈی کے ایم ایس لنکڈ اگینسٹ بلڈ کینسر پارٹنرشپ قائم کر کے خون کے سرطان کے خلاف جنگ میں بانی شراکت داری کی حیثیت سے ڈی کے ایم ایس میں شمولیت حاصل کی، پہلے اس شراکت داری کا نام کوٹی-ڈی کے ایم ایس لنکڈ اگینسٹ لیوکیمیا پارٹنرشپ تھا۔ سی ای او برنڈ بیٹز کی زیر قیادت کوٹی نے مرض کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے مشہور شخصیات کے ساتھ اپنی مستحکم رفاقتوں کو استعمال کیا ہے اور دنیا بھر میں ہزاروں افراد کو عطیہ دینے کے لیے متحرک کیا ہے۔ مزید معلومات یا ہڈیوں کا گودا عطیہ کرنے کے لیے اندراج کی خاطر www.getswabbed.org ملاحظہ کیجیے۔

ڈی کے ایم ایس کے بارے میں

ڈی کے ایم ایس لوگوں کو عمل پیرا ہونے، ہڈیوں کا گودا عطیہ کرنے اورزندگیاں بچانے  کے لیے متحرک کرنے کے ذریعے خون کے سرطان کو شکست دینے کی جنگ کے مشن کا قائد ہے۔ 30 ہزار سے زائد ڈی کے ایم ایس عطیات کنندگان اپنے ہڈیوں کے گودے عطیہ کر کے زندگیاں بچا چکے ہیں۔ ڈی کے ایم ایس ہڈیوں کا گودا عطیہ کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا مرکز ہے، جس کے دنیا بھر میں 3 ملین سے زائد رجسٹر شدہ عطیہ کنندگان ہیں۔ ڈی کے ایم ایس امریکاز ایک 501(C)(3) غیر منافع بخش کمپنی ہے۔

خون کے سرطان کے بارے میں عالمی کوششوں یا کوٹی-ڈی کے ایم ایس لنکڈ اگینسٹ بلڈ کینسر شراکت داری کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.getswabbed.org

رابطہ: کولین کلیئری، +1-212-367-6883، colleen.cleary@eurorscg.com؛ سنڈی ٹینن بام، +1-917-538-1259، cindy.tanenbaum@gmail.com؛ کیون جانیچکو، +1-212-479-4308، kevin_janeczko@cotyinc.com

Leave a Reply

Scroll To Top