Home / General / ڈیزی لوو نے کلڈیئر ولیج میں شیک سمر فیسٹیول شروع کر دیا

ڈیزی لوو نے کلڈیئر ولیج میں شیک سمر فیسٹیول شروع کر دیا

لندن، 16 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

کلڈیئر ولیج حقیقی شریک سمر ٹی پارٹی کا مقام تھا، جس کی میزبانی بین الاقوامی طور معروف برطانوی ماڈل ڈیزی لوو نے کی اور اس طرح شیک سمر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

https://www.multivu.com/mnr/56572-value-retail-kildare-village

بین الاقوامی مہمانوں، بشمول ڈبلن کی اشرافیہ کے کئی افراد کی ایک شاندار سمر ٹی پارٹی میں دعوت کی گئی جو پھولوں سے متاثرہ شرابوں، قندی رنگ کی میٹھی بادامی روٹیوں اور کھیرے کے چھوٹے سینڈوچز کے ذریعے مکمل ہوئی۔ قلعی کردہ بے جوڑ فریمز بمعہ پھول دار مرکب تصاویر نے دیواروں کو سجایا، جبکہ سفید باڑھوں اور قدیم چینی برتنوں نے باغیچے میں تقریب کے لیے کامل ترین ماحول مرتب کیا۔

“میں یہاں کلڈیئر ولیج میں شیک سمر فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر اپنی موجودگی پر بہت خوش ہوں۔ مجھے خریداری اور میلوں میں بہت دلچسپی ہے، جوجولائی کے مہینے میں اداکاری، کھانے پینے اور تفریح کے لیے کلڈیئر ولیج کو ایک بہترین مقام بنا رہی ہے۔”

ڈیزی لوو

موسم گرما کی روح کو پکڑنے کے لیے کلڈیئر ولیج ایک بے مثال پھولدار ملبوسات کی کیٹ واک پیش کر رہا ہے جسے بین الاقوامی اعزاز یافتہ گل کار جو میسی نے بنایا ہے اور وہ موسم کے خوبصورت ترین پھولوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ کئی افراد کی جانب سے اپنی نسل کے سب سے باصلاحیت گل کار قرار دیے جانے والے جو متعدد بین الاقوامی مناصب و اعزازات کے حامل ہیں، اور حال ہی میں 2012ء چیلسی فلاور شور میں مسلسل چوتھے سال سونے کا تمغہ جیتنے والے نوجوان ترین فلورل ڈیزائنر تھے۔ ان کی فلورل کیٹ واک میلے کے پورے دورانیے میں نمائش کے لیے پیش ہوگی جسے لازماً دیکھنا چاہیے۔ جولائی بھر میں کلڈیئر ولیج کا دورہ کرنے والے میلے کے ایک سلسلے کا لطف اٹھا سکتے ہیں جس کے موضوعات میں شامل ہیں: موسیقی کی کارکردگی، ایک ورثہ و جینیاتی کھوج اور ساتھ ساتھ آئرش ہنرمندانہ خوراک  پیش کرنے والے بے مثال پاپ-اپ بوتیک میں شیک سمر-متاثرہ کھانے ۔

کلڈیئر ولیج کے بارے میں

ویلیو ریٹیل کے شریک آؤٹ لیٹ شاپنگ (ر) ولیجز میں سے ایک کلڈیئر ولیج ڈبلن سے ایک گھنٹے سے بھی کم مسافت پر واقع ہے اور آئرلینڈ کا معروف ترین پرتعیش آؤٹ لیٹ شاپنگ تجربہ پیش کرتا ہے۔ گھر کے لیے فیشن اور پرتعیش اشیا فراہم کرنے والے آؤٹ لیٹ بوتیکس کے ساتھ کلڈیئر ولیج آئرش و بین الاقوامی برانڈز کے بے مثال انتخاب پر مبنی گزشتہ سیزنز کی اصلی کلیکشن اصلی قیمت پر 60 فیصد تک رعایت کے ساتھ پیش کرتا ہے، وہ بھی ہفتے کے ساتوں دن اور پورے سال۔ 7 فار آل مین کائنڈ، اینیا ہنڈمارچ ایسکس، فورلا، کینتھ ٹرنر اور سپرڈرائی چند بین الاقوامی برانڈز میں جو وہاں موجود ہیں، اور ساتھ ساتھ آئرلینڈ کے معروف بین الاقوامی ڈیزائنر، لوئیس کینیڈی، کا بوتیک بھی۔ کلڈیئر ولیج میں پیش گردہ خدمات میں شاپنگ ایکسپریس (ٹ م)، گاؤں تک ایک روزانہ کوچ سروس ؛ سیاحوں کے لیے ایک معلوماتی مرکز؛ اور بچوں کے کھیلنے کا علاقہ بھی شامل ہیں۔ ریستوراں اور کیفے کی ایک وسیع رینج کے ساتھ ولیج اعلیٰ شاپنگ تجربے اور ایک تفریحی دن گزارنے کے خواہشمند مہمانوں کے لیے ایک اچھا مقام ہے۔ مزید جاننے کے لیے  KildareVillage.com [http://www.kildarevillage.com ]  ملاحظہ کریں ۔

شیک آؤٹ لیٹ شپنگ (ر) کے بارے میں

شیک آؤٹ لیٹ شپنگ (ر) پرتعیش آؤٹ لیٹ شاپنگ ولیجز کی تیاری اور چلانے میں خصوصی مہارت رکھنے والے واحد ادارے ویلیو ریٹیل کی جانب سے پرتعیش آؤٹ لیٹ ولیجز کا مجموعہ ہے۔ اس وقت 900 سے زائد بوتیکس کے میزبان دیہات معروف لگژری فیشن اور لائف اسٹائل برانڈز کی گزشتہ سیزنز کی اصلی کلیکشنز کو 60 فیصد تک، اور کبھی کبھار تو اس سے بھی زیادہ رعایت کے ساتھ، سال بھر تجویز کردہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔ یورپ اور چین کے چند مرکزی شہروں– لندن، ڈبلن، پیرس، میڈرڈ، بارسلونا، میلان، بولونا، برسلز/ اینٹورپ/کولون، فرینکفرٹ، میونخ، اور جلد ہی شوچو/شنگھائی-  میں آسان رسائی کے ساتھ یہ ولیجز بہترین فیشن، اعلیٰ ترین سروس اور مہمان نوازی، مشہور تقریبات کی تقویم اور پیسے کی غیر معمولی بچت کا دوسرا نام ہیں۔ ثقافتی اور تاریخی شہرت رکھنے والے خطوں میں واقع ولیجز اپنی نہاد میں خود بین الاقوامی سیاحتی مقام ہیں۔ ویلیو ریٹیل کا نیا منصوبہ اپنے مخصوص شیک آؤٹ لیٹ شاپنگ (ر) ولیجز کو چین میں لانا ہے جو اپنا پہلا گاؤں – شوچو ولیج (ٹ م)، دیکھے گا، جو شنگھائی سے 50 میل مغرب میں تاریخی شوچو میں واقع ہے ۔ کلیکشن کے دیگر اراکین کے ساتھ شوچو ولیج (ٹ م) بین الاقوامی لگژری فیشن اور لائف اسٹائل برانڈز پیش کرنے کے ساتھ سروس کی بے مثال سطح پیش کرے گا۔

ذریعہ: ویلیو ریٹیل

Leave a Reply

Scroll To Top