Home / Entertainment / ڈزنی انٹرایکٹو میڈیا گروپ (چین) اور 3 ڈی گیمنگ (ہانگ چو) نے چین میں پہلا ‘ڈزنی 3 ڈی پنگ پونگ’ گیم اسٹیشن متعارف کرادیا

ڈزنی انٹرایکٹو میڈیا گروپ (چین) اور 3 ڈی گیمنگ (ہانگ چو) نے چین میں پہلا ‘ڈزنی 3 ڈی پنگ پونگ’ گیم اسٹیشن متعارف کرادیا

ہانگ چو، 21 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ڈزنی انٹرایکٹو میڈیا گروپ (چین) اور 3 ڈی گیمنگ (ہانگ چو) لمیٹڈ نے 20 جنوری 2010ء کو چین، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کی آرکیڈ گیم مارکیٹ میں اپنی پہلی پروڈکٹ جاری کی ہے۔ اس پروڈکٹ کو ڈزنی کا پہلا “پوپ-آؤٹ” 3 ڈی گیم اسٹیشن کہا جا رہا ہے جس کے سہ جہتی اثرات کا تجربہ کرنے کے لیے کسی بھی چشمے یا دیگر شے کی ضرورت نہیں۔ ڈزنی انٹرایکٹو میڈیا گروپ (چین) اور 3 ڈی گروپ نے چین میں تعاون کا آغاز کیا، جو 3 ڈی گیم اسٹیشن “ڈزنی 3 ڈی پنگ پونگ” کی تیاری کے لیے 3 ڈی گروپ کی سہ جہتی ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہا ہے اور 3 ڈی گروپ کو چین، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان میں ساخت گری اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔ ڈزنی نے چین کے قومی کھیل پنگ پونگ کو موضوع کے طور پر استعمال کیا ہے، اور چین میں پہلا ڈزنی 3 ڈی گیم تخلیق کیا۔  اس  گیم کا قلب کھیل ہے، تو کھلاڑیوں کو بیک وقت تفریح اور ورزش کی سہولت دیتا ہے۔ یہ صحت مندانہ آرکیڈ گیم اسٹیشنز کا پہل کار اور چین کی آرکیڈ گیم تاریخ میں ایک نئی اختراع ہے۔

ڈزنی انٹرایکٹو میڈیا گروپ (چین) کے گیم ڈیولپمنٹ مینیجر سونگ منگ نے انکشاف کیا کہ “ڈزنی 3 ڈی پنگ پونگ” ڈزنی کے مشہور کارٹون کرداروں اور چین کے مشہور ترین کھیل – پنگ پونگ—کو یکجا کرتا ہے۔ یہ تفریح اور کھیل کی تکمیلیت ہے جو چین میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جدید اور صحت بخش ترین کھیل ہے۔ گیم پروڈکشن ٹیم کی توجہ کھلاڑیوں کو تفریح کے بھرپور تجربات سے روشناس کرانے کے لیے جدید تکنیک کی بنیاد پر مزید گیمز بھی تیار کرنے پر مرکوز ہوگی۔

3 ڈی گروپ کے صدر ال پین کا کہنا ہے کہ 3 ڈی گروپ نے دنیا میں پہلے سہ جہتی ڈسپلے اور گیم ڈیولپ کٹس کی تیاری اور فراہمی کے لیے جرمنی میں اپنے ٹیکنالوجی شراکت دار کے ساتھ پانچ سال لگائے ہیں۔ یہ سہ جہتی ڈسپلے کی ملکیت حقوق دانش کا عالمی پیٹنٹ رکھتا ہے۔ 3 ڈی گیمنگ (ہانگ چو) 3 ڈی گروپ کا تازہ ترین ادارہ ہے، جس کی توجہ ڈزنی انٹرایکٹو میڈیا گروپ (چین) کے ساتھ تعاون پر مرکوز ہے۔ دریں اثناء 3 ڈی گروپ کی اجازت سے گوانگ چو باؤ ہوئی الیکٹروانکس لمیٹڈ “ڈزنی 3 ڈی پنگ پونگ” گیم اسٹیشن کا قومی تقسیم کار بن گیا ہے۔ ال پین نے مزید کہا کہ ڈزنی کے ساتھ مذاکرات اور رابطے میں سال لگ گیا، اور ڈزنی کی جانب سے انتخاب اور مدد اور چین میں گیم اسٹیشن مارکیٹ میں ڈزنی کا شراکت دار ہونا قابل فخر بات ہے۔

تصویریں دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://photo2.bababian.com/upload1/20100120/51C6ED938CCE1FA191B3498D8FDD6381_240.jpg

http://photo2.bababian.com/upload1/20100120/FA8FFE418CF05DD45835C094EA3456C8_500.jpg

ڈزنی انٹرایکٹو میڈیا گروپ کے بارے میں

ڈزنی انٹرایکٹو میڈیا گروپ (DIMG) والٹ ڈزنی کمپنی (این وائی ایس ای: DIS) کا ایک شعبہ ہے جو دنیا بھر میں آن لائن، موبائل اور وڈیو گیم کونسولز سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ڈزنی برانڈڈ انٹرایکٹو تفریحی و بین الاقوامی مواد کی تخلیق و فراہمی کا ذمہ دار ہے۔

DIMG مختلف کاروباروں کو سنبھالتا ہے۔ ڈزنی انٹرایکٹو اسٹوڈیوز، جو دنیا بھر میں پانچ داخلی گیم ڈیولپمنٹ اسٹوڈیوز کا حامل ہے، دنیا بھر میں ملٹی پلیٹ فارم وڈیو گیمز، موبائل گیمز اور انٹرایکٹو تفریح کا وسیع پورٹ فولیو جاری اور تقسیم کرتا ہے۔ ڈزنی آن لائن نمبر 1 بچوں کی تفریح  اور فیملی کمیونٹی ویب سائٹ http://www.Disney.com چلاتا ہے، جو پی سی اور موبائل فونز جیسے مختلف پلیٹ فارمز پر چلتی ہے اور ساتھ ساتھ ماؤں کے لیے ڈزنی فیملی نیٹ ورک برائے ویب سائٹس بھی چلاتا ہے۔ مزید برآں ڈزنی آن لائن بچوں اور اہل خانہ کے لیے آن لائن ورچوئل ورلڈز کے صنعت کا معروف مجموعہ بھی تیار کرتا اور شایع کرتا ہے۔ ڈزنی انٹرایکٹو اسٹوڈیوز اور ڈزنی آن لائن باہمی متصل، ملٹی پلیٹ فارم انٹرایکٹو تفریحی تجربات تخلیق کرنے کے لیے بحیثیت مجموعی گروپ کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مل کر کام کرتے ہیں۔ ڈزنی موبائل جاپان میں ڈزنی موبائل فون سروس کے ساتھ ساتھ خطے کا انتہائی کامیاب موبائل مواد کاروبار شامل ہے۔ DIMG نئے آن لائن ٹیکنالوجیز اور تقسیمی پلیٹ فارمز تشکیل دے رہا ہے اور والٹ ڈزنی کمپنی کی ویب پر موجودگی کو تقویت بخشنے والے آن لائن تکنیکی سہارے اور بنیادی ڈھانچے کو چلاتا ہے۔ DIMG کا صدر دفتر شمالی ہالی ووڈ، کیلیفورنیا میں واقع ہے جبکہ اس کا مواد امریکین، یورپ اور ایشیا بحر الکاہل سمیت دنیا بھر کی بڑی مارکیٹوں میں براہ راست یا تیسرے فریقین کے ذریعے دستیاب ہے۔

3 ڈی گیمنگ (ہانگ چو) لمیٹڈ کے بارے میں

3 ڈی گیمنگ (ہانگ چو) سیا چینگ ضلع، ہانگ چو میں قائم کی گئی تھی۔ ہانگ چو میں صدر دفتر کے ساتھ اس کی بنیادی توجہ ڈزنی 3 ڈی گیمز اور متعلقہ مصنوعات کی پیداوار اور فروخت پر مرکوز ہیں۔

3 ڈی گیمنگ نئے، دلچسپ اور پوپ-آؤٹ کارٹونز اور گیمز تیار اور فراہم کرنے کے لیے اپنی ملکیتی 3 ڈی پیرالیکس ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ اس کا کاروبار 3 ڈی ڈسپلے، گیم اسٹیشن، 3 ڈی ٹیکنالوجی اور ہارڈ ویئر خدمات اور کارٹون پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کی پیش کاری اور تکمیلیت پر مشتمل ہے۔

3 ڈی گیمنگ کھلاڑیوں کے لیے صحت مندانہ 3 ڈی گیمز کی تیاری کے لیے معروف 3 ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے گا اور کھلاڑیوں کو تفریح کی نئی قسم کا تجربہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گا۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

کوکو گاؤ

ٹیلی فون: +86-21-5425-3355

ای میل: cocogao@china3dgame.com

ذریعہ: 3 ڈی گیمنگ (ہانگ چو) لمیٹڈ

Leave a Reply

Scroll To Top