Home / Business & Finance / چین سے محبت کے ساتھ

چین سے محبت کے ساتھ

کینٹن میلہ چین-سویڈش دلی تعلقات کا محرک

گوانگ چو، چین، 18 جولائی 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

ایک آدمی، ایک تجارتی میلہ، 47 سال کی ایک انوکھی تاریخ۔ جب پیپینو جی کوکوزا، المعروف گیوسپ، 1966ء میں پہلی بار چین آئے تھے تو ان کے بال سیاہ  تھے اور گوانگ چو کی سڑکیں سرخ محافظین سے بھری ہوئی تھیں۔ اس سال کینٹن میلے میں شرکت کے بعد کوکوزا محبت میں گرفتار ہو گئے ،  میلے کی بھی اور ملک چین کی بھی۔ ایسی دلی و طویل المیعاد وابستگی میں شاید ہی کبھی کوئی کاروباری موقع پروان چڑھا ہو۔

کوکوزا کو چین  کی محبت کا شکار کہنا حقیقت سے کمتر بیان ہوگا۔ کوکوزا کہتے ہیں کہ “کوئی بھی مجھ سے زیادہ چین سے محبت نہیں کرتا، میں غیر ملکی نہیں ہوں، میں دل سے چینی ہوں۔”

چین میں کوکوزا کی دلچسپی مارکو پولو کے سفرناموں سے پیدا ہوئی، جب انہوں نے اپنے پہلے سفر سے قبل بہت شوق سے پڑھے تھے۔ مشرق کی قدیم پراسرار تہذیب نے اٹلی میں پیدا ہونے والے اس سویڈ بندے کے لیے بہت پرکوشش ثابت ہوئی، جس نے 1961ء میں اپنا کاروباری ادارہ انٹر ایگنترر بنایا۔ پانچ سال بعد ایک دوست کی جانب سے کینٹن میلے کے بارے میں سننے کے بعد انہوں نے اپنے خوابوں کی دیس کا دورہ کرنے کا موقع حاصل کیا۔

اب 74 سالہ کوکوزا کے بال سفید ہو سکتے ہیں، لیکن اب بھی پہلے ہی کی طرح خوش طبع اور چلبلے ہیں۔ 1966ء سے اب تک تقریباً 100 مرتبہ کینٹن میلے میں شرکت کے بعد، انہیں 2006ء میں 100 ویں میلے میں خصوصی انعام سے نوازا گیا تھا، جب انہوں نے وزیراعظم چو رونگ جی اور وین جیاباؤ سے ملاقات کی۔ اپنے خاندان میں اس روایت کو برقرار رکھنے کے لیے وہ اپنے بیٹے اور پوتے کو بھی میلے میں لے کر آئے، اور تسلسل سے چین بھر میں سفر کرتے ہیں۔

1966ء میں کوکوزا نے میلے میں مصنوعات پر چد ہزار ڈالرز خرچ کیے – آج چینی مصنوعات لن کوپنگ میں ان کے دفتر کی دیواروں پر چسپاں ہیں۔

کوکوزا کہتے ہیں کہ “جب میں پہلی بار میلے میں آیا تھا جو چینی مصنوعات میرے کاروبار کا 5 فیصد تھیں، اب یہ 95 فیصد ہیں۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ آج چین میں اتنی بڑی تعداد میں اور اتنی شاندار چیزیں بنتی ہیں۔ یہ چینی عوام کی ہنر مندی اور عزم و ارادے پر میرا یقین تھا جو مجھے بار بار اس میلے میں واپس لاتا۔”

دوستوں کی کثیر تعداد کے ساتھ کوکوزا میلےکی سب مشہور شخصیت ہیں۔ اگر آپ 15 اکتوبر 2013ء کو شروع ہونے والے 114 ویں کینٹن میلے  میں ایک شریک کو پہچان سکیں تو یہ وہ سویڈ باشندہ ہوگا جو دل سےچینی ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

ذریعہ: کینٹن میلہ

Leave a Reply

Scroll To Top