Home / Business & Finance / پیلاڈیئم گروپ کی 2013ء عالمی اجلاس ویبنار سیریز

پیلاڈیئم گروپ کی 2013ء عالمی اجلاس ویبنار سیریز

– “بدلتی ہوئی دنیا میں حکمت عملی کا نفاذ”

– اکتوبر میں پیلاڈیئم کے عالمی اجلاس کی تیاری کے لیے انتظامی مفکرین اپنے تصورات بیان کریں گے

بوسٹن،یکم جولائی 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

اداروں کو حکمت عملی کے ضروری نفاذ میں درپیش چیلنجز میں مدد دینے والا عالمی رہنما ادارہ پیلاڈیئم گروپ 2013ء عالمی اجلاس ویبنار سیریز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے۔

پیلاڈیئم گروپ ایشیا-بحرالکاہل  کی ٹیم ویبنارز کے ذریعے خطے میں چند بہترین مقررین کو لا رہا ہے تاکہ وہ ان کئی طاقتور خیالات پر روشنی ڈالیں جو رواں سال کے عالمی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ دنیا کے چند نامور ماہرین جو انتظامی سوچ میں بڑی قوت رہے ہیں بوسٹن، میساچوسٹس، امریکہ میں اکتوبر میں ہونے والے بڑے ایونٹ سے قبل اپنے خیالات پیش کریں گے۔ شرکاء ان ویبنارز کے لیے یہاں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں: 2013ء گلوبل سمٹ ویب کاسٹس

ڈاکٹر مائیکل ٹریسی، ڈسپلن آف مارکیٹ لیڈرز اینڈ ڈبل-ڈجٹ گروتھ کے مصنف اور ٹریسی اینڈ کمپنی کے خالق 24 جولائی بروز بدھ 8 بجے شب (ای ڈی ٹی) پر آنے والے ویبنار میں “کاروباری نمونے میں جدت کے ذریعے برتری برقرار رکھنا” کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔

ڈاکٹر وینکٹ راماسوامی، پروفیسر، روس اسکول آف بزنس، مصنف اور کو-کری ایشن پر تقریر کرنے والے 14 اگست بروز بدھ 8 بجے شب (ای ڈی ٹی) آنے والے ویبنار میں “جدت کے لیے تخلیقی شراکت اور اقدار کی تخلیق کو قبول کرنا” کے عنوان سے خطاب کرنے کو تیار ہیں۔

جوزف بی فلر سینئر لیکچرر بزنس ایڈمنسٹریشن، ہارورڈ بزنس اسکول “مستقبل کا قدری تجزیہ” کے عنوان پر منگل 17 ستمبر کو 8 بجے شب (ای ڈی ٹی) آنے والے ویبنار سے خطاب کریں گے۔

پیلاڈیئم کے سالانہ عالمی اجلاس، بدلتی ہوئی دنیا میں حکمت عملی کا نفاذ، میں دنیا بھر کے 300 سے زیادہ ایگزیکٹوز سے ملیے۔ آج ڈاکٹر رابرٹ کپلان اور ڈاکٹر ڈیوڈ نورٹن سے بھی ملاقات کو کھونا نہیں چاہیں گے جو کپلان-نورٹن بیلنسڈ اسکور کارڈ (ٹ م) کے خالق ہیں اور “سادہ منافع سے آگے جدت اختیار کرنا: اداروں کو کیوں مشترکہ قدر تخلیق کرنے کی ضرورت ہوتی ہے – اور وہ کیسے کر سکتے ہیں” اور “انسانی سرمایہ تیار کرنا” پر اظہار خیال کریں گے۔

ان معروف انتظامی مفکرین اور دیگر کے بارے میں جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

globalsummit.thepalladiumgroup.com

آپ 2013ء عالمی اجلاس – بدلتی ہوئی دنیا میں حکمت عملی کا نفاذ – 30 تا 31 اکتوبر 2013ء – دی ویسٹن کوپلے پلیس – بوسٹن، میساچوسٹس – امریکہ کے لیے اندراج کرا سکتے ہیں جس میں کپلان-نورٹن ماسٹر کلاس (ٹ م) شامل ہوگا اور اس سے قبل 28 اور 29 اکتوبر کو عالمی اجلاس ہوگا۔

پیلاڈیئم گروپ انکارپوریٹڈ

پیلاڈیئم گروپ اداروں کو حکمت عملی کے نفاذ میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کی ضرورت میں مدد دینے والے رہنما عالمی ادارہ ہے۔ ہم حکمت عملی کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے سے وابستہ ہیں جو کامیاب نتائج کا محرک ہیں۔ ڈاکٹر رابرٹ ایس کپلان اور ڈاکٹر ڈیوڈ پی نورٹن کی جانب سے قائم شدہ ادارے میں ہم مکمل مشاورتی سروسز کے مجموعے کے ذریعے بہترین کارکردگی کو پانے میں صارفین کی مدد کرتے ہیں۔ ہم معقول نتائج پیش کرتے ہیں اور ٹیکنالوجیز اور تعلیمی پروگراموں کی مدد سے پائیدار داخلی صلاحیت بناتے ہیں۔ ہمارے طریقوں میں ایگزیکیوشن پریمیئم پروسس ٹ م (ایکس پی پی ٹ م)، کپلان-نورٹن بیلنسڈ اسکور کارڈ ٹ م) اور دیگر بہترین ڈھانچے شامل ہیں جو تصورات کو منصوبوں میں ڈھالتے ہیں اور قابل پیمائش نتائج دیتے ہیں۔ ہمارے دفاتر امریکین، یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا بحر الکاہل بھر میں واقع ہیں اور 700 سے زائد صارفین کا کامیاب ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ www.thePalladiumGroup.com

Leave a Reply

Scroll To Top