Home / General / پیش ہے پیپسی (ر) بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم

پیش ہے پیپسی (ر) بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم

– نیا بصری البم فٹ بال کے عالمی نظاروں اور آوازوں کا جشن منائے گا

– اس میں پیش ہیں دنیا کے مشہور ترین موسیقار اور  ہدایتکار، جن میں شامل ہیں کیلی رولینڈ، جینل مونے، ریٹا اورا، ڈون اومار، ریھاب، اسپائک لی، ادریس ایلبا، جیسی ٹیریرو، ڈیاگو لیونا اور دیگر

پرچیز، نیویارک، 12 مئی 2014 / پی آر نیوز وائر / — #FUTBOLNOW – پیپسی (ر)   نے آج 11 روایتی نغموں اور ساتھ مختصر فلموں یا ‘فلم ٹریکس’ پر مبنی ایک خصوصی مجموعہ پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم البم کا اعلان کردیا ہے جو دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹ بال کے ناقابل فراموش عالمی جذبات، مناظر اور آوازوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ بصری البم موسیقی، فلم اور کھیل کا حسین امتزاج پیش کرنے کے لیے چارٹ کے سرفہرست موسیقاروں کے ساتھ ایوارڈ یافتہ ہدایت کاروں کو ملائے گا۔

Pepsi(R)%20Beats پیش ہے پیپسی (ر) بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم

Pepsi(R) Beats of the Beautiful Game: New visual album celebrates the international sights and sounds of football.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140509/86238

پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم دنیا بھر سے ابھرتے ہوئے اور جانے مانے  موسیقی کے فنکاروں  کا مخلوط انداز پیش کر رہی ہے جس میں شامل ہیں کیلی  رولینڈ، جینل مونے، ریٹا اورا، ڈون اومار، سانتی  گولڈ اور ٹمبالینڈ۔ ابھرتے ہوئے ستارے مثلاً جیٹا اور ریھاب بھی  علاقائی سطح پر مشہور پرلز نگراس (برازیل)، جولن سائی یی-لنگ (چین) اور حسن الشافعی (مصر) شامل ہیں۔

ان فنکاروں کے نغمے متحرک ہدایتکاروں بشمول اسپائک لی، ادریس ایلبا، جیسی ٹیریرو، ڈیاگو لیونا، اینڈی موراہن اور دی کولٹن برادرز و ديگر کی 11 مختصر فلموں کے لیے تحریک پیش کریں گے، جن کے پیش کردہ فلم ٹریکس ہر گانے سے متاثرہ ایک کہانی بتائیں گے۔

20 مئی سے پیپسی آغی ٹیونز اسٹورز میں سنگلز پیش کرکے ان البموں میں سے گانوں کا آغاز کرے گا، جس کے ساتھ فلم ٹریکس اسی روز www.pepsi.com/thegame، اور فنکاروں کے یوٹیوب اور ویوو چینلوں پر مفت دیکھے جا سکیں گے۔

البم  میں سے پہلا ریلیز: ینگ آسٹرونوٹس – کی ہدایت کردہ فلم ٹریک “ہیروز” کے لیے جینل مونے کی چند ہفتوں قبل ریلیز ہونے والی ڈیوڈ بوئی  کلاسک پر تازہ کاوش  آج اپنا آغاز کر رہی ہے۔

پیپسی کو گلوبل بیوریجز گروپ کے گلوبل کنزیومر انگیجمنٹ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر فرینک کوپر III نے کہا کہ “یہ بصری البم مختلف فنکاروں کی صلاحیتوں  اور فن کی دو اقسام کو یکجا کرنے کا جشن  ہے جو اب تک ایک دوسرے کی خدمات میں اکثر   موجود رہتی ہیں۔ پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم کے ساتھ ہم بالآخر ان  دونوں کو یکساں طور پر اوپر لارہے ہیں اور ان کو عالمی سطح پر پیش کر رہے ہیں۔ ‘بیٹس’ موسیقی اور بصری دونوں تصاویر  ہیں جو فٹ بال کلچر کے جذبے کو بیان کرتی ہیں، جہاں نغمے فلموں کے لیے ایک تحریک پیش کرتی ہیں– ا ور فلمیں گانوں کی  واضح تشریح بیان کرتی ہیں۔”

پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم ان لوگوں کو بااختیار  بنانا  اور تحریک پیدا کرنا چاہتا ہے جو عموماً فٹ بال  کے مرکزی میدان سے باہر رہتے ہیں۔ پیپسی نے ایک ثقافتی غیر منافع بخش ادارے سنے فاویلا کے ساتھ شراکت داری کررکھی ہے تاکہ وہ برازیل بھر کے بلند حوصلہ نئے ہدایت کاروں کو فلم کی تعلیم اور آلات فراہم کرسکے۔ سنے فاویلا طلباء پرلز نگراس کے نغمے “گیوریرا” کو زندگی کا روپ دیں گے، جو برازیل کی ان کچی آبادیوں میں چھپی صلاحیتوں اور زبردست جذبے و جوش کو ظاہر کررہی ہے۔

برانڈز کی تاریخ میں موسیقی، فلم اور فٹ بال کے سب سے بڑے اتحاد کے طور پر پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم صوتی اور بصری  طور پر متحرک مناظر، نغموں اور کہانیوں کو پیش کرے گا جو شائقین کو فٹ بال کے کھیل سے منسلک کریں گے۔  ٹریک سے ٹریک تک، جوش، جذبہ اور شدت ویسے ہی پروان چڑھے گی جیسے ایک فٹ بالر میدان میں کھیل رہا ہو۔

مکمل 11 – ٹریک  پر مشتمل (کیرولین کی جانب سے تقسیم کردہ)  پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم البم 9 جون کو بین الاقوامی سطح پر اور 10 جون کو ریاستہائے متحدہ امریکا میں پیش ہوگی۔ آج سے البم آئی ٹونز پر پری- سیل کے لیے دستیاب ہے۔

کیلی رولینڈ نے کہا کہ “میں ‘دی گیم’ کی طرف فوراً ہی متوجہ ہوگئی تھی کیونکہ میں چیلنجز پر قابو پانے اور اپنی آواز کو پہنچانے کے موضوع کو سمجھ سکتی تھی۔ یہ ایک اہم پیغام ہے اور مجھے پیپسی کے ساتھ ایک ایسے منصوبے میں شراکت داری کا اعزاز ملا  جو موسیقی، کھیل اور فلم کی دنیا کو یکجا کر رہا ہے۔ ایک فنکار– اور فلم اور کھیل کا ایک بڑی پرستار– کی حیثیت سے یہ ایک ناقابل فراموش تجربہ رہا ہے۔”

مکمل ٹریک کی لسٹ میں شامل ہیں:
جینل مونے، “ہیروز” ینگ آسٹرانوٹس کے فلم ٹریک کے ساتھ
ڈان اومار، “پیورا ویدا” جیسی ٹیریرو کے فلم ٹریک کے ساتھ
ریٹا اورا، “آئی ول نیور لیٹ یو ڈاؤن (سوئچ ری مکس)، ڈیاگو لیونا کے فلم ٹریک کے ساتھ
ریھاب مع ایوا سیمنز، “ان اسٹاپ ایبل” ادریس ایلبا کے فلم ٹریک کے ساتھ
جیٹا، “کرسینڈو”
کیلی رولینڈ، “دی گیم” اسپائک لی کے فلم ٹریک کے ساتھ
سانتی گولڈ، “کک ڈاؤن ڈورز” اینڈی موراہن کے فلم ٹریک کے ساتھ
ٹمبالینڈ  مع ریچل ایسل، “ہوایور وی آر”، دا کولٹن برادرز کے فلم ٹریک کے ساتھ
پرلز نگراس، ” گیوریرا ” سنے فاویلا کے فلم ٹریک کے ساتھ
جولن سائی یی-لنگ، “ناؤ از دا ٹائم”، سائی یی چی کے فلم ٹریک کے ساتھ
حسن الشافعی، “اھلم من جدیال “

کیرولن کے صدر ڈومینک پینڈسشیا نے کہا کہ “کیرولن اور پیپسی باصلاحیت فنکاروں کو عالمی سطح پر موسیقی پیش کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے  کی یکساں سوچ رکھتے ہیں۔ پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم فٹ بال کے جذبے کو اپنا رہا ہے اور ہم بین لاقوامی مہارتوں کے متنوع امتزاج کی مدد کرنے پر اس سے زیادہ کبھی پرجوش نہیں ہوئے۔”

پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم مکمل 2014ء پیپسی فٹ بال  مہم کا حصہ ہے۔ البم برانڈ کی عالمی تجارتی و انٹرایکٹو فلم “ناؤ از واٹ یو میک اٹ” کے ساتھ تخلیقی مجموعی فن “دا آرٹ آف فٹ بال” کے بعد پیش کی جا رہی ہے۔ مہم سال بھر میں شائقین کے لیے مزید تجربات پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی – شائقین کو اپنے من پسند کھیل سے مزید قریب لائے گی۔

پیپسی اور “لو فار ناؤ” کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.pepsi.com اور آن لائن گفتگو کو #FutbolNow پر فالو کریں۔

مدیران کے لیے ہدایات:

پیپسی کو کے بارے میں

پیپسی کو کھانے اور پینے کی اشیاء تیار کرنے والا ایک عالمی رہنما ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 65 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے اور اس کے مصنوعاتی پورٹ فولیو میں 22 برانڈز شامل ہیں جو سالانہ خوردہ فروخت میں 1 ارب ڈالرز سے زیادہ تخلیق کرتے ہیں۔ ہمارے بنیادی کاروباری، کویکر، ٹروپیکانا، گیٹوریڈ، فریٹو-لے اور پیپسی-کولا- کھانے و پینے کی سینکڑوں مزیدار اشیاء بناتے ہیں جنہیں دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ پیپسی-کو سے وابستہ افراد زمین اور اس کے باسیوں کے صحت مند مستقبل میں سرمایہ کاری کرکے ماحول دوستانہ ترقی سے اپنی بے مثال وابستگی پر اتفاق رکھتے ہیں، اور اس حوالے سے ہمارا ماننا ہے کہ یہ رویہ پیپسی-کو کے زیادہ کامیاب مستقبل کا بھی ضامن ہے۔ ہم اپنے اس عہد کو کارکردگی مقصد کے ساتھ: پیپسی کو مزیدار سے صحت بخش کھانے پینے کی اشیاء تک کی وسیع اقسام فراہم کرنے کا وعدہ کہتے ہیں تاکہ توانائی اور پانی کی بچت اور پیکیجنگ کے حجم کو مختصر کرکے ماحول پر اپنے اثرات کو کم سے کم کرنے کے جدید راستے ڈھونڈے جائیں اور اپنے ملازمین کے لیے کام کی ایک بہترین جگہ فراہم کی جائے؛ اور جن علاقوں میں ہم کام کریں وہاں کی مقامی آبادی کے لیے احترام، مدد اور ان کے لیے سرمایہ کاری کو اپنائیں۔ مزید معلومات کے لیے www.pepsico.com  ملاحظہ کیجیے۔

کیرولن کے بارے میں

2013ء میں دوبارہ آغاز کرنے والا کیرولن آزاد فنکاروں اور لیبل کمیونٹی کے لیے ایک پریمیئر سروس کمپنی ہے۔ کامیاب ای ایم آئی لیبل سروسز کے بطن سے جنم لینے والا اور تاریخی کیرولن ڈسٹری بیوشن (ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بڑے بین الاقوامی تقسیم کار اداروں میں سے ایک) کی 30 سالہ روایتی بنیادوں پر قائم کیرولن کی تعریف و توصیف فنکاروں اور لیبلز کے لیے وسیع اقسام کی حتمی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے طور پر کی جاتی ہے جس میں اے ٹی او ریکارڈز، ہوپ لیس ریکارڈز، ویلک میوزک گروپ، ووٹو، ڈائن الون، پروسپیکٹ پارک، آلٹر برج، سلیش، ٹائریز، ریکوون، کینڈل لائٹ اور مزید شامل ہیں۔ کیرولن کی خدمات تجارتی مارکیٹنگ، ریڈیو پر تشہیر، آن-لائن مارکیٹنگ، مصنوعات کے انتظام اور دوروں میں معاونت کے ساتھ ساتھ برانڈنگ اور سنکرونائزیشن تک پھیلی ہوئی ہیں۔ کیرولن اپنی خدمات عالمی سطح پر پیش کرتا ہے جس میں بین الاقوامی فنکار اور لیبل کو مدد دیتا ہے کہ وہ دنیا بھر کی تمام مارکیٹوں تک پہنچ سکیں۔

صدر ڈومینک پینڈسشیا کے زیر انتظام کیرولن آزاد ثقافت اور جذبات کے جوہر کو بیان کرنے کے ساتھ مارکیٹ کے لیے تمام بنیادی راستوں کو پیش کرتاہے۔ وابستگی، جذبے اور جوش سے کارفرما کیرولن آزاد برادری، فنکار اور لیبل کو بہترین خدمت، معاونت اور نمو کے لیے ایک شفاف، لچکدار اور خصوصی طور پر تیار کردہ ذرائع فراہم کرتا ہے۔

جیسے کیرولن ڈسٹری بیوشن اسمیشنگ پمپکنز، ہول، وائٹ زومبی، بین فولڈز اور دی کیمیکل برادرز کے کیریئرز کے لیے ایک ابتدائی رستہ تھا، کیرولن  اب بھی آزاد فنکاروں اور لیبلز کی تیاری کے لیے کوششیں کررہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرسکیں۔

سنے فاویلا کے بارے میں

2003ء میں ہیلیوپولس بستی کے مکینوں کا ایک گروہ اکٹھا ہوا تاکہ تھیٹر اور فلم کے ذریعے ساؤپاؤلو کے مضافات کے پسماندہ نوجوانوں میں ثقافت کو فروغ دے سکیں۔ 2004ء میں گروپ نے ACAHS (ایسوشیاسو کلچرل آرٹسٹکا دی ہیلیوپولس ای ساکوما) کی بنیاد رکھی جو اب ایسوشیاسو کلچرل آرٹسٹکا سنے فاویلا (سنے ویلا کلچرل آرٹسٹک ایسوسی ایشن) کہلاتا ہے۔ یوں فاویلا برادری میں دنیا کا پہلا مووی تھیٹر قائم ہوا، جس کا نام سماجی ثقافت کے منصوبے پر رکھا گیا۔ اپنے قیام کے بعد سے سنے فاویلا  نے فیسٹیول سنے فاویلا دی سینما کو فروغ دیا  جو 2014ء میں مسلسل 9ویں ایڈیشن تک پہنچا۔ ایونٹ پورے برازیل سے 20 ہزار افراد کو جمع کرتا ہے جس سے 350 سے زائد نوجوانوں کو ورکشاپ سرگرمیوں اور ثقافتی انجمنوں، این جی اوز، فنکاروں کے اکٹھ، سماجی منصوبوں اور آزاد پروڈیوسرز کی جانب سے تیار کی جانے والی  450 سے زائد برازیلی اور بین الاقوامی فلموں سے براہ راست استفادہ کا موقع دیتا ہے۔ جو اسے دنیا کا سب سے بڑا ‘متعلقہ’ فلم فیسٹیول بناتا ہے۔

Leave a Reply

Scroll To Top