Home / General / پیریے-ژوئیت نے “بیلے ایپوک فلوریل ایڈیشن بائی ماکوتو ازوما” جاپان میں رونمائی کر دی،1902ء ایمائل گالے کے بعد بیلے ایپوک کا پہلا ڈیزائن شدہ محدود ایڈیشن

پیریے-ژوئیت نے “بیلے ایپوک فلوریل ایڈیشن بائی ماکوتو ازوما” جاپان میں رونمائی کر دی،1902ء ایمائل گالے کے بعد بیلے ایپوک کا پہلا ڈیزائن شدہ محدود ایڈیشن

ٹوکیو، 13 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

گزشتہ رات – پیریے-ژوئیت بیلے ایپوک فلورال ایڈیشن از  ماکوتو ازوما کی بین الاقوامی رونمائی پیریے-ژوئیت شامپین ہاؤس کے لیے ایک نیا تاریخی موقع رہی- جو 1902ء میں ایمائل گالے کی جانب سے خوبصورت پھولوں کی تخلیق کے بعد سے کیووی بیلے ایپوک کا پہلا ڈیزائن شدہ محدود ایڈیشن ہے۔ یہ افتتاحی تقریب جاپان میں منعقد ہوئی، جو اس لگژری ادارے کے ساتھ مستحکم تاریخی تعلقات رکھتا ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

https://www.multivu.com/mnr/56570-champagne-perrier-jouet

گل کاری کے معروف جاپانی مصور ماکوتو ازوما* کی جانب سے تخلیق کردہ، بیلے ایپوک فلورال ایڈیشن ایمائل گالے کے معروف آرٹ نووو ڈیزائن کو خراج تحسین پیش کرتا اور ان کی عظمت کا اعتراف کرتا ہے۔ یہ درحقیقت جاپانی آرٹ کلچر سے متاثر تھا، اور اپنی فرانسیسی شراب کووی کے ذریعے پیریے-ژوئیت کے جمالیاتی ورثے کا شاندار امیج بن گیا ۔ جمالیاتی سرحدوں کو چیلنج کرنے والے ماکوتو ازوما نے انوکھے مشترکہ مصورانہ کام کو تخلیق کیا، جو واحد نفیس نقش نگاری کو سفید جاپانی پھولوں کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ اصلی 1902ء ڈیزائن کو تازہ کرنے کے لیے، جو بیلے ایپوک 2004ء** کی بوتل پر سنہرے پھولوں کی ہاتھوں سے امتیازی علامات کی وجہ سے مزید مضبوط ہوا، شراب خانے کے ماہر ہروے دیشانز نے غور و خوض کے بعد منتخب کیا۔

مصور بتاتے ہیں کہ: “میں کچھ غیر معمولی بنانا چاہتا تھا، منہ میں شامپین لطف سے متاثر ہو کر، اور عشق پیچاں کی نفیس حرکت اور پتوں کو ایمائل گالے کی گل کاری پر خصوصی توجہ اور اُن کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ۔”

بے مثال لمیٹڈ ایڈیشن کی رونمائی ٹوکیو شہر کے قلب میں خوبصورت ترین اور روایتی جاپانی ہیپوئن-گارڈن میں 150 سے زائد ابلاغی نمائندگان اور وی آئی پی مہمانوں کی موجودگی میں ایک انتہائی خصوصی بین الاقوامی تقریب میں کی گئی تھی۔ مہمانوں نے لطیف و تصوراتی نمائش کا لطف اٹھایا، جس نے ایمائل گالے اور ازوما ماکوتو کی کہانی کو تخلیقی و جدید انداز میں بیان کیا۔ تقریب میں شریک ستاروں میں مقامی جاپانی معروف شخصیات جیسا کا اداکارہ مکی مایا، سرفہرست ماڈل آئی تومی ناگا، موسیقی پیش کار وربل، اور موسیقار تومویاسو ہوتائی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی وی آئی پیز شخصیات بشمول چینی اعلیٰ فیشن ڈیزائنر وینڈی یپ اور ہانگ کانگ فیشن ڈیزائنر دوریان ہو، معروف سماجی شخصیت کینس تائی اور اداکارہ ایزابیل لیونگ شامل تھے۔

جاپانی مصور ماکوتو ازوما پیریے-ژوئیت کے لیے فطری انتخاب کی حیثیت سے آئے ہیں؛ ایمائل گالے کو کیونکہ علم نباتات کے لیے اُن کے شوق کے ساتھ ساتھ جاپانی آرٹ کی ستائش کے باعث 1902ء میں اپنے اصلی ڈیزائن کے لیے سفید جاپانی گل کاری کے باعث منتخب کیا گیا تھا، جو فطرت، اور آرٹ نووو تحریک کے حقیقی جذبے کی بنیادی قوت ہے۔

مارتیل مم پیریے-ژوئیت کے چیئرمین اور سی ای او لیونیل بریتوں نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ “ماکوتو ازوما اور پیریے-ژوئیت روایت، فطرت کے لیے جذبات اور قوتِ تخلیق کی یکساں اقدار کے حامل ہیں اور ہم اس بے مثال تخلیق کے ذریعے جدید دور کے ایمائل گالے یعنی ایم ازوما کے ملنے پر بہت خوش ہیں۔”

پھولوں کے خصوصی انتخاب سے لے کر بوتل پر درستگی اور گل کاری کے لامحدود سلسلے تک، بیلے ایپوک فلورال ایڈیشن پیریے-ژوئیت کے پرتعیش اور ماہرانہ اشاروں کو بہترین انداز میں پیش کرتا ہے اور ساتھ ساتھ خوبصورتی کا ایک جدید نظارہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

پیریے-ژوئیت بیلے ایپوک فلورال ایڈیشن ستمبر کے بعد سے، پیریے-ژوئیت کی مرکزی تقسیم کاری مارکیٹوں میں 300 یورو کی اوسط قیمت پر خصوصی آؤٹ لیٹس پر،  دنیا بھر میں بالکل محدود تعداد میں دستیاب ہوگا۔

تقریب کی تصاویر اور متعلقہ پی آر مواد تک رسائی کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://digitalpressroom.perrier-jouet.com

مدیران کے لئے ہدایت:

پیریے-ژوئیت کے بارے میں

پیریے-ژوئیت شامپین شرابوں کا سب سے خصوصی پرتعیش گھر ہے، جو 1811ء سے شراب کشید کر رہا ہے۔ ایک غیر معمولی باغ انگور سے فائدہ اٹھانے والا پیریے-ژوئیت اپنی بہترین شرابوں اور 200 سالہ تاریخ میں صرف سات ماہرین شراب کے تجربے کے باعث مشہور ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.perrier-jouët.com [http://www.perrier-jou%C3%ABt.com] یا http://www.facebook.com/champagne.PerrierJouet یا http://www.twitter.com/Perrier_Jouet یا انسٹاگرام کے ساتھ @perrierjouet۔

ماکوتو ازوما* کے بارے میں

1976ء میں پیدا ہونے والے ماکوتو ازوما دیہی علاقے میں پروان چڑھے اور فن گل کاری کے ساتھ محبت میں گرفتار ہونے سے قبل ایک راک بینڈ میں گٹار نواز بنے۔ 2002ء میں انہوں نے ٹوکیو میں ایک جدید فیشن فلورل ورکشاپ “جارڈن دے فلور” کھولی، اس کے بعد 2005ء سے انہوں نے اپنی سرگرمی کو بین الاقوامی سطح تک بڑھایا۔ پھولوں اور پودوں کی ہر جہت کو تلاش کرنے والے ازوما ان کے ساتھ ایک “مطلوبہ” جذبے کے ساتھ کام کرتے ہیں، جو انہیں فن کی بلندیوں پر لے جا رہا ہے۔ انہوں نے اس فلسفے کو اپنی غیر معمولی تخلیقات میں بیان کیا ہے، اور اپنی ذاتی اور قابل عزت جاپانی فن کے ساتھ جدید وژن کو مستقل مزاجی سے ملا رہے ہیں۔ ان کے کام نے دنیا بھر میں نمائشوں، تقریبات اور  کارکردگی کے مظاہروں میں، پیرس میں کولیتاور دی کارتیئر فاؤنڈیشن فار کنٹیمپرری آرٹ اور ڈوسلڈورف کے این آر ڈبلیو فورم میں، بہت تعریف و تحسین سمیٹی ہے۔

پیریے-ژوئیت بیلے ایپوک ونٹیج 2004ء**

اس خصوصی ایڈیشن کے لیے پیریے-ژوئیت ہروے دیشانز نے 2004ء ونٹیج کو غیر معمولی سال کی حیثیت کے بہترین اظہار اور پیریے-ژوئیت کے گل کاری، انداز اور ہیرے جیسی تراش کے خصوصی انداز کے ساتھ منتخب کیا ہے۔

پیریے-ژوئیت کا لطف اٹھائیے، ذمہ داری کے ساتھ

ذریعہ: شامپین پیریے-ژوئیت

Leave a Reply

Scroll To Top