Home / General / پہلی بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ

پہلی بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ

کراچی 15اپریل 2015 — اردو سورس اور جامعہ کراچی نےآج ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں پہلے بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ سمٹ 8 مئی 2015 بروز جمعہ جامعہ کراچی کے ایچ ای جے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔

43212 پہلی بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اردو سورس کے بانی عامر ملک نے کہا کہ اس سمٹ کا مقصد انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے لئے جدوجہد کرنے والے تکنیکی اور غیرتکنیکی ماہرین کو ایک چھت کےنیچے جمع کرنا ، ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ، نئی راہیں تلاش کرنا اور مل جل کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی خاص بات بلاگرز اور سوشل میڈیا ایوارڈز ہیں۔ یہ ایوارڈز بلاگنگ اور سوشل میڈیا کے میدان میں مثبت تبدیلی کے لیے سرگرم افراد اور اداروں کو دیئے جائیں گے جن کا مقصد ان کی محنت کو سراہنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

12343 پہلی بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹاس موقع پر جامعہ کراچی یونیورسٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن (کوجا) کے سربراہ عمیر انصاری بھی موجود تھے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی زبان کے فروغ کے لئے ہونے والی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جامعہ کراچی کی ایک احسن روایت رہی ہے اور ہم نے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اردو سوشل میڈیا سمٹ کے شاندار منصوبے کو اردو سورس کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوجا کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں ذہین نوجوانوں کے منفرد اور اچھوتے خیالات سامنے لائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سمٹ میں ای کامرس اور آن لائن مارکیٹنگ ، روایتی میڈیا و نیو میڈیا کی جنگ اورسیاسی و سماجی اصلاحات پر دلچسپ مکالمے ہونگے۔اس موقع پر معروف بلاگرز عمار ابن ضیاء، شعیب صفدر، نعمان یونس،نبیل چودھری، مبشر محمود اور سوشل میڈیا سے وابستہ معروف شخصیت ریحان اللہ والا و دیگر افراد بھی موجود تھے۔

دیگر تفصیلات اور رجسٹریشن فارم اس ربط پر دستیاب ہیں:

http://urdusms.urdusource.com

فیس بک پر اردو سوشل میڈیا سمٹ کا حصہ بنیں:

https://www.facebook.com/events/885053548207585

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
محمد اسد
پروجیکٹ کوآرڈینیٹر
03369996654
asad@urdusource.com
کاشف نصیر
پروجیکٹ کوآرڈینیٹر
03218756074
kashif@urdusource.com

Leave a Reply

Scroll To Top