Home / General / پندرہواں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 18 مارچ 2015ء کو چین کے روشنی مرکز میں کھل گیا

پندرہواں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 18 مارچ 2015ء کو چین کے روشنی مرکز میں کھل گیا

– بڑے روشنی میلے میں ہزاروں مصنوعات تھوک قیمتوں پر ایک جگہ

گوچین، چین، 25 مارچ 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ — 15 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں 18 مارچ 2015ء کو شروع ہوگیا۔ میلے کے لیے تعاون چائنا ایسوسی ایشن آف لائٹنگ انڈسٹری اور انتظام گوچین لائٹنگ ایکسپو کمپنی لمیٹڈ نے کیا ہے۔ یو بی ایم ایشیا اور گوچین ٹاؤن شن پیپلز گورنمنٹ آف چونگ شان جیسے کئی پیشہ ورانہ اداروں نے بھی میلے کی زبردست حمایت کی۔ میلے کے بہار ایڈیشن کی توجہ مقامی لائٹنگ مارکیٹ پر رہی، اور اس میں 1,800 سے زائد نمائش کنندگان پیش ہوئے۔ اس کا کل حجم 700,000 مربع میٹر تک بڑھایا گیا۔

گزشتہ ایڈیشنز کے مقابلے میں اس میلے میں حجم اور خدمات کے اعتبار سے مزید بہتریاں کی گئی ہیں۔ مصنوعات کی ایک بڑی ورائٹی مختص کیے گئے مختلف زونز میں پیش کی گئی جو روشنی کی تکمیل شدہ مصنوعات، لوازمات اور میکانیکی آلات پر مشتمل رہی۔ اور “مرکزی مقام + تجارتی مراکز” میں اس سال خریداری کا طریقہ بہتر ہوا تھا۔ لائٹ کیوب ایل ای ڈی سٹی میلے کا چوتھا ذیلی مقام بنا؛ مہمانوں کو وی آئی پی لاؤنج، مفت وائی-فائی اور مفت شٹل بس سروس وغیرہ جیسی کئی خدمات دی گئیں۔

میلے کے دوران، کئی پیشہ ورانہ کانفرنسز اور فورمز بھی منعقد کیے گئے۔ مثال کے طور پر چھٹی ایل ای ڈی ایپلی کیشن سمٹ فورم، 2015ء لائٹنگ ڈیزائنرز سیلون اور بی اے بی انوویٹو پلیٹ فارم لیکچر جس کی توجہ ایک ای-کامرس پلیٹ فارم کی تیاری پر تھی۔ یہ تمام کانفرنسز اور فورمز لائٹنگ صنعت میں جدید ترین ٹیکنالوجی، خیالات اور ڈیزائن پیش کرنے کے لیے منعقد کیے گئے تھے۔

بہار کی آمد کے ساتھ ہی یہ چین کی روشنی کی مصنوعات بنانے والوں، تقسیم کاروں اور خریداروں کے لیے مارچ میں خریداری کے نئے سال کا آغاز ہے۔ ایڈیشن کے دوران پانچ ذیلی مقامات میں کئی خصوصی پیشکشیں اور انعامی سرگرمیاں ہیں۔ ذیلی مقامات میں سے ایک، لائٹ کیوب ایل ای ڈی سٹی 18 سے 21 مارچ تک اپنی افتتاحی تقریب کے جشن کے لیے ایک لائٹ شو کارکردگی دکھائی؛ نئی بہار روشنی مصنوعات کی خریداری کے لیے ایک مقام 18 سے 24 مارچ تک بیسون لائٹنگ پلازا کی جانب سے بنایا گیا؛ اور آخر میں اسٹار الائنس گروپ کی  ”2015ء بہار حصول میلہ” سرگرمی جو لائٹنگ کے خریداروں کو رعایتی کوپنز، زبردست انعامات اور چھوٹ جیسی کئی خصوصی پیشکشیں دیتی ہے۔

اگلا ایڈیشن: 16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ (خزاں ایڈیشن)

تاریخ: 22 تا 26 اکتوبر، 2015ء

مقام: چونگ شان، چین

نمائش کنندگان کی اقسام:

داخلی روشنی، سجاوٹ کی قندیلیں، ایل ای ڈی مصنوعات، کمرشل لائٹنگ، الیکٹرک لائٹنگ سورس، خارجی روشنی وغیرہ

باضابطہ ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com/en

Leave a Reply

Scroll To Top