Home / Technology / ٹسکالی: اسٹریم اگو پریمیم آ گیا

ٹسکالی: اسٹریم اگو پریمیم آ گیا

کالیاری، اطالیہ، 26 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/- –

نئی، پیشہ ورانہ، براہ راست اور آن ڈیمانڈ، مکمل ایچ ڈی معیار کی ویب ٹی وی سروس

آج اطالیہ کے معروف ترین ٹیلی مواصلاتی اداروں میں سے ایک ٹسکالی [http://www.tiscali.it] نے مفت ورژن کی کامیابی کے بعد اپنی نئی اسٹریم اگو پریمیم پیشہ ورانہ براہ راست ویب نشریاتی سروس متعارف کرا دی ہے جو براہ راست،  لینئر اور آن-ڈیمانڈ ٹیلی وژن کو مکمل کرتی ہے۔

اسٹریم اگو پریمیم تمام حجم اور شعبوں کے پیشہ ور افراد اور اداروں کو سادہ و انٹرایکٹو طریقے سے اپنے چینل تخلیق کرنے کی سہولت دیتا ہے تاکہ وہ اپنی تقریبات اور ٹیلی وژن مصنوعات کو فوری طور پر دنیا بھر میں نشر کر سکیں۔

اسٹریم اگو ایک پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو اپنے نشریات کاروں کو کسی بھی فکسڈ (پی سی یا میک) یا موبائل ڈیوائس پر براہ راست و ریکارڈ شدہ اسٹریمنگ بھیجنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ سسٹم براہ راست تقریبات کی ریکارڈنگز کو خودکار طور پر محفوظ کرتا، پلے لسٹس کو بہتر بناتا اور انہیں آن-ڈیمانڈ وڈیو موڈ میں پیش کرتا ہے۔

اس طریقے سے اسٹریم اگو فری کی تمام تر آسانی اور سرعت اب پیشہ ور صارفین کے لیے قابل رسائی  ہے، اور پیشہ ورانہ اسٹوڈیو، ایس ایم ایز اور بڑے اداروں دونوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

یہ سروس کی اہم خصوصیات ہیں:

ایچ ڈی معیار

نشریات بیک وقت ہزاروں صارفین کی جانب سے دیکھی جا سکتی ہے، جیسا کہ مختلف کیپچر ڈیوائسز سے، چاہے وہ کسی سستے ترین ویب کیم سے ریکارڈ کی جائے یا پیچیدہ ترین پیشہ ورانہ وڈیو کیمروں سے۔ مزید برآں اسٹریم اگو پریمیم کے ساتھ کوئی بھی سروس کے معیار کو بھی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکتا ہے جس میں 1.7 ایم بی پی ایس تک کا ایچ ڈی مواد نشر کیا جا سکتا ہے۔

اسٹریم اگو پریمیم کی بدولت کسی بھی فکسڈ ڈیوائس، آئی فون یا اینڈرائیڈ موبائل، کے ذریعے وڈیو براہ راست نشر، ریکارڈ یا دیکھی جا سکتی ہے، جس میں حقیقی براہ راست ٹیلی وژن پروڈکشن کے ماحول میں ایڈوبے فلیش کے ساتھ مطابقت رکھنے والا کوئی بھی انکوڈر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

قابل تبدیلی پلیئر اور چینلز

اس کے صارفین اپنے چینلوں اور وڈیو پلیئر کا انٹرفیس کو مکمل طور پر تبدیل کر کے دیکھنے کا بے مثال تجربہ پیش کر سکتے ہیں ۔

ناظرین کی  مکمل گرفت

اسٹریم گو پریمیم کے ذریعے چینلوں تک رسائی کو سادہ و موثر انداز میں پاس ورڈ یا رجسٹریشن بذریعہ ای میل کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

بہتر رپورٹنگ

پریمیم صارفین ناظرین کی تعداد، انکی خصوصیات، جغرافیائی مقامات اور مختلف مواد کو استعمال کرنے کے طریقے پر تفصیلات اعداد و شمار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تکنیکی تشریحات، فراہم کردہ کمرشل سروس کی تفاصیل، اور دیگر معلومات http://www.streamago.tv پر دستیاب ہیں۔

ذریعہ: ٹسکالی

Leave a Reply

Scroll To Top