Home / Technology / ٹریفک مرئیت اور ڈی ڈی اوز تحفظ کے لئے بنیادی کلاؤڈ بیسڈ منظم سروس فراہم کرنے کے لئے جینی نیٹ ورک کی بائی گلوب کے ساتھ شراکت داری

ٹریفک مرئیت اور ڈی ڈی اوز تحفظ کے لئے بنیادی کلاؤڈ بیسڈ منظم سروس فراہم کرنے کے لئے جینی نیٹ ورک کی بائی گلوب کے ساتھ شراکت داری

تائی پے ، تائیوان ، 20 جنوری ، 2016 ء / پی آرنیوزوائر — جینی نیٹ ورکس  جو کہ  ٹریفک کی مرئیت اور اور ڈی ڈی اوز تحفظ کے حل میں ایک رہنما ادارہ ہے،  نے آج اعلا ن کیا ہےکہ، بائی گلوب،  جو کہ جاپان کے سرکردہ انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان میں سے ایک ہے، نے جینی نیٹ ورکس کے جینی اے ٹی ایم-وی ایم حل کو ٹریفک کی مرئیت اور ڈی ڈی اوز  کا سراغ لگانے والی اپنی نئی منظم کلاؤڈ بیسڈ سروس، بائی گلوب فلو انالیسز پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے کے لئے منتخب کرلیا ہے۔

بائی گلوب فلو انالیسز پلیٹ فارم کلاؤڈ بیسڈ ٹریفک کی مرئیت اور بے قاعدگی کا پتہ لگانے کی پیشکش ہے، جو بائی گلوب کے صارفین کو کلاؤڈ کی لاگت اور انتظام کے فوائد کے ساتھ جینی اے ٹی ایم-وی ایم کی قوّت اور اقدار فراہم کرتا ہے۔ بائی گلوب فلو انالیسز پلیٹ فارم سروس، دن رات ٹریفک کی مرئیت ، آن لائن خرابیوں کو درست کرنے  کی صلاحیت اورٹریفک میں بے قاعدگی کی اطلاعات فراہم کرتی ہے ۔  ٹریفک کی مرئیت کی سہولت، مارکیٹنگ کی سطح سے لے کر انجینئرنگ کی سطح تک کے صارفین کو، نیٹ ورک کی صلاحیت کی منصوبہ بندی، مجموعے بنانے کا  انتظام ، ڈیٹا سینٹر منتقلی اور  اسی طرح  کے دیگر فیصلے کرنے  میں مدد کر سکتی ہے۔ ایک صارف جینی اے ٹی ایم کی بےقاعدگی کا پتہ لگانے کی صلاحیت کے ذریعے ٹریفک بے ضابطگیوں کے بارے میں اطلاع موصول  کرنے کے بعد ایک کلاؤڈ بیسڈ تجزیاتی آلے کے ساتھ اپنے نیٹ ورک کے مسئلہ کو حل کر سکتا ہے۔ ایک رئیل ٹائم ویب پورٹل کے ذریعے، نوٹیفکیشن اور حل تک رسائی کسٹمر نیٹ ورک کے منتظمین کو ان کے اپنے نیٹ ورک کے لئے ممکنہ خطرے کو  سمجھنے اور کم کرنے  میں مددفراہم کرتا ہے۔

فلو انالیسز پلیٹ فارم  ایک کلاؤڈ بیسڈ سروس ہے اور اس وجہ سے  اس کا چلانا آسان ہے۔ کسی جگہ پر  موجودسسٹم  کی دیکھ بھال  کی پریشانی اٹھائے بغیر، بائی گلوب فلو انالیسز پلیٹ فارم  کے صارفین خود  اپنے نیٹ ورک ٹریفک کی مرئیت  اور ڈی ڈی اوز کا سراغ لگانے کی سہولت ایک سستی ماہانہ رکنیتی قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔

بہترین  اقدار پر مبنی خدمات  کے لئے جینی   کا بائی گلوب کے ساتھ باہمی تعاون

بائی گلوب کے سینئر نائب صدر  نوری یوکی کشیکاوا   نے کہا کہ :
“بائی گلوب ایک طویل مدت سے جاپان میں انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے کی خدمات فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔  گزشتہ چند سالوں میں جینی مصنوعات  نے ہمارے عالمی نیٹ ورک  کو چلانے میں ہماری  بہت مدد کی ہے۔ ہم نے دیکھا کہ   تمام سروس فراہم کنندگان کے پاس  ڈی ڈی اوز کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے حل  نہیں تھا ۔  اب بائی گلوب،جینی نیٹ ورک کے ساتھ  فخریہ شراکت  کے بعد ایسی خدمت فراہم  کرے گا  جو فراہم کنندگان کو  اپنے نیٹ ورک کو ڈی ڈی اوز کے حملوںسے تحفط دینے اور ان کے نیٹ ورک کی ترقی کی منصوبہ بندی کرنے  اور ٹریفک ڈیٹا  کے بارے میں گہری بصیرت کی سہولت  فراہم کرتا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے فراہم کنندگان  کو اس کلاؤڈ بیسڈ حل سے بہت فائدہ ہو گا۔ ہم   امید کرتے ہیں جینی نیٹ ورک کے ساتھ مزید قریبی طور پر مل کر ایسی خدمات فراہم کریں جو ہمارے صارفین کی ضروریات کی تسلی بخش  تکمیل کریں گی ۔ ”

جینی نیٹ ورکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینس نے کہا:
“ہمیں فخر ہے کہ  جینی اے ٹی ایم  کا ورچوئل ماڈل ، جو کہ نیٹ ورک  کی مرئیت  اور ڈی ڈی اوز تحفظ کی سہولت  فراہم کرنے والا ہمارا  پرچم بردار  حل ہے ، بائی گلوب  کے پیش کردہ فلو انالیسز  پلیٹ فارم کے لئے ٹریفک مرئیت اور تحفظ   فراہم کرنے والے حل کو تحریک دے  سکتا ہے۔  میں بائی گلوب ، جو کہ ہمارے اہم صارفین  میں سے ایک  ہے، کی برسوں  کی خدمت کے بعد اس  اہم سنگ میل کے حصول پر بہت خوش ہوں۔  بہت سے آئی ایس پیز اب اپنے صارفین کو بہتر لچک، کثیر استعمال صلاحیت اور لاگت کی موافقت کے لئے کلاؤڈ بیسڈ  سہولت پر مبنی  خدمات فراہم کرنے  کے لئے کوشاں ہیں۔  جینی اے ٹی ایم  ،  ہارڈ ویئر اور ورچوئل آلات دو نوں میں فلو انالیسز اور ڈی ڈی اوز تحفظ کے لئے  ایک ہی  جیسے طریقے  کار پیش  کر سکتے ہیں۔  ہم وراثتی آئی پی  اور کلاؤڈ   کے ساتھ ساتھ ایس ڈی این ماحول  میں بھی ٹریفک کی مرئیت  اور ڈی ڈی اوز تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنی تکنیکی ترقی کوبہتربناتے رہیں گے ۔”

Comments are closed.

Scroll To Top