Home / General / ٹرانسفارمنگ ایجوکیشن سمٹ 2012ء میں عالمی رہنماؤں کا اجتماع

ٹرانسفارمنگ ایجوکیشن سمٹ 2012ء میں عالمی رہنماؤں کا اجتماع

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، 9مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

اے ڈی ای سی ڈائریکٹر جنرل عزت مآب ڈاکٹر مغیر خمیس الخیلی اور سابق برطانوی وزیر اعظم جناب گورڈن براؤن کا افتتاحی تقریب سے خطاب

ابوظہبی ایجوکیشنل کونسل (ADEC) نے دنیا بھر میں تعلیم کے شعبے میں تبدیلی کی ضرورت پورا کرنے کی کوشش میں افتتاحی ٹرانسفارمنگ ایجوکیشن سمٹ (TES) کا باضابطہ اجراء کر دیا ہے۔ عزت مآب جنرل شیخ محمد بن زید النہیان، ولی عہد ابوظہبی اور ڈپٹی سپریم کمانڈر مسلح افواج متحدہ عرب امارات اور چیئرمین اے ڈی ای سی، کی زیر نگرانی یہ اجلاس جائزہ لے گا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی معاشرے میں متعلقہ موزوں تعلیم کس طرح دی جائے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/mnr/53817-ADEC

7 سے 9 مئی تک ایمرٹس پیلس میں ہونے والا اجلاس دنیا بھر سے کلیدی تقاریر، پینلوں، برین اسٹارمنگ سیشنوں اور کیس اسٹڈیز پر مشتمل ہے۔

اجلاس کا افتتاح اے ڈی ای سی کے ڈائریکٹر جنرل عزت مآب ڈاکٹر مغیر خامس الخیلی نے کیا تھا۔

ڈاکٹر خیلی نے کہا کہ: “اگر کسی فرد کو کسی معاشرے میں تعلیم کی ضروری اہمیت پر کوئی شبہ تھا، تو گزشتہ دہائیوں میں ابوظہبی کا سفر انہیں یقین دلا دے گا۔ ٹی ای ایس میں ہماری نظریں اپنے تجربات کو بین الاقوامی ہم مناصب کے ساتھ شیئر کرنے پر مرکوز ہیں، اور ہم مختلف تعلیمی تبدیلیوں کے حوالے سے سننے کے بھی شدت سے خواہاں ہیں جو اہداف کے حصول میں مدد کے لیے دنیا بھر میں اپنائی گئیں۔”

سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کے ساتھ اجلاس کے پہلے کلیدی سیشن بعنوان “تھنکنگ اہیڈ” میں تعلیمی تبدیلی پر عالمی سند سمجھے جانے والے اینڈی ہرگریوز نے شمولیت اختیار کی۔

دوسرا کلیدی خطاب سابق آئرش وزیر برائے تعلیم و سائنس (2004ء تا 2008ء) میری ہینافن، آئرلینڈ کے سابق سیکرٹری شعبہ تعلیم و سائنس (1998ء تا 2005ء) جان ڈینی کی جانب سے تھا اور جنہوں نے ‘ڈلیورنگ ودھن’ پر اجلاس سے خطاب کیا۔

9 مئی کا آغاز صدر فن لینڈ (2000ء تا 2012ء) اور ملائیشیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کا ‘لیڈنگ اکراس’ پر خطاب سے ہوگا۔ عزت مآب انجینئر زیاد علی سکسک، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ابوظہبی خیالات کا اظہار کریں گے کہ رہنما کس طرح نجی و تیسرے شعبوں کو لازماً شریک کروائیں۔

ٹی ای ایس کی میزبانی اے ڈی ای سی آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (OECD) کے ڈائریکٹوریٹ برائے تعلیم، معروف عالمی مینجمنٹ کنلٹسنگ ادارے بوز اینڈ کمپنی، اور مبادلہ کے ٹیکنالوجی سرمایہ کاری شعبے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ کمپنی (ATIC) کی شراکت داری سے کر رہا ہے۔

بوز اینڈ کمپنی اے ڈی ای سی کے تعاون سے سیشنوں کی سفارشات پر مشتمل ایک بعد از اجلاس رپورٹ مرتب کرے گی۔ ورکنگ گروپوں کے چند سلسلے اگلے چند سالوں میں عالمی چیلنجز پر گفتگو کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔

رابطہ: گریگ فرے، +971(0)50-812-9566، greggfray@sevenmedia.ae، یازان نیمے، yazanneme@sevenmedia.ae

وڈیو: http://www.multivu.com/mnr/53817-ADEC ذریعہ: اے ڈی ای سی

Leave a Reply

Scroll To Top