Home / Business & Finance / ویرس انٹرنیشنل نے سینٹر بینک آف بارباڈوس کی سپورٹ حاصل کرلی

ویرس انٹرنیشنل نے سینٹر بینک آف بارباڈوس کی سپورٹ حاصل کرلی

برج ٹاؤن، بارباڈوس، 22 جولائی 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

سینٹرل بینک آف بارباڈوس نے تصدیق کی ہے کہ ویرس انٹرنیشنل کے اسٹیٹس حوالے سے کسی بھی غلط فہمی کی وضاحت کردی گئی ہے اور اسے حل کردیا گیا ہے۔ ویرس انٹرنیشنل بارباڈوس میں اپنا کاروبار کرنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے۔

اعلان کے دوران سینٹرل بینک کے گورنر ڈی لائل ووریل نے وضاحت کی کہ “ویرس انٹرنیشنل ایک نجی سرمایہ کاری ادارے کی حیثیت سے کام کرنے کے تمام معیارات پر پورا اترا ہے۔ ادارہ 1999ء سے بارباڈوس میں انٹرنیشنل بزنس کمپنیز ایکٹ کے تحت لائسنس یافتہ ہے، اور یہاں کاروبار کرنے کے لیے منظور شدہ ہے۔ ہم بارباڈوس میں ویرس انٹرنیشنل کی طویل المیعاد موجودگی کو اہمیت دیتے ہیں اور خطے کے لیے اس کے وژن اور وابستگی پر شکرگزار ہیں۔”

ویرس انٹرنیشنل کے چیئرمین اور سی ای او اجمل خان خوش تھے کہ اب غلط فہمی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور انہوں نے بارباڈوس کے لیے ادارے کی وابستگی اور کیریبیئن میں مستقل سرمایہ کاری کےعزم کا اعادہ کیا۔ خان نے کہا کہ “ویرس انٹرنیشنل 15 سالوں نے بارباڈوس میں کام کر رہا ہے۔ ہم اس معاملے میں سینٹرل بینک آف بارباڈوس کی پیشہ ورانہ اہمیت اور مدد کو سراہتے ہیں۔”

ویرس انٹرنیشنل نیو یارک اور بارباڈوس میں قائم ایک معروف متنوع عالمی سرمایہ کاری گروپ ہے جو توانائی، بنیادی ڈھانچے، رئیل اسٹیٹ، تعلیم اور صحت اور بہبود میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ کیریبیئن میں رئیل اسٹیٹ، مہمان نوازی اور کھیل و تفریح میں بڑے پیمانے پر پہلے ہی سے سرمایہ کاری کرنے والا ادارہ اب خطے میں اضافی مواقع کا خواہاں ہے جو اس کے عالمی تعلقات کو بڑھاوا دے سکیں اور خطے میں اہم اقتصادی ترقی لا سکیں۔

Leave a Reply

Scroll To Top