Home / General / ولی بطور افغان وائرلیس برانڈ سفیر

ولی بطور افغان وائرلیس برانڈ سفیر

کابل، افغانستان، 30 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر-یوایس نیوزوائر/–

افغانستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر اور ملک کے سب سے بڑے نجی اداروں میں سے ایک افغان وائرلیس (“اے ڈبلیو سی سی”) نے آج اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے سب سے کامیاب بین الاقوامی پاپ گلوکار ولی حجازی (“ولی”) اس کے برانڈ سفیر بن جائیں گے۔

ولی نے سات سال کی عمر میں روایتی افغان آلات موسیقی بجانا شروع کیے۔ اپنے پہلے البم “آفٹر لو” کے اجرا کے بعد ان کے دو گانوں دلاما شیکوندی اور بیا تو نے انہیں بین الاقوامی شہرت بخشی۔ ان کے تیسرے گانے قطاغنی کو بھی ناقدین کی جانب سے سراہا گیا۔ ولی کے کنسرٹس اور ریکارڈنگ افغانستان اور دنیا بھر میں مقیم افغان باشندوں میں بہت مشہور ہیں۔

ولی اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کے لیے موجود ہوں گے:

  • کنسرٹ کارکردگی
  • کالر رنگ بیک ٹونز
  • اے ڈبلیو سی سی کی ویب سائٹ سے موسیقی ڈاؤنلوڈ
  • خصوصی ملاقاتیں
  • صارف کو سراہنے کی تقریبات
  • مفت پروموشنل موسیقی برائے اے ڈبلیو سی سی صارفین

اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر امین رامن نے کہا کہ “اے ڈبلیو سی سی اپنے نئے برانڈ سفیر کی حیثیت سے ولی کی آمد پر بہت خوش ہے اور فخرمحسوس کرتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی ولی کی شہرت اور ان کی کارکردگی اور ریکارڈنگز سے مادر وطن میں اور دنیا بھر میں مقیم افغانوں میں پیدا ہونے والے احساس قومی تفاخر کو سمجھتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی اپنی ملک بھر میں رسائی کو استعمال کرتے ہوئے افغانستان بھر میں ولی کی صلاحیتوں کو پھیلائے گا۔ اے ڈبلیو سی سی افغانستان میں اپنے صارفین کے لیے بہترین سروس فراہم کرنے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں لانے سے وابستہ ہے۔ ولی اور اے ڈبلیو سی سی ایک فطری میل ہے۔”

ولی نے اے ڈبلیو سی سی کی سفارت کے حوالے سے یہ کہا: “میں اپنے ہاتھوں میں دو چیزوں کے ساتھ بڑا ہوا، ایک آلہ موسیقی اور دوسرا اے ڈبلیو سی سی سے منسلک ایک موبائل فون۔ جب میں لڑکا تھا تو جب میں گاتا نہیں تھا تو اس وقت اے ڈبلیو سی سی کے نیٹ ورک کے ذریعے اپنے دوستوں سے باتیں کرتا تھا۔ اب اے ڈبلیو سی سی سے منسلک ہونا ایک خیال لگتا ہے، ایک ایسا ادارہ جس سے میں حقیقی تعلق محسوس کرتا ہوں۔”

ولی محافل موسیقی، کارکردگی اور اے ڈبلیو سی سی کی جانب سے نئے دلچسپ منصوبوں کے اجراء کے لیے جلد ہی افغانستان کا دورہ کریں گے۔

افغان وائرلیس کے بارے میں- کابل میں واقع اے ڈبلیو سی سی افغانستان میں تقریباً 4,000,000 سبسکرائبرز کو خدمات پیش کرتا ہے؛ اور افغانوں کے لیے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے جسے احسن بیات نے قائم کیا۔ ۔ اے ڈبلیو سی سی 4,300 سے زائد براہ راست ملازمین رکھتا ہے اور بالواسطہ 100,000 دیگر افراد بھی۔ اے ڈبلیو سی سی گھریلو اور کاروباری صارفین کے لیے وائرلیس اور براڈبینڈ کمیونی کیشنز حل فراہم کرنے کا رہنما ادارہ ہے۔ اضافی معلومات www.afghan-wireless.com پر یا بذریعہ ٹیلی فون سسٹمز انٹرنیشنل (“ٹی ایس آئی”) کی ویب سائٹ www.tsiglobe.com پر دستیاب ہیں۔

رابطہ: البرٹو لوپیز، a.lopez@tsiglobe.com،  +97 142278695

Leave a Reply

Scroll To Top