Home / General / نیٹ شیل لاہور مینجمنٹ اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے سربراہان کا اجلاس منعقد کر رہا ہے

نیٹ شیل لاہور مینجمنٹ اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے سربراہان کا اجلاس منعقد کر رہا ہے

کراچی ، 26 اکتوبر ، 2011 : نیٹ شیل فورم ، پاکستان میں عالمی معیار کے سیمنارز اور کانفرنسز کے مخترع ، تیسری لاہور مینجمنٹ اور انسانی وسائل کی ترقی کےلئے سربراہان کی کانفرنس منعقد کر وارہا ہے۔ دو روزہ کانفرنس پرل کانٹی نینٹل ہوٹل ، لاہور میں 28 اور 29 ویں اکتوبر کو منعقد کی جائے گی ۔

اپنے پیشروںکی روایت پر چلتے ہوئے ، اس سال کے اجلاس کا عنوان ‘اپنے لوگوں کے ذریعے اپنے ادارے کے مشتقبل کی تشکیل’ رکھا گیاہے، یہ سربراہی اجلاس کاروباری رہنمائوں کوایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کریگا، جہاں وہ اپنے چیلنجوں، تجربات اور خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

اپنے قیام کے آغاز سے ہی لاہور منجمنٹ اینڈ ایچ آر ڈی سمٹ نے کاروباری دنیا سے زبردست پزیرائی حاصل کی ہے، جس کا ثبوت صرف گزشتہ دو سال کے دوران کارپوریٹ سیکٹر سے 1100 پیشہ ور افراد کی شرکت ہے۔ اس سال کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ، وفاقی وزیر خزانہ ، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ “تیسیری لاہور منجمنٹ اور انسانی وسائل کی ترقی کے سربراہان کا اجلاس اپنے تمام شرکاءکو اپنے تجربات ، سیکھنے اور بحران پر قابو پانے کے لئےمہارتوں اور عالمی سطح پر اقتصادی خوشحالی کے لئےتعاون کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گا ”

اس سال کے سربراہی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے سی ای او نیٹ شیل فورم جناب اظفر احسن نےکہا کہ “ہم گزشتہ سال سے تیار ی میں تھے اور سربراہی اجلاس کی روایتی شکل سے دور منتقل ہوگئے ہیں۔ قابل قدر علم اور بصیرت فراہم کرنے کے اپنے مقصد کوسامنے رکھتے ہوئے ، ہم پہلے سے کہیں زیادہ پُرکشش اور عملی پروگرام متعارف کروایاہے ، جس میں تفصیلی بحث و مباحثے ، پریزنٹیشنز ، کلیدی تقاریر ، پینل بات چیت ، گول میز، انٹرایکٹو سیشن اور ماہر اسپیکر فیکلٹی کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے لئے وقفے شامل ہیں ۔”

اس سال کی سمٹ کی کھلی طور چار حصوں میں درجہ بندی کی گئی ہے،جن کے نام یہ ہیں آنے والے مسائل، انسانی وسائل کا انتظام، ٹیلنٹ کا انتظام اور ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل میڈیا اور دفتر ۔ بینکنگ ، دواسازی ، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی اور صارفین کی چیزیں، ان شعبوں سے تعلق رکھنے والے بااثر اسپیکر اور پینلسٹ ان موضوعات پر بحث و مباحثہ کریں گے۔

سربراہی اجلاس کے ممتاز مقررین میں سے کچھ اہم یہ ہیں ؛ ٹیٹرا پاک لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرجناب اظہر علی سید ، سلک بینک لمیٹڈ کے چیرمین کے مشیر جناب شوکت ترین ، صدر اور سی ای او – تعمیر مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ جناب ندیم حسین ، منیجنگ ڈائریکٹر ایبٹ لیبارٹریز لمیٹڈ جناب آصف جومہ ، سی ای او اور پرنسپل گلمور کنسلٹنٹ برطانیہ جناب ایلن گلمور ، سی ای او ایشیاٹک پبلک ریلیشنز اور ٹرپل بوٹم لائن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرجناب زہیرعلی شریف دوسرےمقررین میں شامل ہیں۔

برائے مہربانی سربراہی اجلاس کے بارے میں اضافی معلومات کے لیے نیٹ شیل فورم سے رابطہ کریں۔

ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ:
افسر خان
اسسٹنٹ میڈیا منیجر
ایشیاٹک پی آر
فون: 03462231281
ای میل: afsar.kn@gmail.com
ویب: http://asiatic-pr.blogspot.com

Leave a Reply

Scroll To Top