Home / Aviation / نیشنل ایئر کارگو ایشیا میں اپنی موجودگی میں اضافے کے لیے وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے

نیشنل ایئر کارگو ایشیا میں اپنی موجودگی میں اضافے کے لیے وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے

آرچرڈ پارک، نیو یارک، 13 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ادارے نے سیلز ٹیم تیار اور ٹول فری نمبر پروگرام شامل کیے ہیں

نیشنل ایئر کارگو نے ایشیائی مارکیٹ میں اپنی موجودگی میں اضافے کے لیے وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے،  جو ادارے کی بھرپور ترقی اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ادارے نے حال ہی میں ایشیا کے لیے مخصوص ایک سیلز ٹیم تشکیل دی ہے اور ٹول فری فون نمبرز شامل کیے ہیں جو کوالالمپور میں واقع مخصوص کال سینٹر کے ذریعے اضافی اوقات میں بھی خدمات فراہم کریں گے۔

نیشنل ایئر کارگو کے علاقائی ڈائریکٹر برائے بحر الکاہل حلقہ (پیسفک رم) ایلن وائٹ کا کہنا ہے کہ “یہ سرمایہ کاری ایشیائی مارکیٹ میں ہماری بھرپور ترقی کی بنیاد پر کی گئی ہے جو صرف گزشتہ ایک سال میں تقریبا 50 فیصد بڑھ چکی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ کارپوریٹ وسائل کا یہ تعین ابھرتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں ہمیں سرمایہ کاری کا اچھا بدل فراہم کرے گی۔”

ایشیا میں نیشنل ایئر کارگو کے تمام معاملات کی سربراہی کرنے والے جناب وائٹ نئی سيلز ٹیم کو ہدایات دیں گے۔ بھارت میں سیلز کی کوششوں کی قیادت کرنے کے لیے ہری سبرامنیم کو دبئی سے ایک مرتبہ پھر بھارت میں متعین کیا گیا ہے۔ ہریاتی نوردن کو کمرشل اور چارٹر مارکیٹوں میں سیلز کی کوششوں میں مدد کے لیے حاصل کیا گیا ہے اور وہ کوالالمپور میں تعینات ہوں گے۔ نئی سیلز ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں والٹر ایڈورڈز بطور بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر اور کیکو ٹاکاٹسو بطور اکاؤنٹ ایگزیکٹو شامل ہیں جو جاپان میں مقیم ہوں گے۔ مارتھا چنگ کو بطور سیلز سپورٹ ایگزیکٹو حاصل کیا گیا ہے اور وہ سیول، کوریا میں تعینات ہوں گی جہاں وہ مقامی نیشنل ایئر کارگو دفتر کا انتظام سنبھالیں گی اور ملک کے شپنگ صارفین کو تمام خدمات فراہم کریں گی۔

نیشنل ایئر کارگو نے ایک ٹول فری نمبر پروگرام بھی جاری کیا ہے تاکہ اُن صارفین کو مزید سہولت مل سکے جنہیں پک اپ ڈلیوری کے لیے ٹرانسپورٹ کے جدول کی ضرورت ہے۔ نئے نمبروں پر کال کوالالمپور میں کال سینٹر کو منتقل کر دی جائے گی۔ یہ کال سینٹر تربیت یافتہ عملے پر مشتمل ہوگا جو مختلف زبانوں میں کالز وصول کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ یہ ٹول فری نمبر شپنگ کی شیڈولنگ، ڈلیوریز کو ٹریک کرنے یا ادارے کی کئی فریٹ فارورڈنگ خدمات میں سے کسی کو استعمال کرنے کے لیے ایشیا بھر میں نیشنل ایئر کارگو سے رابطے کی سہولت دیں گے۔

ٹول فری نمبرز یہ ہیں:

– جاپان: 010 800 6860 4655

– کوریا: 001 800 6860 4655

-بھارت: 000 800 600 1152

-فلپائن: 00 800 6860 4655

-سنگاپور: 800 6860 4655

-تھائی لینڈ: 001 800 6860 4655

وائٹ نے گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ایشیا میں اپنے نقوش کو مزید پھیلانے کے لیے ان وسائل کی شمولیت پر بہت خوش ہیں اور ہماری نظریں اس متحرک مارکیٹ میں مستقل ترقی کرنے پر مرکوز ہیں۔”

نیشنل ایئر کارگو کے بارے میں

1991ء سے قائم نیشنل ایئر کارگو کئی عسکری و صنعتی صارفین کو اعلیٰ معیار کی اور موثر فریٹ فارورڈنگ خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ مخصوص ہوائی جہازوں کے ذریعے ایئر لفٹ آپریشنز کرتا ہے جو 4 ٹن سے 250 ٹن تک وزن کو دنیا بھر میں لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.nationalaircargo.com۔

نیشنل ایئر لائنز کے بارے میں

1985ء میں قائم ہونے والی نیشنل ایئر لائنز اِس وقت 45 ٹن کی گنجائش کے حامل تین طویل فاصلے تک جانے والے بین البراعظمی جیٹ فریٹرز چلا رہا ہے۔ نیشنل ایئر لائنز کا صدر دفتر یپسلانٹی، مشی گن میں واقع ہے اور وہ جدول کے مطابق اور آن ڈیمانڈ کارگو چارٹر سروسز چلاتی ہے۔

روابط:

بین رابرٹس/ارل ویلز

e3communications

+1-716-854-8182

ذریعہ: نیشنل ایئرکارگو

رابطہ: بین رابرٹس یا ارل ویلز، دونوں برائے  e3communications،

+1-716-854-8182

Leave a Reply

Scroll To Top