Home / General / نوٹور مٹسوبشی کارپوریشن کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے ذریعے کھاد کی پیداوار میں اضافےکے لیے تیار

نوٹور مٹسوبشی کارپوریشن کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے ذریعے کھاد کی پیداوار میں اضافےکے لیے تیار

لاگوس، نائیجیریا، 24 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

نیم-صحراوی افریقہ میں واحد یوریا کھاد کارخانے کے مالک نوٹور کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ (نوٹور) نے اونے، ریورز  ریاست، نائیجیریا میں موجودہ تنصیب میں امونیا، یوریا اور دیگر پیٹروکیمیکلز کی تیاری کے لیے ٹوکیو، جاپان میں  مٹسوبشی کارپوریٹ صدر دفاتر میں مٹسوبشی کارپوریشن کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

مٹسوبشی کارپوریشن ایک عالمی مکمل کاروباری ادارہ ہے جو صنعتی مالیات، توانائی، دھاتوں، مشینری، کیمیکلز، فوڈز اور ماحولیاتی کاروبار سمیت تقریبا ہر صنعت میں کاروبار بناتا اور چلاتا ہے۔

منصوبے میں 1700 میٹرک ٹن روزانہ (ایم ٹی/روزانہ) امونیا، 3 ہزار ایم ٹی/روزانہ یوریا اور 1500 ایم ٹی/روزانہ دیگر پیٹروکیمیکلز کی پیداواری صلاحیت کے حامل ایک مکمل کارخانہ کمپلیکس کی تعمیر بھی شامل ہوگی۔

منصوبے کی پری-ایف ای ای ڈی تیار کرنے کے لیے جاپان میں مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز (MHI) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ امکان ہے کہ ابتدائی کام، (بشمول ایف ای ای ڈی) 2013ء کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہو جانا چاہیے۔ ابتدائی کاموں کے مرحلے کے بعد انجینئرنگ، حصول اور تعمیرات (EPC) کے 36 مہینوں کا آغاز ہوگا۔ نیا کارخانہ، موجود گیس تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے ساتھ “براؤن-فیلڈ” پر تعمیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ممکنہ طور پر 2016ء تک پیداوار کا آغاز کرے گا۔

نوٹور نے امونیا کی کمرشل مقدار کی پیداوار اپریل 2010ء میں اپنے گرینولر یوریا کی 3 لاکھ میٹرک ٹن (ایم ٹی)/سالانہ امونیا اور 5 لاکھ ایم ٹی/سالانہ یوریا گنجائش کے حامل کارخانے میں جنوری 2010ء  میں شروع کی تھی۔ آج، ادارے نے ریفربشمنٹ اور آپریشنل ایکسی لینس پروگرام کے ذریعے اپنی شناخت بننے والی گنجائش حاصل کر لی ہے۔ ایک ڈی بوٹل نیکنگ مشق سہ ماہی 4، 2013ء میں ہوگی جو امونیا کی سالانہ پیداوار کو مزید بڑھاتے ہوئے 4 لاکھ 30 ہزار ایم ٹی اور یوریا کی پیداوار کو 7 لاکھ 50 ہزار ایم ٹی تک پہنچا دے گی۔

ثابت شدہ عالمی معیار کی ٹیکنالوجیز امونیا، دیگر پٹرو کیمیکلز، یوریا سنتھسس اور یوریا گرینولیشن عمل کاری کے لیے عالمی معیار کی ٹیکنالوجیز نافذ کی جائیں گی۔ منصوبہ زبردست ماحولیاتی فوائد کا حامل ہے۔ نائیجیریا میں اس وقت بہت زیادہ پائی جانے والی قدرتی گیس، کو ان کیمیائی مادوں کی پیداوار کے لیے بطور خام مال استعمال کیا جائے گا۔ مشترکہ یوریا و پیٹرو کیمیکلز پلانٹ منصوبہ زیادہ ماحول دوست ہونے کا اضافی فائدہ رکھے گا کیونکہ عمل کاری سے پیدا ہونے والے اضافی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پٹرو کیمیکلز کی پیداوار میں مزید استعمال کیا جائے گا۔ کارخانہ تقریبا ایک ہزار براہ راست ملازمتیں تخلیق کرے گا اور ملک بھر میں 10 ہزار 500 بالواسطہ ملازمتیں فراہم کرے گا۔ 20 لاکھ سے زائد کسسان کھادوں تک رسائی رکھیں گے جس کا مطلب فصلوں میں دس-گنا اضافہ ہو سکتا ہے جو نائیجیریا کے جی ڈی پی میں 300 بلین نائیرا سے زائد کا حصہ ڈالیں گے۔

ذریعہ: نوٹور کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ

رابطہ: کیرولین اوکافور، سربراہ، کارپوریٹ کمیونی کیشنز،  caroline.okafor@notore.com؛ این گوزی ایم با، کارپوریٹ کمیونی کیشنز،  Ngozi.mba@notore.com، +234-1279-808182

Leave a Reply

Scroll To Top