Home / Business & Finance / مسلم طرز زندگی کی معلومات، مواد، برادری اور تجارت کا پہلا عالمی مارکیٹ پلیٹ فارم Zilzar.comمنظرعام پر آ گیا

مسلم طرز زندگی کی معلومات، مواد، برادری اور تجارت کا پہلا عالمی مارکیٹ پلیٹ فارم Zilzar.comمنظرعام پر آ گیا

دبئی، متحدہ عرب امارت، 29 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — 2.5 ٹریلینڈالرزکی مسلم صارفین کی مارکیٹ کو ہدف بنانے والے معلومات، مواد، برادری اور تجارت کے لیے دنیا کے پہلا عالمی مسلم طرز زندگی مارکیٹ پلیٹ فارم Zilzar.com (زلزار) کا افتتاح کردیا گیا، جو 10 ویں اسلامی اقتصادی فورم میں ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری محمد نجیب تن عبدلرزاق نے کیا۔

زلزار مسلم طرز زندگی کے لیے بی2بی اور بی 2سی عالمی معلوماتی، مواد، برادری اور تجارتی ایک پلیٹ فارم ہے جو آٹھ زمروں پر مشتمل ہے: 1.1 ٹریلین ڈالرز حلال خوراک/مشروبات، 1.4 ڈالرزٹریلین اسلامی مالیات، 224 بلین ڈالرزملبوسات/فیشن، 151 ارب کی میڈیا/تفریح، 137 بلین ڈالرزکی سیر/سیاحت، 70 بلین ڈالرزکی ادویات سازی، 26 بلین ڈالرز کی آرائش و زیبائش اور 15 بلین ڈالرز کی نقل و حمل، 2012ء کے سرمائے کے اخراجات کی بنیاد پر۔

مسلم طرز زندگی کی مارکیٹ، جو 57 مسلم ممالک کی 2.0 ارب کی آبادی، مع مسلم دنیا سے باہر مقیم 100 ملین کے مسلمانوں  کا احاطہ کرتی ہے، جو فی کس آمدنی کو بڑھانے کے لیے بیرونی ماحول، انٹرنیٹ اور موبائل فون رسائی اور تجارت کے ساتھ ترقی کے مواقع کی نمائندہ ہے۔

زلزار نے دنیا بھر میں پھیلے چھوٹے و درمیانے حجم کے اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے مارکیٹ کی بنیاد پر حل شناخت کیا ہے جو وسائل کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں لیکن بین الملکی مارکیٹوں میں توسیع کے ذریعے  آگے بڑھنے، نئی مارکیٹوں اور صارفین اور اپنے جیسے خریداروں تک رسائی حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں جو صرف ساکھ رکھنے والے اور مستند فروخت کنندگان سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

زلزارصارفین کے لیے جدید ای-اطلاعات، معلومات اور مواد، ٹیکنالوجی اور افادیت کے معیارات کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جیسا کہ سادہ ڈیزائن اور رسپانسو لے آؤٹس۔ معروف سوشل نیٹ ورک سائٹس کی طرح خریدار اور فروخت کنندگان ایک دوسرے کو فالو کرسکتے ہیں اور کبھی کسی معاملے کو کھو نہیں سکتے، جو اسے دنیا کا پہلا تجارتی سوشل نیٹ ورک بناتا ہے۔

موبائل پر زبردست توجہ کے ساتھ زلزارخریداروں اور فروخت کرنے والوں دونوں کے لیے تجارتی ایپس فراہم کرے گا جو دونوں کے لیے فوری پیغام کاری کے حلوں سے لیس ہوں گی۔ پیغام کاری حل خریدار کی فہرست میں شامل ہوگا جو چیٹ کے اندر رہتے ہوئے تجارت کے آغاز کی سہولت دے رہا ہے۔ دیگر اہم خصوصیات میں شامل ہیں:

زلزارخریداروں اور فروخت کنندگانکے لیے ادائیگی کی خدمات پیش کرے کی خاطر ماسٹرکارڈورلڈوائیڈ کے ساتھ شراکت داری کرچکا ہے، جو مارکیٹ کے لیے حفاظت، بھروسہ اور سہولت پیش کرتا ہے۔

داتو ڈاکٹر وسیہر حسن عبد الرزاق، چیئرمین زلزار، نے کہا کہ “زلزار زیادہ مرکزی اور قابل رسائی آن لائن مرکز اور ون-اسٹاپ شاپ فراہم کرکے دونوں فریقین کی ضروریات کو پورا کرے گا جہاں مصنوعات دنیا بھر میں محفوظ اور معیاری انداز میں مارکیٹ کی جاسکتی ہیں۔

ذریعہ: Zilzar.com

Leave a Reply

Scroll To Top