Home / Technology / ما نچسٹر یونائیٹڈ کی زونگ کے ہمراہ پاکستان کی موبائل مارکیٹ میں آمد

ما نچسٹر یونائیٹڈ کی زونگ کے ہمراہ پاکستان کی موبائل مارکیٹ میں آمد

نئی تین سالہ شراکت پاکستان میں موجود شائقین کو اولڈ ٹریفرڈ سے قریب کرے گا

کراچی 25 اکتوبر 2011: مانچسٹر یونائیٹڈ نے پاکستان کی صف اول کی موبائل ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک زونگ کے ساتھ شراکت کے تین سالہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اس معاہدے کی بدولت کلب کے پاکستان میں موجود تقریباََ ایک کروڑ مداحوں کو اسکور کئے گئے تمام گولز دیکھنے کا موقع ملنے کے ساتھ ساتھ خصوصی انٹرویوز،خبروں اور کلب کے دیگر معاملات تک رسائی ملے گی اور یہ مداح پہلے کے مقابلے میں اولڈ ٹریفرڈ سے زیادہ قریب تر ہو جائیں گے۔

Zong and United

اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کمرشل ڈائریکٹر رچرڈ آرنلڈ نے کہا ’’زونگ پاکستان میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا بہترین شراکت دار ہے۔یہ نسبتاََ ایک نئی کمپنی ہے جس کا عزم خود کو ملک کی ایک اہم کمپنی کے طور پر منوانا ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت زونگ کو زیادہ نمایاں کرے گی اور کلب کو پاکستان میں موجود اپنے لاکھوں مداحوں سے براہ راست رابطہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

اپنے دنیا بھر میں موجود مداحوں سے رابطے کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کا استعمال ہماری کمرشل حکمت عملی کا اہم حصہ ہے اور ہم اس شراکت کے باعث ملنے والے مواقع کے بارے میں بہت پرُ جوش ہیں۔‘‘

مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجرسر ایلکس فرگوسن نے کہا ’’ جو طریقہ کار کلب دنیا بھر میں موجود اپنے لاکھوں مداحوں تک رسائی کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اپناتا ہے وہ نہایت غیر معمولی ہے۔زونگ کا کردارپاکستان میں موجود مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداحوں تک کلب کا جوش و جذبہ پہنچانے میں نہایت اہم ہوگا ۔

رضوان اختر،ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ اور پروموشن زونگ نے کہا ’’ یہ پاکستان میں ہونے والی اپنی نوعیت کی منفرد شراکت داری ہے اور زونگ کا مانچسٹر یونائیٹڈ جیسے عظیم کلب کے ساتھ شراکت کا یہ اقدام عروج،ترقی اور کامرانی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔آنے والے عظیم لمحات کے لئے ہم متحد ہیں تمام مواقع اور کامیابیوں کو ایک ساتھ منانے کے لئے۔ آج ہم ایک ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں ‘‘

زونگ،چائنا موبائل پاکستان کے چیف فائننشل افسر Feng Tuixian نے کہا ’’ ہم 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد صارفین کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور خود کو لوگوں کی زندگیوں کے ایک اہم جز سمجھتے ہیں ۔ہم جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو ان کے کاروبار اور دفاتر میں معاونت فراہم کرتے ہیں ،دوستوں اور خاندانوں میں قربت پیدا کرتے ہیں ،تفریح اور فرصت کے اوقات بہتر طور پر گذارنے کا موقع دیتے ہیں ۔، ہم مانچسٹر یونائیٹڈ کے بہترین رہنے کے عزم کا حصہ ہیں ۔مجھے یقین ہے یہ نئے آغاز کی جانب ایک اہم قدم ہے۔‘‘

ایڈیٹرز کے لئے

زونگ پاکستان کے لوگوں کی زندگیوں کا ایک اہم جز ہے ۔اس کا عزم لوگوں کو تقویت دینا اور ان کی خدمت کرنا جدید ٹیکنالوجی فراہم کر کے جو آج کے تیز رفتار دور اور بدلتی ہوئی ثقافت کی مناسبت سے ہو۔ جدت اور صارف کی قوت خرید زونگ کی اولین ترجیح ہے اس کے ساتھ ا ضافی معلوماتی اور تفریحی سہولیات بھی صارفین کو دستیاب ہیں۔جدید سسٹم اور دیگر سہولیات کی فراہمی سے زونگ اپنے صارفین کو بہترین دستیاب موبائل انٹرنیٹ بنڈل دے رہا ہے جو ملک میں موجود کوئی اور ٹیلی کا آپریٹر فراہم نہیں کر رہا اور صارفین کے لئے یہ ایک نہایت اچھوتا تجربہ ہے۔ زونگ کا بنیادی مقصد صارفین کو ٹیرف اور گنجا ئش کے مسائل سے آزاد ی دے کر رابطے کی سہولت فراہم ۔زونگ عالمی معیار کی کمیونیکیشن،بہتر سمت متعین کرنے والی کسٹمر سروسز اور بلا مقابلہ پیش کی جانت والی مصنوعات کی معاونت کا حامل ہے۔

عامر پاشا ۔ زونگ کیرین شاٹبولٹ ۔ مانچسٹر یو نایئٹڈ
0312-5555111 +4 4(0) 16 9128 868 1
سرفراز احمد ۔ ایشیاٹک پبلک ریلیشنز
0314-2006706

Leave a Reply

Scroll To Top