Home / General / مالدیپ کے صدر کی جانب سے دولت مشترکہ سے وابستگی کی ازسر نو تصدیق

مالدیپ کے صدر کی جانب سے دولت مشترکہ سے وابستگی کی ازسر نو تصدیق

مالے، مالدیپ، 9 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

صدر وحید کل دولت مشترکہ کے خصوصی سفیر سر ڈان میک کینن کا مالے، مالدیپ میں خیر مقدم کر رہے ہیں، جو مالدیپ کی دولت مشترکہ کی رکنیت سے وابستگی، دولت مشترکہ وزارتی ایکشن گروپ (CMAG) اور اپنے گزشتہ دورے کے بعد سے تصفیہ طلب مسائل پر تعمیری گفتگو کے لیے حکومت کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

صدر وحید مذاکرات میں تصدیق کریں گے کہ مالدیپ کا مستقبل دولت مشترکہ سے وابستہ ہے اور سر ڈان اور وسیع تر  دولت مشترکہ خاندان کو اس امر کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔

حکومت مالدیپ گزشتہ مذاکرات کے بعد دولت مشترکہ کے ساتھ اپنی ساخت کے حوالے سے کمیٹی آف نیشنل انکوائری کے ساتھ پیشرفت کرنا چاہتی ہے۔ سی این آئی فروری 2012ء میں قیادت کی تبدیلی کی تحقیقات کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

مالدیپ کی حکومت فروری 2012ء میں صدر وحید کے عہدۂ صدارت سنبھالنے کے بعد سے دولت مشترکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

سر ڈان کے ساتھ ملاقات سے قبل گفتگو کرتے ہوئے صدر وحید نے کہا کہ:

“میری نظریں سر ڈان میک کینن کے ساتھ تعمیری گفتگو پر مرکوز ہیں۔ میں سر ڈان کو بتاؤں گا کہ بحیثیت حکومت ہم دولت مشترکہ کے ساتھ مکمل طور پر وابستہ ہیں اور اس حوالے سے CMAG سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔”

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

مسعود عماد

میڈیا سیکرٹری

ایوان صدر

مالے، مالدیپ

موبائل: +960-777-4018

ای میل: Masood.imad@po.gov.mv

masoodimad@gmail.com

ذریعہ: جمہوریہ مالدیپ

Leave a Reply

Scroll To Top