Home / Entertainment / لائیڈز بینکنگ گروپ ایشیا کی نمایاں بین الاقوامی شخصیات کو اعزاز دے گا

لائیڈز بینکنگ گروپ ایشیا کی نمایاں بین الاقوامی شخصیات کو اعزاز دے گا

لندن، انگلینڈ، 18 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        لائیڈز بینکنگ گروپ سب سے پہلے ایشین ایوارڈز میں کاروباری اور انسان دوستی کے اعزازات کا اسپانسر ہوگا

–        ایشین ایوارڈز لندن میں 26 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

کاروباری دنیا کے کامیاب ترین ایشیائی باشندوں میں سے چند کو پہلے ایشین ایوارڈزکے موقع پر نوازا جائے گا۔ ایونٹ 26 اکتوبر کو لندن کے گروسوینور ہاؤس ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا اور فنون، عام زندگی اور کاروباری شعبے سے وابستہ افراد ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ لائیڈز بینکنگ گروپ کاروباری اعزازات  کی دو اہم اقسام کا اسپانسر ہوگا: سال کا بہترین کاروباری رہنما اور سال کا ہمدرد انسان۔

لیوڈز بینکنگ گروپ کے ہول سیل گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹریوٹ ٹیٹ نے کہا کہ “ہم ملک کے کامیاب ایشین کاروباروں اور شخصیات میں سے کچھ کے ساتھ شراکت داری میں کام کر چکے ہیں اور اس کامیابی کے جشن میں شریک ہو کر کمیونٹی کی تعظیم کرنے پر مسرور ہیں ۔”

“ایشین ایوارڈز میں ہماری اسپانسرشپ اسے چلانے والے کاروباروں اور شخصیات کو مدد فراہم کرنے کی ہماری طویل المعیاد ذمہ داری اور ایشین کمیونٹی کے ساتھ شراکت داری میں کام کرنے کا حصہ ہے ۔ یہ ضروری ہے کہ ایسی کامیابی کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اسی وجہ سے ہم اس نئے ایوارڈز کا حصہ ہونے پر بہت خوش ہیں ۔”

ایشین ایوارڈز میں کاروبار، فنون، سینما، موسیقی اور کھیلوں کی بہترین شخصیات کو نوازا جائے گا ۔

لائیڈز بینکنگ گروپ کے ایشین مارکیٹس ڈائریکٹر نے کہا کہ “ہم پورے برطانیہ میں کاروباروں کو مدد فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں اور ہمارے بہت سے برٹش ایشین کاروباروں کے ساتھ مضبوط رشتے ہیں۔ ہم اس کمیونٹی کے فروغ کے لئے اپنی خدمات پر فخر کرتے ہیں– ہماری ایشین اسپیشلسٹ ویلتھ ٹیم اور ہماری اسلامک فنانس مصنوعات اس کی صرف دو مثالیں ہیں۔ اس جیسے ایوارڈز برٹش ایشین کمیونٹی کی جاری کامیابیوں کا لطف اٹھانے کی قدر افزائی کرنے کا ایک موقع ہے ۔”

کنگ فشر کے مالک وجے مالیا، کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اور دو آسکر جیتنے والے اے آر رحمان اس ایوارڈز میں شریک ہوں گے۔ ایونٹ کے لیے اپنی سپورٹ ظاہر کرنے والی نمایاں برٹش شخصیات میں فلم ڈائریکٹر گورندر چڈھا اور لارڈ ایلن شوگر شامل ہیں، جو اسے حالیہ سال شروع ہونے والے کامیاب ترین ایوارڈز میں سے ایک بنا دے گی۔

فاتحین کا انتخاب بیرونیس ورما آف لیسٹر کی سربراہی میں آزاد ججوں کے پینل کرے گا۔

ہدایات برائے مدیران:

1۔ مزید معلومات اور ٹکٹ کی خریداری کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.theasianwards.com۔ لائیڈز بینکنگ گروپ کے بارے میں معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.lloydsbankinggroup.com۔

2۔ ایشین ایوارڈز 11 زمروں بشمول کاروبار، انسان دوستی، تفریح، تہذیب اور کھیل میں مثالی کارنامے انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گا اور  اعزاز سے نوازے گا، یہ ایوارڈز بھارت، پاکستان، سری لنکا یا بنگلہ دیش میں پیدا ہونے (یا براہ راست خاندانی تعلق رکھنے والے ) ہر شخص کے لیے کھلے ہیں ۔

3۔ بیرونیس ورما آف لیسٹر کی سربراہی میں قابل تعظیم افراد پر مشتمل آزاد ججوں کے پینل کے ذریعے نامزدگیوں کی مختصر فہرست منتخب کی جائے گی۔  فاتحین کی منظوری تجربہ کار ججوں کے دوسرے گروپ کے ذریعے کی جائے گی، جن کی قیادت بھی لیڈی ورما کریں گی۔

4۔ لائیڈز بینکنگ گروپ 19 جنوری 2009ء کو قائم ہوا ۔ گروپ نومولود سے لے کر اہم کارپوریشنز تک دس لاکھ سے زائد کاروباری صارفین کا حامل ہے اور 3 کروڑ سے زائد ذاتی صارفین رکھتا ہے۔ لائیڈز بینکنگ گروپ اثاثہ جات، محفوظات، ذاتی قرض، کریڈٹ کارڈز اور گروی رکھنے کی سہولت فراہم کرنے والا برطانیہ کا نمایاں ادارہ ہے۔

5۔ تقریب 26 اکتوبر 2010ء کو گروسوینور ہاؤس ہوٹل  میں منعقدکی جائے گی اور یونائیٹڈ بزنس میڈیا اور تاجر پال ساگو کا ایک اشتراک ہے۔ ایوارڈ باضابطہ خیرات کے ذریعے سیو دا چلڈرن کی بھی مدد کرے گا۔

6۔ 11 زمرے یہ ہیں:

–        سال کا کاروباری رہنما

–        سینما میں نمایاں کارنامہ

–        سال کا انٹرپرینیئر

–        موسیقی میں نمایاں کارنامہ

–        عرصہ حیات کارنامہ ایوارڈ

–        کھیلوں میں نمایاں کارنامہ

–        آرٹ اور ڈیزائن میں نمایاں کارنامہ

–        ٹیلی ویژن میں نمایاں کارنامہ

–        لوگوں کے پسندیدہ ایوارڈ

–        سال کا ہمدرد انسان

–        عوامی خدمت ایوارڈ

ذریعہ: یونائیٹڈ بزنس میڈیا اینڈ ایشین ایوارڈز لمیٹڈ

Leave a Reply

Scroll To Top