Home / General / فلیوک بایومیڈیکل نے ESA615 دستی خود کار الیکٹرک سیفٹی اینالائزر جاری کر دیا

فلیوک بایومیڈیکل نے ESA615 دستی خود کار الیکٹرک سیفٹی اینالائزر جاری کر دیا

ایوریٹ، واشنگٹن، 16 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

فلیوک بایومیڈیکل نے آج اپنے سفری فیلڈ-سروس ٹیسٹرز میں اک نئے اضافے کا اعلان کیا ہے جو ایک نیا خودکار، کثیر افعال انجام دینے والا ESA615 الیکٹرک سیفٹی اینالائزر ہے۔ اب طبی آلے کے معیار اور حفاظت کے ماہرین اس آل-ان-ون خودکار ٹیسٹ آلے کے استعمال سے منٹوں میں جدید ترین حفاظتی معیارات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120130/SF43337LOGO-b)

ESA615 بلٹ-اِن معیاری تجربات کے سلسلے کا حامل ہے تاکہ ہر تجربہ فوری طور پر بالکل درستگی سے پاس/فیل اشارے کے نتائج دے۔ یہ نئے

IEC62353 (VDE751)، IEC60601-1 (دوسرے و تیسرے ایڈیشنز)، ANSI/AAMI ES-1، NFPA-99 اور AS/NZS 3551 معیارات کے تجربے کرتا ہے۔ نہ صرف یہ جدید ترین عالمی معیارات کے تجربے کرتا ہے بلکہ صارفین انگریزی، فرانسیسی، جرمنی، ہسپانوی، اطالوی اور پرتگیزی میں انٹرفیس بھی کر سکتے ہیں۔

بلٹ-اِن آٹومیشن کے ساتھ مکمل خودکار ٹیسٹنگ اور برقی تحفظ کے تجربات کو دستاویزی شکل دینے کے لیے کسی لیپ ٹاپ کی ضرورت نہیں ہے۔ فوری ڈیٹا انٹری اور غلطیوں سے پاک رپورٹنگ ٹیسٹ کا دورانیہ کم کرتی ہیں اور ٹیسٹ نتائج کے معیار کو بہتر بناتی ہیں یوں ڈیٹا مینجمنٹ آسان بن رہی ہے۔

فلیوک بایومیڈیکل کی پروڈکٹ مارکیٹنگ مینیجر شیریں کھنا وضاحت کرتی ہیں کہ “ESA615 بلٹ-اِن خودکار ٹیسٹنگ کو آپ کی ہتھیلی پر لے آتا ہے۔ ESA615 کام کو درست، تیز،آسان ترین انداز میں اور ماضی سے کہیں زیادہ بہتر معیار کے ساتھ مکمل کر کے ایک غیر معمولی قدر فراہم کرتا ہے۔ “

نئے ESA615 الیکٹرک سیفٹی اینالائزر، عالمی برقی حفاظت کے معیارات، پروڈکٹ کے مظاہرے/تربیتی مواد، اور فلیوک بایومیڈیکل کے برقی سیفٹی ٹیسٹرز کی مکمل رینج کے لیے ملاحظہ کیجیے www.flukebiomedical.com/ESA۔

ESA615 امریکہ میں فی الوقت فروخت کے لیے دستیاب نہیں کیونکہ یہ ایف ڈی اے 510 (کے) کا انتظار کر رہا ہے۔

فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں

فلیوک بایومیڈیکل صحت کے شعبے کے لیے تجربے و پیمائش کے آلات اور خدمات فراہم کرنے والا ایک معروف عالمی ادارہ ہے۔ ہم عالمی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جدید حل فراہم کرنے میں مہارت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ ہم بایومیڈيکل انجینئرنگ، معیار کو یقینی بنانے والے ٹیکنیشنز،طبی طبیعیات کے ماہرین، ماہرین سلعیات (سرطان کے ماہر) اور تابکاری-حفاظت ماہرین کے لیے خدمات فراہم کرتے ہیں اور صحت و حفاظت کے ماہرین کے لیے وسیع پیمانے پر حل فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کا دائرہ مستقل بڑھاتے  رہے ہیں۔ فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے  www.flukebiomedical.com۔

مزید معلومات کے لیے

مینڈی ایلن

مارکیٹنگ کمیونی کیشنز مینیجر

(425) 446-5494

mandy.allen@flukebiomedical.com

Leave a Reply

Scroll To Top