Home / Aviation / فلائی دبئی نے روشنیوں کے شہر کراچی کو اپنی نئی منزل قرار دے دیا

فلائی دبئی نے روشنیوں کے شہر کراچی کو اپنی نئی منزل قرار دے دیا

دبئی، متحدہ عرب امارات، 5 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دبئی کی پہلی سستی ایئر لائن فلائی دبئی (flydubai) نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی دارالحکومت کراچی کے لیے پرواز کے اعلان کے ساتھ اپنے نیٹ ورک کو تیزی سے پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

(تصویر:  http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100503/389660)

آج ہونے والا یہ اعلان گزشتہ چار ہفتوں کے دورانیے میں ایئر لائن کی جانب سے چھٹے نئے روٹ کا اعلان ہے، جو فلائی دبئی کے بڑھتے ہوئے روٹ نیٹ ورک کو 19 مقامات کے لیے پروازوں تک پہنچا رہا ہے۔

پاکستان متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے کئی پاکستانیوں کا گھر ہے اور کراچی، جسے عام طور پر روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے، کے لیے سستی پروازیں دوستوں اور اہل خانہ سے بار ہا ملنے کا ایک بہت شاندار موقع ہیں۔ فلائی دبئی 21 جون سے جنوبی ایشیا کے اس پاکستانی شہر کے لیے روزانہ پروازیں شروع کرے گا اور تمام  ٹیکسز اور  سفری سامان کے ایک تھیلے کی اجازت کے ساتھ ایک جانب کا کرایہ 300 اماراتی درہم ہوگا۔

کراچی ملک کے بڑے تجارتی اداروں کا گھر اور مالیاتی، صنعتی و تجارتی شعبوں کا مرکز ہے۔ کم پیچیدہ، کم تھکانے والے اور کم خرچ کاروباری سفر کا موقع فراہم کرنے کی بڑے پیمانے پر طلب پیدا ہونے کا امکان ہے۔

فلائی دبئی کے سی ای او غیث الغیث نے کہا کہ فلائی دبئی کی توسیع میں کراچی ایک اہم کردار ادا کرے گا اور امارات میں کام کرنے والے پاکستانی تارکین وطن کے لیے یہ ایک بہت اہم فرق پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ “اس وقت امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے اور ان کو اپنے گھر جانے کے لیے سفر کا اضافی موقع دینا ایک اچھی خبر ہے۔ ہم لوگوں کے ایک دوسرے کے قریب لانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور بلاشبہ ہم کراچی کے روٹ کو بہت زیادہ مصروف ہوتا دیکھ سکتے ہیں۔”

الغیث نے مزید کہا کہ “پاکستان پہلے ہی متحدہ عرب امارات کا بہت قریبی تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں کے درمیان مزید تجارتی تعلقات کے مواقع ہمیشہ موجود ہیں۔ لوگوں کو نئی دوستیوں میں جوڑنے، نئے مقامات اور نئی ثقافتوں کا دورہ کرنے، نئی منزلوں کو دیکھنے اور، چاہے کاروباری ہوں یا لطف اندوزی دونوں کے لیے،  نئے تعلقات سے لطف اندوز ہونے کے لیے فلائی دبئی کے روٹس کو استعمال کرنا ہمارے مقاصد میں سے ایک ہے۔

متحدہ عرب امارات بذریعہ بینکنگ چینلز پاکستان کا غیر ملکی زر مبادلہ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ 2009ء کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 6 ارب ڈالرز (22.04 ارب درہم) ہے، جو متحدہ عرب امارات کو پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بناتا ہے۔

FZ333 اتوار سے جمعرات تک 0815 کو روانہ ہوگی اور کراچی میں 1125 پر پہنچے گی۔ واپسی کی فلائٹ، FZ334، کراچی سے 1210 پر روانہ ہوگی اور دبئی میں مقامی وقت کے مطابق 1320 پر پہنچے گی۔ جمعہ اور ہفتے کو FZ333 دبئی سے 1135 پر روانہ ہوگی اور کراچی میں 1445 پر پہنچے گی۔ واپسی کی فلائٹ، FZ334، کراچی سے 1530 کو روانہ ہوگی اور دبئی کے مقامی وقت کے مطابق 1640 پر پہنچے گی۔

دبئی سے کراچی کے لیے ایک طرف کا کرایہ 300 اماراتی درہم سے شروع ہوگا، اور یہ ٹکٹ بدھ، 5 مئی، سے ویب سائٹ (http://www.flydubai.com)، کال سینٹر (04 301 0800) اور ٹریول ایجنٹوں سے خریدے جانے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

فلائی دبئی کی آپریشنل منازل میں بیروت-لبنان، عمان-اردن، دمشق اور حلب-شام، اسکندریہ مصر اور جبوتی-افریقہ، دوحہ-قطر، باکو-آذربائیجان، خرطوم-سوڈان، بحرین، کھٹمنڈو-نیپال، مسقط-عمان اور کویت شامل ہیں۔ ایئر لائن جلد اسیوط اور لکسور-مصر، استنبول-ترکی، کابل-افغانستان اور لطاکیہ-شام کے لیے اپنی خدمات کا آغاز کرے گی۔

فلائی دبئی کا معیار بالکل سادہ ہے، کہ صارفین صرف اُن خدمات کی قیمت ادا کریں جو وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ٹکٹ کی قیمت میں تمام ٹیکسز اور فی مسافر ایک دستی سفری تھیلے کا سامان اٹھانے کی سہولت شامل ہے، جو 10 کلو تک کا ہو۔

مسافروں کو سہولت حاصل ہوگی کہ وہ 32 کلو تک کے سامان کے حامل  تھیلے کے لیے 60 اماراتی درہم کا اور دوسرے تھیلے کے لیے 150 اماراتی درہم کا چیکڈ-ان بیگیج خرید سکیں، البتہ یہ دستیابی پر منحصر ہوگا۔ ہوائی اڈے پر بھی چیکڈ بیگیج دستیابی پر منحصر ہوگا اور مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی جگہ حاصل کرنے کے لیے پہلے ہی آن لائن بک کروا لیں، کیونکہ پہلے سے خریدے گئے بیگیج ہی کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔

محض 5 اماراتی درہم کی معمولی قیمت کی ادائیگی مسافروں کو نشست کے انتخاب اور محض 100 اماراتی درہم کی ادائیگی اضافی لیگ روم پوزیشنز کی سہولت دیتی ہے۔ بکنگ معمولی ادائیگی کے ذریعے تبدیل کی جا سکتی ہیں، جس میں کرایوں میں کوئی تبدیلی شامل ہے جبکہ کھانے کا پینے کی اشیاء جہاز پر خریدی جا سکتی ہیں۔

فلائی دبئی دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی شمالی جانب کے جدید اور بہتر ٹرمینل 2 سے اپنی پروازیں آپریٹ کرتا ہے۔

فلائی دبئی کے بارے میں

مارچ 2008ء میں 250 ملین اماراتی درہم کے ابتدائی سرمائے سے قائم ہونے والی فلائی دبئی دبئی شہر کی پہلی کم خرچ ایئر لائن ہے۔ حکومت دبئی کی ملکیت یہ ایئرلائن مسافروں کو خدمات پیش کر کے اور مختلف منزلوں کے لیے  سستے فضائی رابطے فراہم کر کے دبئی شہر کے تجارتی و سیاحتی شعبے کو مدد فراہم کرے گی۔

فلائی دبئی کے ساتھ، مسافر ایک دستی سفری تھیلا بغیر کسی اضافی ادائیگی کے لے جا سکتے ہیں (زیادہ سے زیادہ وزن 10 کلو) جو 56 سینٹی میٹر ضرب 45 سینٹی میٹر ضرب 25 سینٹی میٹر سے زیادہ کا نہ ہو۔ اگر تھیلا کیبن کی اقتضا پر پورا نہیں اترتا، تو اسے 150 اماراتی درہم کی قیمت پر جہاز میں چیک اِن کر دیا جائے گا۔ محض تھوڑی اضافی قیمت کی ادائیگی سے مسافر ایک بیگ چیک کروا سکتے ہیں۔ ہر خریدا گیا تھیلا 32 کلو تک کا ہو سکتا ہے اور 90 سینٹی میٹر ضرب 75 سینٹی میٹر ضرب 43 سینٹی میٹر سے زیادہ کا نہ ہو۔ اگر مسافر اور زیادہ لینا چاہتے ہیں، تو اضافی بیگ خریدے جا سکتے ہیں، لیکن یہ دستیابی پر منحصر ہوگا۔

کم خرچ کاروباری معیار پر قائم فلائی دبئی انتہائی مناسب قیمتوں پر خدمات پیش کرتی ہے۔ اس کی ویب سائٹ (http://www.flydubai.com) صارفین کے لیے ایک اہم مقام ہوگی، ساتھ ساتھ کال سینٹر (+97143010800) اور سفری شراکت دار بھی اہم ہیں۔

ہدایت برائے مدیران

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

زہابیہ موتی والا یا ریما سلمان، پولارس پی آر میں فلائی دبئی پریس آفس، ٹیلی فون: (+9714)-341-5555۔ زہابیہ موتی والا موبائل: (+971)-50-768-9440، ریما سلمان موبائل: (+971)-50-273-4869۔ ای میل: z.motiwala@polaris-me.com یا r.salman@polaris-me.com

یا

ہیتھر ریڈ پاتھ، پی آر مینیجر برائے فلائی دبئی، موبائل: (+971)-50-9508420؛ ای میل: heather.redpath@flydubai.com یا نواف التمیمی، پی آر مینیجر، فلائی دبئی؛ nawaf.tamimi@flydubai.com

ذریعہ: فلائی دبئی

Leave a Reply

Scroll To Top