Home / Technology / فرینڈزٹر نے اپنا کھیل شروع کردیا

فرینڈزٹر نے اپنا کھیل شروع کردیا

فرینڈزٹر نے جنوب مشرقی ایشیا کی سماجی دریافت اور گیمنگ پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کردیا

منیلا، فلپائن، 25 اپریل 2012ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا /

سماجی رابطوں کی اولین سائٹس میں سے ایک فرینڈزٹر نے سماجی دریافت اور گیمنگ پلیٹ فارم کے طور پر اپنے نئے ڈیزائن کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جو صارفین کو منفرد تجربات فراہم کرے گا جس میں تلاش، مواد کی دریافت اور سماجی فعالیت یکجا ہیں۔  برانڈ عہد کے ساتھ   فرینڈزٹر تلاش، نئے دوست بنانے و مصروف رہنے، اور واضح نقطہ نظر کے نئے گیمز کو دریافت کرنے کے جدید راستوں کا حامل ہے۔  نیا صارف انٹرفیس انعامات حاصل کرنے کے لیے متعدد اقسام کے نئے گیمز اور دلچسپ نئے تصورات کی دریافت کے ساتھ بہترین صارف تجربہ فراہم کرتا ہے۔  فرینڈزٹر اپنی افتتاحی تقریب  – فرینڈزٹر فنکشن 27 اپریل کو ایس ایم نارتھ سائبرزون ایکٹویٹی ایریا، منیلا، فلپائن میں پیش کرے گا۔

سال 2002ء میں  دنیا کو ایک سائٹ سے متعارف کروایا گیا جس نے آن لائن برادری کو حقیقی معنوں میں قریب کیا۔ فرینڈزٹر کے آغاز نے ایک نئی ثقافت تخلیق کی جہاں صارفین فی الحقیقت تصاویر، ویڈیوز، ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرسکتے ہیں۔ اب تک کے ایک اور سنگ میل میں ایشیا کی نمایاں ای- پیمنٹ اور ای- لائف اسٹائل فراہم کنندہ  – ایم او ایل گلوبل پی ٹی ای لمیٹڈ (ایم او ایل) 2009ء میں فرینڈزٹر کو حاصل کر کے خطے کی سب سے بڑی آن لائن کمیونٹی بن گئی۔

ایم او ایل گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گنیش کمار بانگا نے کہا کہ “فرینڈزٹر سماجی رابطوں کے شعبے میں پیش قدم ہے اور اس نے دیگر سائٹس کے ظہور کے لئے راستہ ہموار کیا۔ جیسے عالمی گیمز کی برادریوں میں اضافہ ہوا، مسابقت میں رہنے کے لیے فرینڈزٹر کو اپنا منفرد مقام بنانا ضروری ہو گیا۔ فرینڈزٹر کے لاکھوں  صارفین اور استعمال کرنے والوں کی شکل میں موجود بہترین اثاثے کی بنیاد پر ایم او ایل  کو ایک ای – پیمنٹ اور مواد فراہم کنندہ کے طور پر مستحکم کیا، ہم سماجی دریافت اور گیمنگ پلیٹ فارم بنانے، جنوب مشرقی ایشیاکی سب سے بڑی آن لائن کمیونٹی کی میزبانی کرنے کے لیے فرینڈزٹر کو کامیابی سے ازسرنو ڈیزائن  کرنے کے قابل ہوئے۔”

معاونین کے اتحاد نے فرینڈزٹر کو ازسرنو ڈیزائن کی تخلیق میں پیش قدمی فراہم کی جس میں درج ذیل تجدید شامل ہیں:
● جدید اور صارف – شناسہ انٹرفیس؛
● اپنی شخصیت کے مطابق اوتار  کا انتخاب؛
● فرینڈزٹر میں گیمز کھیلنے کے دوران فرینڈزٹر چیٹ ایپلی کیشن کے ذریعے نئے اور پرانے دوستوں کے ساتھ گفتگو؛
● آٹھ مختلف اقسام کے 50 سے زائد آن لائن کھیل جیسے کردار- کا کھیل، حکمت عملی، بناوٹ اور کارڈ کھیل؛
● ویب سائٹ میں رہتے ہوئے روزانہ کی سرگرمیوں بشمول دوستوں کو شامل کرنے،دوستو کے ساتھ مصروف رہنے، روزانہ لاگ – ان یاگیم کھیلنے کے لیے حاصل کردہ پوائنٹس کے ذریعے انعامات کا حصول؛
● سادہ، حاصل – کرنے – میں آسان معنوی کرنسی  جو محفوظ اور سہل انداز  میں حقیقی سامان کی خریداری، آن لائن گیمز اور ایپلی کیشنز کے لیے استعمال کرسکتے ہیں

جنوب مشرقی ایشیا کے سماجی دریافت اور گیمنگ پلیٹ فارم کے طور پر باضابطہ  آغاز کی خوشی منانے کے لیے فرینڈزٹر فلپائن کے سب سے نمایاں انفو-ٹیکنالوجی شاپنگ مال، ایس ایم نارتھ سائبرزون پر 27 اپریل کو اپنا سب سے بڑا گیم منعقد کرے گا۔ “فرینڈزٹر فنکشن” کے عنوان سے ہونے والے ایونٹ میں  منفرد تفریح کے تجربہ پیش کیئے جائیں گے جو فرینڈزٹر پیش کر رہا ہے – آن لائن گیمز دیکھیں اور کھیلیں، نئے دوستو سے ملیں و مصروف  رہیں اور حیرت انگیز انعامات جیتیں۔

فرینڈزٹر چیف آپریٹنگ آفیسر نیکولائی گلیشیا نے کہا کہ “فلپائن  ایک متحرک آن لائن کمیونٹی،جس نے ہمارے لیے اسے غیر معمولی اہم ملک بنایا، ہمیشہ سے ہی ہماری بڑی مارکیٹس میں سے ایک رہی ہے۔ لہٰذا یہاں پر فرینڈزٹر کی افتتاحی تقریب کا منعقد ہونا  ایک ایسی  کمیونٹی جو مسلسل بڑھ رہی ہے کے لیے باعث مسرت ہے۔  ہم اپنے صارفین کے لیے مستقل تجدید شدہ مواد پیش کرنے اور انتہائی مطلوب انعامات دینے کے لیے مصروف عمل ہیں۔”

فرینڈزٹر کے بارے میں

فرینڈزٹر 100 ملین سے زائد رجسٹرڈ اراکین  کے ساتھ آن لائن سماجی رابطوں کا رہنما ہے۔ فرینڈزٹر ان بہترین ویب سائٹس میں سے ایک ہے جو لوگوں کو اوتار بنانے، نئی دنیا دریافت کرنے، گیمز کھیلنے اور نئے افراد سے ملنے کے قابل بناتی ہے۔ فرینڈزٹر ایک استعمال – میں – آسان اور متعامل ماحول فراہم کرنے  میں خود پر فخر کرتی ہے جہاں صارفین www.friendster.com کے ذریعے دیگر سے منسلک رہ سکتے ہیں۔ ایم او ایل اور فرینڈزٹر پر اپنی ملکیت کے ذریعے ایم او ایل گلوبل ایشیا کے سب سے بڑے اول – تا – آخر مواد، تقسیم اور تجارت کے نیٹ ورک،  ایم او ایل کی  طبعی ادائیگی مجموعی پوائنٹس اور ادائیگی کے پلیٹ فارمز کو ایشیا میں فرینڈزٹر وسیع آن لائن تاثیر، سماجی رابطوں اور صارف کمیونٹی کے ساتھ جوڑتا ہے۔

ذرائع ابلاغ روابط:

ایلون تان / وینی لو

موبائل: +65-9770-0997 / +65-9125-618

ای-میل:  atan@friendster.com / winnieloo@friendster.com

مائلز مونٹکیلو / میکی ڈی گزمین / پاؤلین پینگوسنگ

اوجلوی پبلک رلیشنز ورلڈ وائڈ، منیلا

فون: +63-2-238-7006 / +63-2-238-7053

موبائل: +63-917-6424783 / +63-920-9070219 / +63-917-5931416

ای – میل: miles.montecillo@ogilvy.com / miki.deguzman@ogilvy.com / pauline.mangosing@ogilvy.com

Leave a Reply

Scroll To Top