Home / General / شعاع کا اسٹریٹجک پیشرفت پر مارکیٹ اپ ڈیٹ

شعاع کا اسٹریٹجک پیشرفت پر مارکیٹ اپ ڈیٹ

دبئی، متحدہ عرب امارات، یکم مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

علاقائی مالیاتی سروسز فراہم کرنے والے معروف ادارے شعاع کیپٹل پی ایس سی نے آج 7 مئی 2012ء کو شایع ہونے والے مالیاتی نتائج سہ ماہی اول 2012ء سے قبل کاروباری بہتری کی سرگرمیوں پر ایک اپ ڈیٹ دی ہے۔

عزت مآب شیخ مکتوم بن حاشر المکتوم، ایگزیکٹو چیئرمین شعاع کیپٹل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا:

“پہلی سہ ماہی کے نتائج سے قبل میں شعاع کیپٹل میں تبدیلی کے عمل کی سمت ہونے والی پیشرفت کے بارے میں میں نے حصص یافتگان کو آگاہ کرنا چاہا، کیونکہ میں نے گزشتہ سال انہی ایام میں بطور چیئرمین عہدہ سنبھالا تھا۔ ہم اب واضح سمت، بڑی حد تک کم اخراجات اور مالیاتی ظہورکے زیادہ بہتر درجے پر ہیں۔”

“اب ہماری نظروں میں نئی حکمت عملی ہے جوہمارے کاروبار کے ان شعبوں پر  توجہ کے لیے موجود ہے جہاں ہم اسٹریٹجک مارکیٹ برتری کے حامل ہیں، مثلاً: ایسٹ مینجمنٹ، مشاورت اور کریڈٹ۔ ہمارا ایسٹ مینجمنٹ کاروبار صنعت کے بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سے ایک ہے۔ ہماری انوسٹمنٹ بینکنگ ٹیم نے لندن اسٹاک ایکسچینج نے این ایم سی ہیلتھ کے لیے اہم آئی پی او کو کامیابی سے پیش کیا۔ ہمارا لینڈنگ کاروبار مستقل بنیادی منافع بندی کر رہا ہے۔ ہماری حکمت عملی کے لیے جزو لازم ایک جامع آمدنی بہتری پروگرام کی تیاری ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ کاروباری شعبے اپنی مکمل صلاحیتوں کو پہنچنے کے قابل ہیں۔ ہمارے نئے گروپ سی ای او کولن میک ڈونلڈ اور میں اس پروگرام کو آگے بڑھائیں گے۔

“ہم نے 2011ء میں اخراجات کو کم کرنے کے لیے کافی کام کیا اور یہ عمل 2012ء میں جاری رہے گا۔ سال بہ سال، ہم پہلے ہی ماہانہ آپریٹنگ کیش فلو کو 57 فیصد تک بہتر بنا چکے ہیں۔ ہمارا ہدف 2012ء کی پہلی ششماہی میں 14 فیصد مزید کمی لانا ہے، جو 2011ء میں سسٹمیٹک رائٹ سائزنگ پروگرام کے اجراء کے بعد سے ہمارے آپریٹنگ کیش فلو میں کل 71 فیصد بہتری لائے گی۔”

“آپریٹنگ کیش فلو میں 71 فیصد بہتری ہمیں آمدنی کو بڑھانے کا فائدہ اٹھانے کے لیے مستحکم بنیاد فراہم کرے گا جو ممکنہ طور پر آگے کی جانب جائے گی۔ ہمارے لینڈنگ کاروبار کے علاوہ گروپ نے 2011ء کی پہلی سہ ماہی کے اختتام سے اب تک ملازمین میں 60 فیصد کمی کی ہے، بنیادی طور پر ریٹیل بروکریج میں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہے کہ ہم نے اب کاروبار کو موجودہ مارکیٹ صورتحال کے مطابق کر دیا ہے اور اپنے رائٹ سائزنگ پروگرام کو مکمل کر دیا ہے۔

“مکمل کرنے کے لیے، ہم نے اپنی آگے بڑھنے کی رفتار اور سمت کو مزید بہتر بنانے کی خاطر چند فیصلہ کن اقدامات اٹھائے۔ مجموعی طور پر ہمارے اقدامات اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ شعاع کیپٹل بدستور اپنے کاروباری خطوط میں صف اول میں رہے۔ ہماری تزئین نو کی مکمل قدر کا اندازہ 2012ء کی پہلی ششماہی کے اختتام پر ہوگا۔ ہم اپنے حصص یافتگان کو، جو شعاع کے لیے ہمارے وژن کے حامی ہیں، ہونے والی پیشرفت سے آگاہ رکھیں گے۔”

مستقبل کے حوالے سے معلومات کے بارے میں انتباہی بیان

یہاں پیش کردہ بیانات مستقبل کی توقعات اور مستقبل کے حوالے سے دیگر بیانات کے حامل ہو سکتے ہیں جو انتظامیہ کے موجودہ خیالات و مفروضوں کی بنیاد پر ہیں اور اس میں مختلف معلوم و نامعلوم خطرات اور غیر ممکنات  شامل ہو سکتے ہیں جو حقیقی نتائج، کارکردگی یا مواقع کو ایسے بیانات میں پیش یا ظاہر کردہ بیانات سے از سر مختلف کر سکتے ہیں۔

شعاع کیپٹل پی ایس سی کے بارے میں: 1979ء سے شعاع کیپٹل نے جی سی سی کے مالیاتی خدمات کے منظرنامے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بدستور عالمی مالیاتی مارکیٹوں میں علاقائی تکمیل کی صف اول میں رہے گا۔ شعاع کیپٹل انوسٹمنٹ بینکنگ، ایسٹ مینجمنٹ، بروکریج، پرائیوٹ ایکوئٹی، فنانس، اور ریسرچ میں قائدانہ حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ دبئی، متحدہ عرب امارات  میں صدر دفاتر کے ساتھ شعاع کیپٹل ابوظہبی، ریاض،جدہ، دوحہ، قاہرہ اور عمان میں علاقائی موجودگی رکھتا ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے متحرک معاشی ماحول میں پرویا ہوا شعاع کیپٹل اداروں، حکومتوں، ادارہ جاتی صارفین اور قابل قدر انفرادی شخصیات کو مالیاتی خدمات کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔ http://www.shuaacapital.com

مزید معلومات کے لیے oschutzmann@shuaacapital.com یا +971-50-640-5722 پر اولیور شوٹزمان سے رابطہ کیجیے۔

ذریعہ: شعاع کیپٹل پی ایس سی

Leave a Reply

Scroll To Top