Home / General / سی آئی بی جے او رکنیت اور بین الاقوامی کردار میں اضافہ کرے گا، ایلی ایویدار اس عمل کی منصوبہ بندی اور انتظام کے لیے اسٹریٹجک ٹاسک فورس کی قیادت کریں گے

سی آئی بی جے او رکنیت اور بین الاقوامی کردار میں اضافہ کرے گا، ایلی ایویدار اس عمل کی منصوبہ بندی اور انتظام کے لیے اسٹریٹجک ٹاسک فورس کی قیادت کریں گے

وچنزا، اطالیہ، 23 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

وچنزا، اطالیہ میں سی آئی بی جے او کانگریس میں اجلاس کے موقع پر آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے میں صنعتی رکنیت کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک ٹاسک فورس کے قیام، اپنی مالیاتی بنیاد کو وسیع کرنے اور اقوام متحدہ اور دیگر قومی و بین الاقوامی انجمنوں کے ساتھ بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں میں اضافے کی تجویز کو بالاتفاق رائے منظور کیا ہے۔

اسٹریٹجک ٹاسک فورس کی سربراہی سی آئی بی جے او صدر کی کونسل اور اسرائیل ڈائمنڈ انسٹیٹیوٹ کے سی ای او ایلی ایویدار کے کریں گے۔

سی آئی بی جے او کے صدر ڈاکٹر گائتانو کیوالیئری نے کہا کہ “تجربہ کار سفارت کار کی حیثیت سے ایلی ایویدار بین الاقوامی سفارتی میدان میں سی آئی بی جے او کو قابل ذکر تجربہ اور روابط لانے میں مددگار ہوں گے۔”

ایویدار نے کہا کہ “اس ٹاسک فورس کے ساتھ سی آئی بی جے اب نئے صنعتی شراکت داروں تک پہنچے گا اور اراکین اور اسٹیک ہولڈرز کے سامنے ظاہر کرے گا کہ ہم ایک ساتھ، متحد اور وابستہ ہو کر، کھڑے ہیں۔”

ایویدار نے کہا کہ “ہماری صنعت کے اراکین کبھی کبھار اپنے ممالک میں ضوابط میں بڑی تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہیں۔انہیں انتظامیہ کو چیلنج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن وہ یہ اکیلےنہیں کر سکتے۔ انہیں بین الاقوامی زیورات ساز برادری کی جانب سے وسیع پیمانے پر مدد کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے سی آئی بی جے اوکے جھنڈے تلے۔”

ایویدار نے سی آئی بی جے او کے اقوام متحدہ اور ملحقہ اداروں کے ساتھ بے مثال تعلقات کا حوالہ دیا جو ایسا پلیٹ فارم دیتے ہیں جو عالمی تحریک کو پھیلانے میں مددگار ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ “اس کاروبار میں ایسا کوئی دوسرا ادارہ نہیں ہے جو قوت و اختیار کے ایوانوں میں اس درجے تک رسائی رکھتا ہو۔”

ایویدار نے سی آئی بی جے او کے اراکین کو ممکنہ اراکین، قومی انجمنوں اور کمرشل باڈیز دونوں، کی صورت میں نام پیش کرنے کا مطالبہ کیا، جن سے بعد ازاں سی آئی بی جے او میں شمولیت کے لیے بذریعہ اسٹریٹجک ٹاسک فورس رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ “ہمیں انجمن کی حیثیت سے آگے دیکھنے کی ضرورت ہے جو زیادہ بڑا، متنوع اور اس صنعت کی بہترین عکاس ہے۔ مستقبل ہم سب کا ہے، اور اسی طرح مستقبل پر اپنے اختیار میں رکھنے کی ذمہ داری بھی۔”

40 سے زائد ممالک میں اراکین کے ساتھ سی آئی بی جے او ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو قومی زیورات ساز اور قیمتی پتھروں کی انجمنوں اور زیورات کی تقسیم کاری سے منسلک کمرشل باڈیز کی نمائندگی کرنے والی ایک بین الاقوامی انجمن ہے۔

2012ء سی آئی بی جے او کانگریس 17 سے 20 مئی تک منعقد ہوئی، جس کی میزبانی ورلڈ جیولری فورم کے سانچے میں اطالیہ کے معروف زیورات ساز تجارتی شو پیش کرنے والے ادارے فیرا دی وچنزا نےکی۔

رابطہ: اسٹین بنسن، +972(0)52-280-2322، Communications_1@cibjo.org

ذریعہ: سی آئی بی جے او

Leave a Reply

Scroll To Top