Home / Business & Finance / سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم: باضابطہ پروگرام برائے 2012ء

سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم: باضابطہ پروگرام برائے 2012ء

سینٹ پیٹرزبرگ، روس، 11 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

رواں سال کا سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم 21 سے 23 جون تک ‘کارآمد قیادت’ کے موضوع پر منعقد ہوگا (http://2012.forumspb.com/ [http://2012.forumspb.com ])۔ فورم کے باضابطہ پروگرام میں باہم منسلک چار ضوابط  کے تحت منظم شدہ سیشنز شامل ہوں گے جو مختلف فارمیٹس میں ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ تعامل کی ترغیب اور شرکا کے تجربے کو بہتر کیا جا سکے۔ روایتی پینل سیشنز کے علاوہ اس میں متعدد ‘سیشن سیریز’، صنعتی ناشتے، کاروباری گول میز اجلاس، اور عالمی سیاسی و کاروباری رہنماؤں کی شرکت کے حامل بھرپور سیشنز  بھی شامل ہوں گے۔

پہلے ضابطے  کے تحت ہونے والے سیشنز – مستقبل محفوظ بنائیں – عالمی معیشت میں  ہونے والی اہم تبدیلیوں اور ان کے سیاسی معیشتوں اور معاشروں پر پڑنےوالے اثرات کا جائزہ لیں گے۔ ترقی پذیر علاقائی مارکیٹوں میں ابھرتی ہوئی اقتصادی قوتوں کے کردار پر ‘ریجن-ومکس’ سیریز میں تبادلہ خیال ہوگا۔

روس کی صلاحیتوں کا ادراک کے تحت ہونے والے سیشنز خصوصی طور پر ان شرکا کی دلچسپی کے حامل ہوں گے جو روس کے سیاسی و اقتصادی معاملات سے پوری طرح تعلق رکھتے ہیں۔ فورم 2012ء وفاق روس کی آنے والی حکومت کے ساتھ تعلق کے بے مثال مواقع فراہم کرے گا کیونکہ ملک بعد از انتخابات کے دور میں اصلاحی ایجنڈے کو مستحکم کرنے کے لیے قدم اٹھا رہا ہے۔ اس ضابطے  میں نو تشکیل شدہ روسی حکومت کے اراکین کی جانب سے متعدد بریفنگز شامل ہوں گی۔

حکومت، مالیات، ٹیکنالوجی ذرائع ابلاغ اورفن کے شعبوں سے وابستہ رہنماؤں کے ساتھ براہ راست گفتگو کا سلسلہ – قیادت زیر نظر – 2012ء میں فورم کے متعارف کروایا گیا نیا فارمیٹ ہوگا۔ یہ سیشنز ہماری دنیا کی تشکیل نو کرنے والی قوتوں – اور افراد – کا جائزہ لیں گے، اور تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول میں کامیابی کے لیے ضروری مہارتوں کو شناخت کرنے کی خواہش کریں گے۔

موثر ٹیکنالوجیز کا جواب کے سیشنز جانیں گے کہ کس طرح پالیسی ساز اور کاروباری رہنما دنیا بھر میں جاری اور تیز رفتار تکنیکی جدت سے نمٹ رہے ہیں، اور اس میں روس کی انقلابی ٹیکنالوجیز پر پریزنٹیشنز شامل ہوں گی۔

انرجی کلب اجلاس، جو عالمی توانائی برادری کی تقویم کی کلیدی تقریبات میں سے ایک بن چکا ہے، روایتی پروگرام ہوگا جو دنیا بھر کے توانائی ماہرین اور اہم توانائی اداروں کے سربراہان اور وزرائے توانائی کی توجہ کھینچے گا۔

مزید معلومات:

سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم (SPIEF) 1997ء میں ایک معروف بین الاقوامی اقتصادی و کاروباری حیثیت کی حیثیت سے شروع ہوا جو ہر سال روس میں منعقد ہوتا ہے۔ 2006ء سے SPIEF وفاقِ روس کے صدر کی زیر سرپرستی منعقد ہوتا ہے۔

http://2012.forumspb.com

ذریعہ: سینٹ پیٹرز برگ بین الاقوامی اقتصادی فورم فاؤنڈیشن

Leave a Reply

Scroll To Top