Home / Business & Finance / سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم: توسیع پاتی ہوئی شاہراہ ریشم: روس اور مشرقی ایشیا 21 ویں صدی میں

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم: توسیع پاتی ہوئی شاہراہ ریشم: روس اور مشرقی ایشیا 21 ویں صدی میں

سینٹ پیٹرزبرگ، روس، 23 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

 وفاق روس کی وزارت اقتصادی ترقی، آر ٹی ایس گروپ اور مائیسکس گروپ کی مدد سے 25 اپریل 2012ء کو سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم ‏گفتگو کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فارم مہیا کرے گا،جو پہلی بار بیرون ملک منعقد ہو رہا ہے اور اس کا موضوع ہے “شاہراہ سینٹ پیٹرزبرگ۔ توسیع پاتی ہوئی شاہراہ ریشم: روس اور مشرقی ایشیا 21 ویں صدی میں”۔ تقریب ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی اور 120 بین الاقوامی شراکت داروں کو جمع کرے گی، جو نہ صرف روس اور ایشیائی ممالک بلکہ دنیا بھر کی حکومتوں اور کاروباری رہنماؤں کی نمائندگی کریں گے۔ اس تقریب کو ہر سال منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

 تقریب کے مذاکرے معروف پینل شرکا کی میزبانی کریں گے، جو روسی و ایشیائی سیاسی و کاروباری قیادت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سرمایہ کار برادری کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور ماڈریشن سی این بی سی ہانگ کانگ کے میزبان برنارڈ لو کریں گے۔

پینل شرکا میں سرگی سنکیوچ، نائب صدر، مائسکس-آر ٹی ایس، سین گلوڈیک، مینیجنگ ڈائریکٹر، رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ، ہو شولی، ایڈیٹر-ان-چیف، سائیسن میڈیا، وکٹر ہوانگ، شراکت دار، پی ڈبلیو سی ہانگ کانگ، جیمز پیئرسن، مینیجنگ ڈائریکٹر اور گلوبل ہیڈ، فنانشل انسٹیٹیوشنز اسٹریٹجک کوریج، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، سرگئی بیلیاکوف، سربراہ ڈپارٹمنٹ آف انوسٹمنٹ پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ آف پرائیوٹ/پبلک پارٹنرشپ، وزارت اقتصادی ترقی برائے وفاق روس، جوناتھن شمڈٹ، اسٹریٹجک ایڈوائزر، SPIEF، آندرے زوکن، ایگزیکٹو نائب صدر، گازپروم بینک اے جے ایس سی شامل ہیں۔

تقریب کے شرکا ایشیا میں تجارت و سرمایہ کاری کو پھیلانے کے لیے روس کی صلاحیتوں اور مزید علاقائی اقتصادی تکمیلیت کو تلاش کریں گے۔ وسیع موضوعات پر پھیلی انٹرایکٹو گفتگو میں پینل شرکا سرمایہ کاری کے حوالے سے ایشیا کی صلاحیتوں کے کردار اور مشرق روس میں وسائل کو ظاہر کرنے اور صنعتی ترقی کے لیے سائبیریا میں ترقی پر اپنے نظریات پیش کریں گے، اور ایشیا میں سرمایہ کاری و تجارت کو بہتر بنانے والے روس اداروں پر گفتگو کریں گے۔ سیشن کے نتائج، آراء اور خیالات سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے پروگرام میں شامل کیا جائے گا جہاں شرکا روس اور مشرقی ایشیا پر گفتگو جاری رکھیں گے۔

مزید معلومات:

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) 1997ء میں شروع ہونے والا ایک معروف بین الاقوامی اقتصادی و کاروباری فورم ہے جو ہر سال روس میں منعقد ہوتا ہے۔ 2006ء سے ایس پی آئی ای ایف وفاق روس کے صدر کی زیر نگرانی ہوتا ہے۔

http://2012.forumspb.com

 ذریعہ: سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم

Leave a Reply

Scroll To Top